دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

حاجیوں کےلئے استقبالیہ اجتماع

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں فریضہ حج    ادا کرنے والےحاجیوں    کےلئے استقبالیہ اجتماع 5جولائی  ہوگا

مغفرت کی خوشخبری کےساتھ حج کی سعادت  سےپانے والے حجاج    پاکیزہ زندگی  کے ساتھ اپنے وطن لوٹتے ہیں۔نئے اعمال ،نئے کردار اور دعاؤں کی قبولیت کا  وعدہ  لئے حجاج کا استقبال کرکے ان سے دعا کروانا ،   حج  کی مبارک باد دینا     اسلامی روایت کا   خوبصورت عمل  ہے۔دور اسلاف کی یاد تازہ کرتے ہوئے حاجیوں  سے ملاقات اور  سفر حج  سن کر شوق حج  کا جذبہ  دوسروں میں بیدار کرنے کےلئے عالمی مدنی  مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ایک پروقار  استقبالیہ اجتماع بسلسلہ آمد  حجاج   5 جولائی 2024 بروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشاءرکھا گیا ہے۔اس اجتماع کی خاص بات میں شامل عالم اسلام کی علمی وروحانی  شخصیت   محمد الیاس قادر  ی صاحب حاجیوں   کا  استقبال کرکے  اپنے  محبت  بھرے انداز کے ساتھ  حج کی مبارک باد  بھی  پیش کریں گے۔  اس استقبالیہ اجتماع میں  سلسلہ ملاقات کے ساتھ عشق ومحبت  بھرے  سفرحج کی روداد  بیا ن کی جائے گی اور امیر اہلسنت   محترم ومکرم جناب محمد الیاس عطا ر قادری  صاحب   بھی  اپنے قیمتی ملفوظات سے نوازیں گے۔

نوٹ: سال 2024   کے حج  کی سعادت پانے والے حجاج گرامی سے عرض ہےکہ اجتماع  استقبال   حجاج  میں اپنے ویزہ کی کاپی کے ساتھ شرکت کریں تاکہ  امیر اہلسنت سے بلاواسطہ شرف ملاقات بھی حاصل ہوجائے۔