مدرسۃ المدینہ
ہر عمر کےافراد کو ناظرۂ قرآن، حفظ قرآن اوربین الاقوامی سطح پر اسلامک شارٹ کورسسز کےذریعے تعلیم قرآن کی ترویج کا منفردادارہ۔
امت مسلمہ کو قرآن کی بنیادی تعلیم کا شعور دلانے اور ان کے دلوں میں تلاوت قرآن کا شوق پیدا کرنے کےلئے شیخ طریقت ،امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری نے دعوت اسلامی کےآغاز سے ہی قرآن کی تعلیم عام کرنےکا عزم مصمم کیا۔چنانچہ امیر اہلسنت نے اپنے ارادے کو عملی شکل دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے قیام کے کچھ عرصے بعد مدرسۃ المدینہ کےنام سے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی بنیاد ڈالی اور امت کو قرآن کی تعلیم سیکھنے کےلئے صبح وشام مدرسۃ المدینہ میں کلاسسز کا آغاز کروایا،ہر عمر کےافراد کو قرآ ن کے بنیادی مخارج سیکھانے اور درست اندارمیں قرآن پڑھنے کےلئے ایسے مواقع فراہم کئے کہ آج 2024 میں مدرسۃ المدینہ سے ناظرہ قرآن ، حفظ قرآن مکمل کرنے والے بچے اوربچیاں لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں۔خدمت قرآن کےلئے مدرستہ المدینہ کی ملک وبیرون ملک میں برانچکی تعداد 12600 سے زائد ہیں جہاں 3 لاکھ 73 ہزار 7 سو سے زائد طلبا وطالبات زیر تعلیم ہیں۔
مدرسۃ المدینہ تعلیم قرآن، خدمت قرآن ،شعور تلاوت قرآن،مخلوق کا قرآن سے رشتہ جوڑنے کا نام ہے ،مدرسۃ المدینہ نوخیز عمر کے بچے بچیوں سے لیکر عمر رسیدہ افراد تک پیغام قرآن عام کرنے کا نام ہے۔مدرسۃ المدینہ کے قیام سے اب تک چار لاکھ ، 43 ہزار،8 سو سے زائد بچوں اور بچیوں نے ناظرہ قرآن درست مخارخ کے ساتھ مکمل کرلیا ہے اور 1 لاکھ 22ہزار نو سے سے زائد اہل ایمان کے بچوں اور بچیوں نےمدرسۃ المدینہ سے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی۔
امیر اہلسنت نے دنیا کو مدرسۃ المدینہ کے نام سے قرآن انسٹی ٹیوٹ دےکر امت کا رشتہ قرآن سے مضبوط کیااور مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتما م قرآن کے علوم کو فرض علوم کورس، طہارت کورس، نماز کورس، وضو کورس،عقائد کورس ،تصوف کورس، درس نظامی کورس کےذریعے متعارف کروایا۔ مدرسۃ المدینہ ایک تعلیم قرآن کے برانڈ کےطور پر دنیا کی معاشی ومعاشرتی زندگیوں میں مصروف لوگوں کےلئے آسان انداز اور مناسب وقت میں قرآن کی روشنی پھیلارہا ہے۔