jashan e azadi faizan islamic school dawat e islami mein
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن

    فیضان اسلامک اسکول

    76 ویں جشن آزادی کے موقع پر دعوت اسلامی کے  شعبہ تعلیم  کے تحت قائم فیضان  اسلامک اسکول سسٹم میں     یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیاگیا۔

    پاکستا ن کے مختلف شہروں  میں فیضان اسلام اسکو ل   کے اساتذہ اور طلبا نے یوم آزای کی اہمیت اور قیام پاکستان کے مقاصد      کو اجاگر کرنے کےلئے مختلف پرگرامز  منعقد کئے ۔حب الوطنی    پر امیر اہلسنت  دامت برکاتھم العالیہ کے فرمودات  کی روشنی  اساتذہ نے پاکستان  کی اہمیت اور اس کی آزادی پر  روشنی ڈالی۔

    جشن آزادی کی تقریبا ت کے آغاز میں قرآن کی تلاوت، حمد نعت اورنونہال چمن نے آزادی کے ملی نغمے   پیش کئے اورطلبا کی خوبصورت آواز  میں  قومی ترانے   سے ماحول گرماگیا ۔

     ملک  بھر میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں 76 ویں یوم آزادی کی تمام تقریبات   شریعت کے مطابق  منائی گئیں ۔ملک پاکستان کی خوشحالی    اور امن وامان کےلئے خصوصی دعائیں ہوئیں ۔ ملک کی سالمیت کےلئےافواج پاکستان  کے شہداء کےلئے ایصال ثواب کیا گیا ۔ آزادی کی راہ میں قربانی دینے والے  بزرگوں کو خراج عقید ت پیش کئے گئے اور اس بات کا عزم کیا گیا ہےکہ ہمیں اپنے ملک  کی تعمیر وترقی  کےلئے خوب محنت کرنی ہےاور اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔