fgrf, dawateislami
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن

    گریڈ برٹش کیئر ایوراڈ

    ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کے فلاحی ادارے کو 2024 میں برطانوی ادارے کی طرف سے چوتھا بڑا اعزاز گریڈ برٹش کیئر ایوراڈ دیا گیا۔

    2024 نومبرکے مہینے میں برطانوی ادارے کی طرف سے برمنگھم میں ایک تقریب اعزازات کا انعقاد کیاگیا جس میں دنیا بھر کے سوشل ویلفیئر ادارو میں دعوت اسلامی کے سوشل ویلفیئر کےادارے ایف جی آر ایف کی دنیا بھر میں رضاکارانہ خدمات کا جائزہ بھی لیا گیا اور بےشمار سماجی بہہود کا کام کرنے والےاداروں میں فیضان گوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو عالمی سطح سہراہا گیا اور بالخصوص ماحولیاتی آلودگی سے لوگوں کو بچانے کےلئے جو اقدمات شجرکاری ، صحت وصفائی جیسے اٹھائے اور عوامی شعور بیدارکرنے کےلئے ایف جی آر ایف نے جو حکمت عملی اپنائی اور عملی طورجو کردار ادا کیا نیز زلزلہ متاثرین، طوفانی بارشوں کے نقصانات کی تلافی پھر فلسطینی بھائیوں کی امداد کےلئے ہر ممکنہ کوششیں بروئے کار لانے اور میدان جنگ میں جاکر زخمیوں ،بچوں بوڑھوں اور خواتین کی مدد کرنے کے ساتھ ضروریات زندگی کی فراہمی جیسی خدمات نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ ایف جی آرایف کے تمام رضا کار اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکراسلام کے فلاحی تصور کو اجاگر کرتے ہوئے میدان عمل میں دینی خدمات کے ساتھ محروم ،مصیبت زدہ ، قدرتی آفات سے متاثرہ انسانیت کی بےلوث خدمت کرتے ہوئے نظر آئے ۔ ایف جی آر ایف بالخصوص برطانیہ میں رہنے والے ایف جی آرایف کی رضا کاروں کی خدمات نےتمام ہی سماجی تنظیمات میں نمایاں مقام حاصل کیااور ایف جی آرایف کی سماجی جدوجہد کے متاثر ہوکر برطانیہ کے حکومتی ادارے نے سال2024 کا بیسٹ ایوارڈ گریڈ برٹش کیئردیا اوریہ بھی ذہن میں رہے کہ برطانوی حکومتی ادارے کی طرف سے اس پہلے بھی تین ایوارڈ ایف جی آرایف کو دیئے گئے جس میں برٹش سٹیزن ایوارڈ، آؤٹ اسٹینڈنگ سٹیزن ایوارڈ اور والنٹیئر ایوراڈ بھی شامل ہیں۔2024 میں ایف جی آرایف کو کل چار ایوارڈ برطانیہ کی طرف سے موصول ہوئے۔ یقینا ایف جی آر ایف کی کامیابی دعوت اسلامی کے بانی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری کی پرخلوص دینی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ صرف ایک شعبہ ہی نہیں بلکہ خدمت دین کے 100 سے زائد شعبہ جات کی کارکردگی کاجائزہ لیا جائے تو ایسے کئی اعزازات دعوت اسلامی کو ملیں گے ،یقینا دین کے ساتھ دنیاوی ضرورتوں کو بھی شریعت کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے دعوت اسلامی پورا کررہی ہے ۔اگر صرف تعلیمی خدمات کو ہی دیکھا جائے تو ہزاروں تعلیمی ادارے دعوت اسلامی کے پلیٹ فارم سے دین ودنیاکے حسین امتزاج کے ساتھ ملک وبیرون ملک بالعموم عوام الناس اور بالخصوص اہل اسلام کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔

     دعوت اسلامی کی دینی خدمات ہو یا تعلیمی خدمات ہر شعبہ میں دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےاعزازات  اللہ تعالی کا خاص انعام ہے جو دن بدن دعوت اسلامی کی کامیابی کی صورت میں نظر آتا ہے ۔دعوت اسلامی کی تمام تر دینی ، فلاحی، سماجی، تعلیمی ، روحانی  خدمات پیش کرنے کا مقصد فقط رضائے الہی ہے ۔یہ دنیاوی اعزازات تو فقط ان لوگوں کےلئے تسلی کا باعث ہے جو دعوت اسلامی کے دینی کاموں پر یقین رکھتے ہوئے دعوت اسلامی کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کرتے ہیں اور اصل اعزاز تو بارگاہ الہی سے نصیب ہوگا ان تمام وابستگان دعوت اسلامی کو جو دعوت اسلامی کے ساتھ محبت اور دعوت اسلامی کے ساتھ مل کر اپنی اور سارے جہاں کے لوگوں کی اصلا ح کی کوششیں کرتے ہیں ۔ ان شاء اللہ

    تجزیئے

    لوگوں کی رائے

    الحمدللہ دعوتِ اسلامی ایک پر امن دینی تحریک ہے