Book Name:Fazail e Ausaf e Siddiq e Akbar
اَمَرْتَنَا اَنْ نُّصَلِّيَ عَلَيْهِ
ترجمہ:اے اللہ پاک!آخری نبی مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر مخلوق کے درودوں کے برابر درود بھیج۔ان پر ایسا درود بھیج جیسا ہمیں بھیجنا چاہئے اور آخری نبی مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر ایسا درود بھیج جیسا تُو نے ہمیں بھیجنے کا حکم فرمایا ہے۔([1])
جن کا لقب ہے مصطفٰے صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ ان سے ہمیں خدا مِلا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
جو ہو مریضِ لا دوا یا کسی غم میں مبتلا صبح و مسا پڑھے سدا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
لاج گنہگار کی آپ کے ہاتھ میں ہے نبی بد ہے مگر ہے آپ کا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے: اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اَعْمَال کا دار ومدار نیتوں پر ہے۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو! اچھی نیت بندے کو جنّت میں پہنچا دیتی ہے، بیان سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے:*رِضَائے اِلٰہی کے لئےپورا بیان سُنوں گا *عِلْمِ دین سیکھوں گا*ادب سے بیٹھوں گا*نصیحت حاصِل کروں گا *اَحْمَدِ مجتبیٰ، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا نامِ پاک سُن کر درودِ پاک پڑھوں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
ایک نیک بزرگ فرماتے ہیں:میرا ایک پڑوسی(Neighbour)تھا، وہ بہت گنہگار