جنرل سامي عبداللہ، فیضان مدینہ کا وزٹ
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے تمام تر علمی ،دینی ، اشاعتی
متحدہ عرب امات سے تعلق رکھنے والی مشہور سماجی شخصیت جناب محمد عیسی الطاہری نے اپنے وفد کےساتھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کیا
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دن رات دینِ اسلام کی اشاعت و تبلیغ اور قرآن وسنت پر مبنی تعلیمات عام کرنے کا سلسلہ بڑی شان وشوکت کے ساتھ جاری ہے ۔لاکھوں لوگ دعوت اسلامی کے طریقہ تبلیغ سے متاثر ہوکرسنتوں کے مطابق اپنی زندگی گزار رہے ہیں ۔یہ وجہ ہےکہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کے نظام کی خوبیوں اور خدمت دین کے بے شمار شعبوں میں دعوت اسلامی کے تنظیمی ، اصلاحی ، تحریری، ڈیجیٹلی،ٹیکنیکلی ، رفاہی ، فلاحی اور تبلیغی کاموں کا وزٹ کرنے کےلئے سیاسی، سماجی ،مذہبی اور غیر ملکی سفیروں کا تانا بانا لگا رہتا ہے۔ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امات (UAE) سے تعلق رکھنے والی سماجی و کاروباری شخصیت جناب محمد عیسی الطاہری اپنے دیگر احباب کے ساتھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کے دینی و تعلیمی اور فلاحی پروجیکٹ کا وزٹ کرنے تشریف لائے ۔ترجمان دعوت اسلامی جناب حاجی عبد الحبیب عطاری نے جناب محمد عیسی الطاہری اور ان کے وفد کا بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا ۔محمد عیسی الطاہری کو دعوت اسلامی کے ترجما ن نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا دعوت اسلامی کے دینی ، سماجی ،فلاحی کاموں کےبارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔دورے کے آخر میں مہمان شخصیت جناب محمد عیسی اور ان کے ساتھیوں نے دعوت اسلامی کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی پروجیکٹ کی کامیابی پر مبارک باد پیش کیں۔ آخر میں ترجمان دعوت اسلامی نے سب مہمانان گرامی کا تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور خوبصورت عربی اور انگلش زبانوں میں لکھی گئیں کتابوں کے تحفے پیش کئے۔