jamia tul madina, educational and religious centre
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

جامعۃ المدینہ

اعلی تعلیمی انسٹیوٹ

جامعۃ المدینہ

بین الاقوامی سطح پر اسلام کے تعلیمی نظام کو جدید علم کےساتھ مربوط کرکے اسلامی اسکالرز کی تیاری کا اعلی تعلیمی ودینی مرکز ۔

عالمی سطح پر قرآن وسنت کی تبلیغ کے ساتھ ساری دنیا کےلوگوں کو اسوہ رسول  کے سانچے  میں ڈھالنے کی کوشش میں مصروف  دور حاضر کی علمی وروحانی شخصیت ،نابغہ روز گار حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری کی فکروعمل  کا عکاس دعوت اسلامی کا تعلیمی ادارہ جامعۃ المدینہ پوری دنیا میں  علم دین کی شمع فروزاں کررہاہے۔1995 سے اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھے جامعۃ المدینہ دنیا کے اکثر وبیشتر ممالک میں 1500 سےزائد   جامعۃ المدینہ برانچز کےذریعے قرآن وحدیث، فقہ واصول الفقہ، اسلامی عقائد ونظریات، فنون اسلامیہ، تاریخ اسلام کے ساتھ اعلی عصرفہم ودانش رکھنے والے مسلمان اسکالرز تیار کررہا ہے جن کے کردار میں سنت رسول کی جھلک ،صوفیاء کے روحانی اثرات نمایاں طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔جامعۃ المدینہ  دعوت اسلامی کا وہ تعلیمی شعبہ ہے جو اب تک 30000 ہزار سے زائد اسلامی اسکالرزعلما،  دینی ودنیا کے تعلیمی زیور سے مزین کرکے خدمت انسانی کے مختلف شعبوں  کے لئے تیار کرچکا ہے۔رضائے الہی اور خوشنودی محبوب خدا کے حصول کےلئے جامعہ المدینہ سے گریجویشن کرنے والے اسکالرز  ناصرف علم دین میں مہارت حاصل کرتے ہیں بلکہ دورحاضر کے بدلتے حالات پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق  علم دین کے ساتھ دنیاوی علوم میں دسترس رکھ کر ملک وبیرون ملک میں لوگوں کی دینی ،اخلاقی، تعلیمی اصلاح کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔

تجزیئے

لوگوں کی رائے

الحمدللہ دعوتِ اسلامی ایک پر امن دینی تحریک ہے