Book Name:Pyary Aaqa Ka Pyara Dost

کریم سے بہت دُور ہوتے جا رہے ہیں *بہت لوگوں کو اُوپر دیکھ کر بھی دُرست قرآنِ مجید پڑھنا نہیں آتا *جو پڑھ لیتے ہیں وہ بھی تَجْوِید اور مخارج کی ایسی غلطیاں کرتے ہیں، جن کے سبب نماز ہی نہیں ہوتی۔

الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی مختلف مساجد اور مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر مدرسۃ المدینہ بالغان کی کلاسز لگا قرآن کریم  کا فیضان عام کرنے میں مَصْرُوف ہے *جن میں دُرُست تجوید و قراءت کے ساتھ قرآن  کریم پڑھنا سکھایا جاتا ہے *فرض عُلُوم بھی بتائے جاتے ہیں *سنتیں اور آداب بھی سکھائے جاتے ہیں اور *ترجمہ و تفسیر سُننے کا بھی موقع ملتا ہے۔ آپ بھی اس میں شرکت کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی۔

فیشن پرست کی زِندگی میں بہار آ گئی

آفندی ٹاؤن (حیدرآباد،انٹیرئیر سندھ، پاکستان) کے رہنے والے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے: میں ایک فیشن ایبل(Fashionable) نوجوان تھا، دُنیا کی موج مستی میں گم، اپنی آخرت کے انجام سے غافِل زِندگی کے دِن گزار رہا تھا، میری گُنَاہوں بھری زِندگی میں بہار یُوں آئی کہ مجھے مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلے کی سَعَادت مل گئی، بَس پھر میری خوش بختی کے سفر کا آغاز ہو گیا، مدرسۃُ المدینہ بالغان کی برکات نے میرے تاریک دِل کو خوفِ خدا اور عشقِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم سے روشن کر دیا،اس میں مجھے قرآنِ پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ سُنتوں پر عمل کا جذبہ بھی ملا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی سَعَادت بھی نصیب ہوئی۔ اَلْحَمْدُ للہ!مدرسۃُ المدینہ بالغان میں پڑھنے کی برکت سے میری زِندگی میں بہار آ گئی، فیشن پرستی، موج مستی سے نجات بھی مِل گئی۔

 ترا شکر مولیٰ دیا مدنی ماحول                                                                                          نہ چُھوٹے کبھی بھی خدا مدنی ماحول