حج و عمرہ ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے ساتھ حج گروپ میں شامل ہوکرگورنمنٹ اسکیم حج پالیسی 2025 کے تحت فریضہ حج ادا کریں
عازمین حج کی ہر طرح کی رہنمائی اور فریضہ حج کے مناسک کی ادائیگی کو باحسن طریقہ سے ادا کرنے کےلئے عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی نے حج وعمرہ ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا ۔اس شعبہ کے تحت ہر سال حج گروپ تشکیل دیا جاتا ہے جس میں ان خوش نصیب حضرات جن کو اذان حج کی سعادت ملتی ہے کی سنت رسول کے مطابق تربیت کی جاتی ہے حج سے متعلق مکمل رہنمائی فراہم کی جاتی ہے اور قدم بقدم مناسک حج کوشریعت کےبتائے ہوئےطریقہ کے مطابق اد ا کرنے کےلئے حج وعمرہ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران عازمین حج کی مدد کرتے ہیں۔ مناسک حج کی دعائیں ، سفر حج کی احتیاطیں ،قبولیت کے مقامات، ادائیگی حج اور میدان عرفات میں رقت آمیز دعائیں ، مزدلفہ کی بابرکت رات، رمی جمار، حج کی قربانی ، طواف زیارت اور پھر بقیہ ایام حج حضور نبی رحمت دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کےمطابق ادا کرنے کےلئے دعوت اسلامی کے حج گروپ میں مکمل خدمات وسہولیات اہل ایمان کو پیش کی جاتی ہیں۔زیارات اور مدینۃ المنورہ کی باادب حاضری کے آداب بھی سکھائے جاتے ہیں۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی گورنمنٹ اسکیم حج پالیسی 2025 کے تحت حج کی سعادت پانے کا ارادہ رکھنے والے تمام عاشقان رسول کو دعوت اسلامی کے حج وعمرہ ڈیپارٹمنٹ کے تحت دعوت پیش کی جاتی ہے کہ آپ دعوت اسلامی کے حج گروپ میں شامل ہوکر فریضہ حج کو عاشقان رسول کے ساتھ ادا کریں۔
دعوت اسلامی کے ساتھ حج گروپ میں شامل ہونے کے لئے حج معاونت فارم کیو آر کوڈ اسکین کرکے یا نیچے دیئے گئے لنک
https://hajj-facilitation.dibaadm.com/home کے ذریعے بھی جمع کرواسکتے ہیں اور مزید معلومات کےلئے دعوت اسلامی حج وعمرہ ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل نمبر: +923705065072 یا +92 370 0032626 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں ۔یاد رہے کہ حج فارم جمع کروانے کی آخری 3د سمبر 2024 ہے جو جلد ی دعوت اسلامی کے حج گروپ شامل ہوکر حج کی سعادت حاصل کریں۔