ijtima e ghousia
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

اجتماع غوثیہ بسلسلہ سالانہ گیارہویں شریف

اجتماع غوثیہ بسلسلہ سالانہ گیارہویں  شریف  14 اکتوبر کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں بعد نماز عشاء شروع ہوگا

غوث پاک سے عقیدت رکھنے والے اپنی عقیدت ومحبت کے مختلف انداز کے ساتھ سیرت غوث اعظم کانفرنس اور اجتماعات منعقد کرتے ہیں ان اجتماعات میں ولیوں کے سردارسیدنا شیخ عبد القادر الجیلانی رحمۃ اللہ علیہ المعروف غوث اعظم کی سیرت وکردار،علمی کمالات، دین متین کی احیاء کےلئے جدوجہد،معاشرتی تبدیلوں کےلئے اصلاح کے پروگرامز،حکمرانوں ، وزارا اور علماء کو وعظ ونصیحت،درس وتدریس کی کلاسسز، کردار سازی و ذہن سازی کےذریعے افراد کی دینی واخلاقی تربیت،علمی اداروں کا قیام، چوروں اور معاشرتی برائیوں میں مبتلا لوگوں کی اصلاح نیز سیدنا شیخ جیلاں کی تعلیم وتربیت کی خوبصورت نظام کو بیان کیا جاتاہے۔ شیخ جیلان غوث صمدانی محبوب سبحانی کی کرامات اور آپ کے مقام ومرتبہ کےبارے میں کئی کتابیں لکھی گئیں ہیں اور اب تک آپ کی سیرت کے مختلف عنوانات پر مکالے ، کتابیں، پمفلٹ ،رسائل چھپتے رہتے ہیں۔ شیخ عبد القادر الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ  قدرت کی نشانی ہے آپ کی ذات سے ایسی کرامات کا ظہورہوا جسے دیکھ کر زمانہ مبہوت ہوگیا، معاصرین اولیاء وعلماءنے آپ کی ولایت کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی گردنوں کا جھکا لیا۔اآپ کی شان والا میں قصیدے لکھے اور اب بھی آپ کی ذات کے اوصاف پر قلم کی نگارشات جاری ہیں۔چنانچہ حضور غوث اعظم کی بارگاہ میں ایصال ثواب کرنے کا ایک سلسلہ اجتماع غوثیہ کے نام سے ہر سال عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ میں منعقد ہوتا ہے۔اس اجتماع غوثیہ میں شیخ الاسلام مبلغ اسلام مرید غوث اعظم ،متبع سیرت غوث اعظم شیخ کامل امیر اہلسنت حضرت علامہ ومولانا محمد الیاس عطار قادری اپنے شیخ کی سیرت کے حسین تذکرے کو بیان کرکے لوگوں کے دلوں میں شیخ عبد القادر گیلانی رحمۃ اللہ علیہ  کی محبت کا جام انڈیلتے ہیں۔ ماہ ربیع الآخرکی گیارہویں بمطابق 14اکتوبر بروز پیر بعد نماز عشاء اجتماع غوثیہ کا آغٓاز ہوگا جس میں تلاوت ونعت، بیان، مدنی مذاکرہ، منقبت ، دعا وسلام اورشرکائے اجتماع غوثیہ کو لنگر غوثیہ کی ضیافت بھی دی جائے گی۔ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں آج رات بعد نماز عشاء حضورغوث اعظم کے خوبصورت تذکرے سننے کے لئے تشریف لائیں۔