Book Name:Pyary Aaqa Ka Pyara Dost

اعلیٰ کردار سے انتہائی خوش بھی ہوتے ہیں، اسے بہت عزیز بھی رکھتے ہیں اور ایسے بندے کواپنا بہت ہی پیارا دوست بھی قرار دیتے ہیں۔ ([1])

پیارے آقا کے دوست کی فضیلت

پیارے اسلامی بھائیو! رسولِ ذیشان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہم سب کے آقا ہیں، تمام اُمّت کے آقا ہیں بلکہ تمام جہانوں کے آقا ہیں، ہم سب آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے غُلام ہیں، اگر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کسی کو اپنا دوست فرماتے ہیں تو یہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی انتہائی کرم نوازی ہے۔ اب یہاں دیکھنا یہ ہے کہ جس کو حُضُور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اپنا دوست قرار دیں، اس کی شان کیا ہوتی ہے؟عُلَما فرماتے ہیں: جس کو رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اپنا دوست بنا لیں، اسے اللہ پاک اپنا وَلِی بنا لیتا ہے ([2])اور جسے اللہ پاک اپنا وَلِی بنا لے، اس کی شان یہ ہے کہ فرمایا:

اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَۚۖ(۶۲) (پارہ:11،سورۂ یونس:62)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: سن لو! بیشک اللہ کے ولیوں پر نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔

سُبْحٰنَ اللہ! یہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے دوست کی شان ہے، جو پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا دوست ہے وہ اللہ پاک کا بھی پیارا ہے اور جو اللہ پاک کا پیارا ہو، اس کی کیا شان ہوتی ہے...؟حدیثوں میں،روایتوں میں آیا کہ * جو اللہ کا وَلِی ہو، اللہ پاک اس کی خصوصی مدد فرماتا ہے *جو اللہ پاک کا دوست ہو، اللہ پاک اسے گُنَاہوں سے محفوظ رکھتا ہے *جو اللہ پاک کا دوست


 

 



[1]... عُقودُ الزَّبَرْجَد على مُسْند الإِمَام أَحْمد، جلد:2، صفحہ:266، حدیث:959 بتصرف۔

[2]...رسائل ابن رجب حنبلی، شرح حدیث ان اغبط اولیائی، جلد:2، صفحہ:743۔