iftitah e bukhari
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن

    افتتاح بخاری شریف

    جامعات المدینہ پاکستان اور بیرون ملک کے دورہ حدیث کے طلبہ کےلئے افتتاح بخاری شریف کی تقریب 12 اپریل کو ہوگی

    12اپریل سے جامعات المدینہ کے نئے تعلیمی سیشن 2025 کا آغاز پر دورہ حدیث کے طلبہ کو بخاری شریف کی پہلی حدیث سے احیائے سنت کی سب سے بڑی دینی تحریک دعوت اسلامی کے بانی ،شیخ طریقت، عالمی شہرت یافتہ مبلغ اسلام، عرب وعجم کی علمی وروحانی شخصیت، لاکھوں عاشقان رسول کے پیر ومرشد متبع سنت رسول، عالم باعمل حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری پڑھائیں گے۔

     جامعات المدینہ پاکستان وانٹر نیشنل کے طلبہ کےلئے یہ بہت ہی اعزاز کی بات ہے کہ دورہ حدیث کی کلاس کا آغاز امیر اہلسنت فرمائیں گے۔امیر اہلسنت حضرت مولانا محمد الیاس قادری کے وژن کے مطابق دنیاکے اکثر وبیشترممالک میں علم دین اور عصری علوم کا مستند ادارہ جامعات المدینہ اپنی تعلیمی وتربیتی خدمات وخصوصیات کےلحاظ سے بے مثال انسٹیٹیوٹ ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ علم حاصل کررہے ہیں ۔بانی دعوت اسلامی نے صرف تبلیغ کے ذریعے ہی افراد تیار نہیں کئے بلکہ افراد ملت کی حقیقی تعلیم وتربیت کےلئے ایسے ادارے قائم کئے جہاں علم وعمل سے مزین ہوکر مستند علماء ، اسکالر محقق اور مبلغین تیار ہوتے ہیں۔

    امیر اہلسنت پیرانی سالی کے باوجود علم دین کی اشاعت اور اہل اسلام کی دینی واخلاقی تربیت کےلئے ہمیشہ پرعزم اور جواں ہمت رہتے ہیں گھنٹوں طلبہ کی نوک پلک سنوانے کےلئے زبانی وتحریری کاوشیں کرتےرہتے ہیں۔ ہر ہفتہ بعد نماز عشاء علمی مذاکرہ کےذریعے طلبہ کے ذہنوں میں جنم لینے والے مختلف سوالات کا تشفی اور تسلی بخش جواب دیتے ہیں ،قرآن وحدیث کے دلائل کی روشنی میں طلبہ کی علمی پیاس بجھاتے ہیں، عمل کا جذبہ پیدار کرنےکےلئے اسلامی تاریخ میں غیر نمایاں خدمت دین سرنجام دینے والے اسلامی اسکالرز کی زندگیوں کے علمی کارہائے نمایان بیان کرتے ہیں تاکہ طلبہ میں علم وعمل کی جستجو پید اہو۔

    چنانچہ 12 اپریل 2025 بروز ہفتہ رات تقریبا9:15 پاکستان کے طلبہ کو براہ راست اور جامعات المدینہ انٹرنیشنل کےطلبہ کو مدنی چینل کے ذریعے علم حدیث کا آغاز حدیث کی مشہور ومعروف کتاب بخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھا کر کریں گے۔

    یہ تقریب افتتاح بخاری شریف اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوگی جامعات المدینہ کے دورہ حدیث کےطلبہ اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہوئے اور دیگر اہل علم حضرات بھی امیراہلسنت کی صحبت وسنگت کی برکتیں حاصل کرنے کےلئے ہفتہ کی رات درس بخاری شریف میں شرکت کی برکتیں لینے مدنی مذاکرہ میں شرکت کریں اور جامعات المدینہ کے منتھی طلبا کو حوصلہ افزائی فرمائیں۔