یوم تلاوت قرآن
دعوت اسلامی کے تحت عالمی سطح پر14 جولائی کو یوم تلاوت قرآن منایا گیا
نیوزی لینڈ کےشہر آکلینڈ میں دعوت اسلامی کے تحت جشن معراج النبی کا اجتماع 8فروری کو بعد نماز عصر ہوگا
رجب المرجب کی 27 ویں شب حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غیب کے مشاہدات کروائے گئے جنت کی سیر کروائی گئی، ذات باری تعالی نے حضرت محمد مصطفی کو ا پنا دیدار کروایا ۔اس شب کی عظمت اور شان مصطفی کوبیان کرنےکےلئے دعوت اسلامی ہر سال سالانہ جشن معراج النبی اجتما ع دنیا بھر میں بڑےہی تزک واحتشام کےساتھ مناتی ہے۔اس سال ایک عظیم الشان اجتماع معراج النبی کےحوالے سے نیوزی کےشہر آکلینڈ میں 8 فروری کو مسجد الحجاز میں بعد نماز عصر ہوگا۔اس اجتماع میں تلاوت قرآن، حمد ونعت قصدیہ معراجیہ، بیان اور رقت آمیز دعا بھی ہوگی ۔اجتماع کے بعد بعد نما ز مغرب تمام مہمان گرامی کو ڈنر بھی دیا جائے گا۔