جنرل سامي عبداللہ، فیضان مدینہ کا وزٹ
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے تمام تر علمی ،دینی ، اشاعتی
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری میں ایک اور نئے رکن شوری کا اضافہ
دعوت اسلامی کے تمام دینی کام مرکزی مجلس شوری کے تحت دنیا بھر میں انجام پزیر ہوتے ہیں ۔ شوری کے تمام ممبران دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کی نگرانی کرتے ہیں اوراسی شورائی نظام کے تحت دینی کام کےلئے حکمت عملی بھی طے کی جاتی ہے ۔گزشتہ دنوں مرکزی مجلس شوری کے نگران یعنی چیف ایگزیکٹو جناب حاجی عمران عطاری صاحب نے دنیا بھر کے عاشقان رسول کو مرکزی مجلس شوری کے ممبران میں یوکے سے تعلق رکھنے والے نئے رکن جناب حاجی خالدعطاری کے اضافہ کی خوشخبر سنائی ۔نگران شوری کے ساتھ بیٹھے ہوئے ترجمان دعوت اسلامی جناب حاجی عبد الحبیب عطاری نے مرحبا کہتے ہوئے حاجی خالد کو گلے لگایا اور مبارک باد پیش کی ۔یاد رہے کہ نئے رکن شوری جناب حاجی خالد صاحب یوکے میں رہ کر دعوت اسلامی کےدینی و تنظیمی کاموں میں مصروف ہیں۔