دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

فیضان قرآن اسلامک سینٹر کا افتتاح

سوئیڈن میں دعوت اسلامی     کے تحت    فیضان قرآن  اسلامک سینٹر  کا افتتاح کردیاگیا

سمندر کے اطراف میں گھرا یورپی ملک سوئیڈن   میں قرآن    کی بحرمتی کےخلاف  دنیا کے مسلمانوں نے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا۔ہر ایک  نےقرآن   کو نذر آتش کرنے کے خلاف    اپنے غم وغصہ کااظہارکیا۔اس عمل مذموم کے خلاف عالمی سطح  پر عالم اسلام  کی عظیم دینی  تحریک دعوت اسلامی   نے بھی  مخصوص انداز میں عظمت قرآن  اجاگر کرنے کے لئے تلاوت قرآن کا عالمی دین منایااور مزید قرآن کی شان اور اہمیت  کے پیش نظر خصوصی طور پر قرآن انسٹیٹیوٹ قائم کئے تاکہ یورپی ممالک  میں بسنے والے قرآن کو نذر آتش   کرنے کی بجائے قرآن کو سمجھیں اور قرآن کے قریب آئیں۔گزشتہ دنوں سوئیڈن   میں ہی  دعوت اسلامی  نے سوئیڈش مسلمانوں    کےلئے فیضان قرآن اسلامک سینٹر کے نام  سے ادارہ قائم کیا۔سوئیڈن  میں دعوت اسلامی کے تحت قائم ہونے والے فیضان قرآن  اسلامک سینٹر میں نماز جمعہ  ، پانچوں وقت باجماعت نماز، تعلیم قرآن کےلئے مدرسۃ المدینہ، قرآن کورسسز کےلئے فیضان قرآن آن لائن کلاسسز، دینی تعلیم وتربیت کےلئے دارالسنہ کا قیام اور علم دین سیکھنے کےلئے  درس وتدریس کی بھی باقاعدہ کلاسسز ہو گی۔

 سوئیڈن کے شہر مالموسٹ   سٹی میں قائم ہونے والے فیضان قرآن اسلامک سینٹرکی افتتاحی تقریب میں دعوت اسلامی یورپ کے  عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی  اور فیضان قرآن اسلامک سینٹر کےقیام پر عاشقان رسول نے دعوت اسلامی کی دینی کوششوں کو سہراہا اور دعوت اسلامی کے عظیم دینی مقصد کےلئے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔