یوم تلاوت قرآن
دعوت اسلامی کے تحت عالمی سطح پر14 جولائی کو یوم تلاوت قرآن منایا گیا
حضور علیہ الصلاۃ و السلام کے سفر معراج کے عظیم معجزہ کی مناسبت سے دعوت اسلامی کا اجتماع جشن معراج النبی
27 رجب المرجب کی سہانی گھڑی میں معراج کے دولہا کی سواری مسجد حرام سے مسجد اقصی پرآسمان دنیا اور زمین وآسمان کی وسعتوں سے بھی دور منزل آشنا ہوئی ۔اس رات ذات مصطفی پر الطاف ربانی کی بارشیں برسیں ، کریم نے اپنے بندہ منیب پر کرم نوازیاں فرمائیں اور بے شمار معجزات دکھائے۔دعوت اسلامی اس رات کی مناسبت سے ہر سال 27 رجب المرجب کی رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بالخصوص اور دنیا بھر میں مختلف مقامات پر جشن معراج النبی کےاجتماعات کا انعقاد کرتی ہے۔اس سال بھی 7فروری2024 بمطابق 27 ویں رجب المرجب 1445ھ بروز بدھ رات 09:00 ایک عظیم الشان اجتماع جشن معراج النبی کا پروگرام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہوگا۔اس اجتما ع جشن معراج النبی میں تلاوت قرآن ، نعت خوانی اور خصوصی بیان بھی ہوگانیز ا جتماع کےبعد لنگر کا بھی وسیع انتظام موجود ہے۔اس باربرکت رات کو علم دین سیکھنے اور عبادات میں گزارنے کےلئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تشریف لائیں ۔