Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف موضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میںمایوسی کے موضوع پر مفید ترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور عِیَادَت کرتے وَقْت کی دُعا یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس پر دس رَحمتیں نازِل فرماتا ہے، دس گُنَاہ مٹاتا ہے اور دس دَرَجات بُلند فرماتا ہے۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مایُوسی

مایوسی کی تعریف

اللہ پاک کے فَضْل ورَحْمَت نہ ملنے کو یاد کرنا اور دل میں اس کی اُمِّید نہ رکھنا مَایُوسی ہے۔([2])

مایوسی کے مُتَعَلِّق مختلف اَحْکَام

(1):رَحْمَتِ الٰہی سے مایوسی کبیرہ گُنَاہ([3]) اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔ (2):بَعْض اوقات مختلف آفات، دُنیاوی مُعَامَلات یا بیماری کے مُعَالَجات و اَخراجا ت وغیرہ کے سلسلے میں آدَمی ہمت ہار کر مایوس ہو جاتا ہے اِس طرح کی مایوسی کُفر نہیں۔رَحْمَت سے مایوسی کے کفر ہونے کی صورتیں یہ ہیں: اللہ پاک کو قادِر نہ سمجھے یا اللہ تَعَالیٰ کو عالِم نہ سمجھے یا اللہ تَعَالیٰ کو بخیل سمجھے۔([4])


 

 



[1]...نسائى، كتاب السهو، باب الفضل فى الصلاة ...الخ، صفحہ:222، حديث:1294۔

[2]...منهاج العابدين، العقبۃ الخامسۃ:عقبۃ البواعث، صفحہ؛308۔

[3]...الزواجر، الباب الاول فى الكبائر...الخ، الكبيرة الحاديۃ والثانيۃ  والاربعون،سوء الظن باللہ تعالیٰ...الخ،جلد:1،صفحہ:163۔

[4]...کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب، صفحہ:483۔