Book Name:Pyary Aaqa Ka Pyara Dost

آج ہم اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!وہ حدیثِ پاک اور اس کی وضاحت سننے کی سعادت حاصِل کریں گے۔

پیارے آقا کا پیارا دوست

ترمذی شریف میں ہے، حضرت ابو اُمامہ باہِلِی رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمنے فرمایا: اِنَّ اَغْبَطَ اَوْلِیَائِی عِنْدِی بےشک میرے نزدیک میرے دوستوں میں زیادہ قابِلِ رشک دوست وہ ہے (جس میں یہ صِفَات ہوں):(1): لَمُؤْمِنٌ جو مومن ہو(2):خَفِيفُ الْحَاذِ کم سامان والا ہو(3):ذُو حَظٍّ مِنَ الصَّلَاةِ کثرت سے نماز پڑھنے والا ہو (4): اَحْسَنَ عِبَادَةَ رَبِّهِ اپنے رَبّ کی اچھے انداز سے عبادت کرنے والا ہو (5):وَاَطَاعَهُ فِي السِّرِّ تنہائی میں اللہ پاک کی فرمانبرداری کرنے والا ہو (6):وَكَانَ غَامِضًا فِي النَّاسِ لَا يُشَارُ اِلَيْهِ بِالْاَصَابِعِ لوگوں میں چھپا ہوا ہو، اس کی طرف انگلیوں سے اشارے نہ کئے جاتے ہوں اور(7):وَكَانَ رِزْقُهُ كَفَافًا فَصَبَرَ عَلَى ذَلِكَ اُس کا رِزْق (یعنی آمدن) بقدرِ کفایت ہو اور وہ اس پر صبر کرتا ہو۔([1])

اس کا تو بیاں ہی نہیں کچھ تم جسے چاہو

پیارے اسلامی بھائیو! اس حدیثِ پاک میں 7 اَوصاف بیان ہوئے اور پُرلطف اور اِیمان افروز بات یہ ہے کہ یہ اَوْصاف ہیں کس کے؟ فرمایا: اِنَّ اَغْبَطَ اَوْلِيَائِي عِنْدِيیعنی یہ 7 اوصاف جس میں ہوں، وہ ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے دوستوں میں سے ہے اور نہ صِرْف دوست ہے بلکہ دوستوں میں زیادہ قابِلِ رَشک دوست ہے۔

سُبْحٰنَ اللہ! کیسی نِرالی فضیلت ہے! *بعض کام ہوتے ہیں، جن پر جنّت کی خوشخبری


 

 



[1]...ترمذی، کتاب الزہد، باب ما جاء فی الکفاف والصبر علیہ، صفحہ:561، حدیث:2347۔