جنرل سامي عبداللہ، فیضان مدینہ کا وزٹ
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے تمام تر علمی ،دینی ، اشاعتی
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت بہا ولپور اسلامی یونیورسٹی میں سالانہ افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا
اساتذہ ،طلبا، ایجوکیشن ایڈمن اسٹاف میں اسلامی تعلیمات پر عمل کا شعور بیدار کرنے کےلئےدعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کی کوششیں پاکستان بھر کی جامعات ،کالجز اور اسکولز میں لائق تحسین ہیں۔
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت دنیاوی ایجوکیشن سرگرمیوں کے علاوہ طلبا کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کےلئے مختلف ورکشاپ ، سمینار، کانفرنس اور دینی پرگروامز کا انعقاد بھی کیاجاتاہے تاکہ طلبا میں دین پر عمل کرنے کا جذبہ بھی بیدار ہو۔
گزشتہ دنوں بہاولپور پور اسلامی یونیورسٹی میں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت سالانہ افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا۔افطار پارٹی میں طلبا کے علاوہ یونیورسٹی کے پروفیسرز ، لیکچرارز، ایڈمن اسٹاف نے بھی شرکت کی ۔اس افطار پارٹی میں ماہ رمضان کی اہمیت اورفضیلت اجاگرکرنے کےلئے دعوت اسلای کی مرکزی مجلس شوری کے رکن جناب عبد الوھاب عطاری نے بیان کیا اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی دینی فلاحی سماجی سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی ۔اس سالانہ افطار پارٹی کی تقریب میں یونیورسٹی اسٹاف کے علاوہ بہاو لپور کی سماجی ،سیاسی اور کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔