جناب محمد عیسی الطاہری نے اپنے وفد کے...
متحدہ عرب امات سے تعلق رکھنے والی سماجی شخصیت جناب محمد عیسی الطاہری نے اپنے وفد کےسا...
دعوت اسلامی کے بین الاقوامی 7 روزہ سنتوں بھرے اجتماع میں 60سے زائد ممالک کے اسکالرز، علماء ، مبلغین ، پروفیشنل اورزندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ دعوت اسلامی کے گلوبل ہیڈ آفس فیضان مدینہ میں ہونے والے انٹرنیشنل اجتماع میں آئے شرکاء کے مختلف علمی وروحانی ، اخلاقی، تنظیمی سیشنز ہوئے جس میں مبغلین دعوت اسلامی اور مرکزی مجلس شوری کے اراکین نے مختلف اسلامی موضوعات خصوصا فکر آخرت،قرآن اور ہماری ذمہ داریاں، سنت رسول کی عملی جہتیں ، موجودہ دور میں سیر ت رسول عربی کی ضرورت، گھر اور اہل خانہ کی دینی تربیت ،قرآن سے ہمارا تعلق اور اخلاقیات پر سنتوں بھرے بیان کئے۔ اس کے علاوہ دنیا کے بیشتر ممالک سےتشریف لائے دعوت اسلامی کی ذمہ داران کا خاص تربیتی سیشن امیر اہلسنت حضرت علامہ ومولانا محمد الیاس عطار قادری کے ساتھ بھی ہوا ۔بین الاقوامی 7 روزہ دعوت اسلامی کے اجتماع میں جہاں بہت سے ممالک کے علما ء اور مذہبی اسکالز نے شرکت کی وہیں اسلامی ملک عراق سے بھی علماء اور وہاں کے دینی ومذہبی اسکالرز بھی تشریف لائے اورعراقی علماء اور اسکالرز کےوفد نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا خصوصی وزٹ بھی کیا ۔عراق سے تشریف لائے معزز مہمانا ن گرامی کو دعوت اسلامی کے پروفیشنل وتعلیمی اداروں کا مطالعتی دورہ کروایا گیا اور خاص طور پر جامعۃ المدینہ کے شعبہ تخصص فی الحدیث کے دوسالہ کورس کا تعارف بھی پیش کیا گیا۔عراقی وفد کےوزٹ کےدوران دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب "فتح المنان في إثبات مذهب النعمان" اور استاذ الحدیث ابو حمزہ مفتی محمد حسان عطاری صاحب حفظہ اللہ کی تحقیق شدہ کتاب"التعلیقات الرضویۃ علی التقریب التہذیب" مصنفہ شیخ الإسلام والمسلمین الامام احمد رضا خان الحنفي الماتريدي مہمانا ن گرامی کو پیش کی گئی جس پر تمام عراقی علماء نے دعوت اسلامی کے علمی کاموں کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔