جنرل سامي عبداللہ، فیضان مدینہ کا وزٹ
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے تمام تر علمی ،دینی ، اشاعتی
سفر حج پرروانہ ہونے والے اہل اسلام کےلئے 27اپریل 2025 کوعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں حج تربیتی اجتماع
زائرین طیبہ ،عازمین حج اور سفر عشق ومحبت کے مسافروں کو سفر حج کی تیاری کےلئے ایک بارپھر مولانا عبد الحبیب عطاری اپنے خوبصورت انداز تربیت کے ساتھ عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ میں ہونے والے حج تربیتی اجتماع میں نیت سفر حج سے لیکر اختتام سفر حج تک کے آداب سیکھائیں گے ۔حج وعمرہ اور زیارت مدینہ کے پرکیف اور زندگی حسین ترین ایام کو خوبصورت انداز کے ساتھ گزارنے کےلئے آداب سفر کا سیکھنا بہت ضروری ہوتاہے اور مولاناعبد الحبیب سفر حج وعمر کے آداب سے نہ صرف واقف بلکہ ان آداب کے بجاآوری سے بھی خوب آگاہی رکھتے ہیں اسیلئے ہر سال جب بھی حج کا موسم آتا ہے تو عبد الحبیب عطاری کا تربیت حج کا پروگرام ذہن میں امنڈ آتا ہے اور حج تربیتی اجتماع کا بے چینی سے انتظار رہتاہے۔اب سفر حج کی تیاری زور وشور سے جاری ہیں عازمین حج کےلئے آداب حج کا سیکھنا بھی ازحد ضروری ہوتا ہے تو ہر سال کی طرح اس سال بھی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 27اپریل 2025 کو دن 02:00pm پر حج تربیت اجتماع ہونے جارہا ہے جس میں دعو ت اسلامی کے ترجمان مدنی چینل کے مشہور ومعروف اینکر ، مبلغ دعوت اسلامی ، مرکزی شوری کے رکن اور خدمت دین کےڈیپارٹمنٹ ایف جی آرایف کے چیف ایگزیکٹو جناب حاجی عبد الحبیب قادر ی اپنے خوبصورت اندار کےساتھ حج تربیتی اجتماع میں عازمین حج کو حج کی تیاری کےسلسلے میں رہنمائی فرمائیں گے ،حج کا عملی طریقہ ، حج کے آداب، مناسک حج، حج کی احتیاطیں، احرام باندھنے کا آسان طریقہ ،سفر حج میں آنے والی مشکلات سے بچنے کا بہترین راستہ اور پرقدم پر عازمین حج کی رہنمائی کرنے والی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی فخریہ پروڈکٹ یعنی حج وعمر موبائل اپیلی کیشن کا مکمل تعارف بھی پیش کریں گے۔
سفر حج پر آپ کا بلاوا آیا یا نہیں لیکن عشق ومحبت بڑھانے اور حج وعمرہ کی تڑپ پیداکرنے اور سفر حج پرروانے ہونے والوں کی دعاؤں میں شامل ہونے کےلئے دعو ت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 27اپریل 2025 ظہر کی نماز کےفورا بعد حج تربیتی اجتماع میں شریک ہوں اور آداب سفر حج وزیارات مدینہ کے پرکیف مناظر کو ذہن میں لاکر داستان سفر حج سے دل وجان کو جلا بخشیں۔