دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

سابق کپتان سرفراز احمد،فیضانِ مدینہ وزٹ

قومی کرکٹ  ٹیم کے سابق کپتان جناب سرفراز احمد   نے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز  فیضان مدینہ  کا وزٹ کیا

پاکستا ن کرکٹ ٹیم کے مشہور ویکٹ کیپر اور  سابق  کپتان  سرفراز احمد گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے دینی  کاموں سے متاثر ہوکر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ تشریف لائےا ور  خدمت دین کے مختلف شعبہ جات    میں ہونے والے  دینی واصلاحی  پروگرام  کو دیکھا ۔ سابق کپتان   جناب سرفراز احمد کو دعوت اسلامی کے  نگران   اور چیف ایگزیکٹو   جناب حاجی عمران عطاری    نے خوش آمدید کہا اور ترجمان دعوت اسلامی جناب عبد الحبیب عطاری  چیف ایگزیکٹو فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن نے  کرکٹر سرفراز احمد کو  عالمی مدنی مرکز کا وزٹ کروایا اور دنیا بھر میں ہونے والے دینی کا موں پر بریفنگ دی۔دورہ کے دوران نگران مجلس شوری مولانا عمران قادری نے کرکٹر سرفراز احمد ان کے ساتھ آئے ہوئے تمام مہمانوں کو    دین تعلیمات کا درس دیا اور ہر میدان  میں  اللہ کی بندگی  کرنے کا شوق دلا یا جس پر تمام مہمانوں نے اس بات کا عز م کیا کہ وہ مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وژن کے مطابق اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کریں گے۔