faizan e madina islamabad
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

سینیٹرجناب چوہدری عبد القدیر صاحب کا فیضان مدینہ ، اسلام آباد کا دورہ

ایوان بالا پاکستان کے رکن سینیٹرجناب چوہدری عبد القدیر صاحب  اسلام آباد میں دعوت اسلامی کے دینی مرکز  فیضان مدینہ  کے دورے پر تشریف لائے

پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد   سیکٹر G-11 میں قائم  عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی دینی وسماجی سرگرمیوں کا کا مرکز فیضان مدینہ    اپنے علمی ،تبلیغی، فلاحی خدمات    کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا  مرکز رہا ہے ۔صبح وشام قا ل اللہ و قا ل رسول اللہ کی دلنواز صدائیں ، علوم اسلامیہ کی اشاعت کےساتھ دنیاوی علوم کی تعلیم،  اصلاح امت  کے دینی کام اور انسا نیت کی فلاح وبہود کے فلاحی پروجیکٹ   اور پاکستان کے معاشرے  میں بسنے والے لوگوں کی بہتری  کےلئے خیر وبھلائی کے  کام   فیضان مدینہ کی کامیابی کے منھ بولتے ثبوت ہیں یہ ہی وجہ ہےکہ پاکستان کی اعلی سطح کی شخصیات  اور اسلامی ممالک کے ایمبیسیٹرز عوت اسلامی کے دینی کاموں پر اظہار اطمینان کرتے ہیں اور دلچسپی کےساتھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اور دنیا بھر میں دعوت اسلامی کے دینی مراکز کا  وزٹ  کرتے ہیں۔

جیساکہ گزشتہ دنوں پاکستان کےقانون ساز ادارے ایوان بالا کے ممبر جناب سینیٹر چوہدری عبد القدیر صاحب نے اسلام آباد میں قائم فیضان مدینہ کے دورہ پر تشریف لائے اور دعوت اسلامی کے  دینی مرکز فیضان مدینہ  وزٹ کیا جہاں آپ   کا دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے    استقبال   کیا اور فیضان مدینہ کا مکمل دورہ کروایا۔

فیضان مدینہ  اسلام آباد پر تشریف لائے جناب سینٹر چوہدری عبد القیوم صاحب  کی خصوصی ملاقات  دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری  سے ہوئی ۔ نگران شوری جنا ب عمران قادری صاحب نے اپنے مہمان کو خوش آمدید کہا اور سینیٹر چوہدری عبد القدیر صاحب کو عالمی سطح پر دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی خصوصی طور  دار المدینہ اسلامک یونیورسٹی ، جامعات المدینہ ، دار المدینہ اسلامک اسکولنگ سسٹم ، فیضان اسلامک اسکو ل  اور دیگر فلاحی کاموں   کے جاری اور مکمل ہونے والے پروجیکٹ کےبارے میں معلومات فراہم کی۔

فیضان مدینہ کے وزٹ پر تشریف لائے سینیٹر چوہدری عبد القدیرصاحب کی ملاقات نگران پاکستان مشاورت اور دیگر اراکین شوری سے بھی  ہوئی ۔ چوہدری عبد القدیر صاحب نے  فیضان مدینہ کے وزٹ کو اپنے لئے  اعزاز سمجھا اور دعوت اسلامی کے تمام دینی کاموں اور فلاحی پروجیکٹ پر تمام ہی ممبران شوری اور خصوصی طور نگران شوری کو مبارک باد پیش کی ۔ جناب حاجی عمران عطاری قادری نے معزز مہمان کو  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی   کے وزٹ کی بھی خصوصی دعوت پیش کی اور دونوں رہنماؤں نے  اہم امور پر مشاورت بھی اور سینیٹر صاحب دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو ہرممکنہ صورت میں سپورٹ کرنے اور نیکی کی دعوت دوسروں تک پہنچانے  تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

چوہدری عبد القدیر سینیٹر ایوان بالا کو  نگران شوری نے کتابوں کا تحفہ  پیش کیا اور جلد فیضان مدینہ کراچی  کے دورے کی دعوت پیش کی۔