istaqbal e rabi ul awwal ijtima
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

استقبال ربیع الاول اجتماع

دعوت اسلامی کے تحت استقبال ربیع الاول کا پہلا بڑا اجتماع یکم ستمبر 2024 عید گاہ گراؤنڈ کورنگی ساڑھے تین نمبر میں ہوگا۔

سالہائے گزشتہ کی طرح ماہ ربیع الاول کی آمد سے پہلے  سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد ماننے کی تیاری اور ماہ ربیع الاول  کے پرتباک استقبال کےلئے دعوت اسلامی کراچی کے مختلف علاقوں میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد کرتی ہے۔ ان اجتماعات کا مقصد مسلمانوں میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کی بعثت اور تشریف آوری  کی اہمیت اجاگر کرنا ، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی صورت میں اللہ رب العزت کے عظیم احسان کا یاد کرنا اور اس پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا ہوتا ہے۔دعوت اسلامی کے ہر کام کی بنیاد قرآن وسنت پر ہوتی ہے ،ان اجتماعات میں بھی دعوت اسلامی کے مبلغین قرآن وسنت کی روشنی میں میلاد النبی پر خوشی منانے اور نبی کریم علیہ الصلاۃ و التسلیم کی سیرت  کو بیان کرتے ہیں۔1446چنانچہ دعوت اسلامی کے تحت ماہ ربیع الاول کے استقبال کےلئے عید گاہ گراؤنڈ کورنگی ساڑھے تین نمبر  ہونے والے اجتماع کی بھرپور تیار ی زور وشور سے جاری ہے اور ذرائع کے مطابق یکم ستمبر کورنگی میں ہونے والے استقبال ربیع الاول اجتما ع میں مبلغ دعوت اسلامی مرکزی مجلس شور ی کے نگران حضرت مولانا محمد عمران عطاری کا خصوصی بیان بھی ہوگانیز اجتماع کے آخر میں حاجی عمران قادری عطاری رقت انگیز دعا بھی فرمائیں گے۔