ایکسپو سینٹر کراچی، مکتبۃ المدینہ اسٹال
ذرائع کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں 14دسمبرسے 18دسمبر تک کتابوں کی نمائش کے لئے
کنز المدارس بورڈ کے سالانہ امتحانات 2025 کا آغاز
کنز المدارس بورڈ کے تحت پورے پاکستان سے 168,449 طلبہ مختلف اسلامی علوم و فنون فیکلٹیز کے سالانہ امتحانات 2025 میں شرکت کر رہے ہیں۔
جامعۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کا سب سے بڑا تعلیمی مرکز
دعوتِ اسلامی نہ صرف تبلیغِ دین کا فریضہ انجام دے رہی ہے بلکہ تعلیمِ دین کے فروغ میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے جامعۃ المدینہ، جو کہ دعوتِ اسلامی کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے، پورے پاکستان میں سینکڑوں برانچز کے ذریعے اسلامی علوم و فنون کے ساتھ ساتھ دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق پروفیشنل تعلیم بھی فراہم کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدارس المدینہ اور فیضان آن لائن اسلامک کورسسز کے ذریعے بھی قرآن و سنت کی تعلیم دی جاتی ہے۔ ان تمام تعلیمی اداروں کا نظام، نصاب، کورسسز، امتحانات اور نتائج ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (HECP) سے منظور شدہ دعوت اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کے مقرر کردہ نصاب تعلیم کے مطابق ترتیب دیئے جاتے ہیں۔
کنز المدارس – ایک پروفیشنل اسلامی تعلیمی بورڈ
کنز المدارس بورڈ، دعوتِ اسلامی کا پیشہ ورانہ اسلامی تعلیمی بورڈ ہے، جو درج ذیل اسلامی اور پروفیشنل کورسسز کرواتا ہے:
یہ تمام کورسسز کنز المدارس بورڈ سے الحاق شدہ اداروں جیسے جامعۃ المدینہ، مدارس المدینہ، اور فیضان آن لائن اکیڈمی میں کروائے جاتے ہیں۔
786 امتحانی مراکز میں سالانہ امتحانات کا انعقاد
کنز المدارس بورڈ کے سالانہ امتحانات یکم فروری سے شروع ہو چکے ہیں، جن کے لیے پورے پاکستان میں تقریباً 786 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
ان امتحانات کی نگرانی کے لیے 3,758 افراد پر مشتمل ایڈمنسٹریشن اسٹاف تعینات کیا گیا ہے، جس میں امتحانات کنٹرولرز، اساتذہ، اور دیگر ضروری اسٹاف شامل ہیں۔
طلبہ کو کسی بھی قسم کی دشواری سے بچانے کے لیے تمام امتحانی مراکز میں مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ یکسوئی اور دیانت داری کے ساتھ امتحانات دے سکیں۔
امتحانات کی شفافیت اور سخت نگرانی
کنز المدارس بورڈ کے تحت انتہائی شفافیت کے ساتھ امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں، جہاں طلبہ کو سخت نگرانی میں امتحانات دینے کا موقع ملتا ہے، تاکہ نظامِ امتحان کی ساکھ اور معیار برقرار رہے۔
امتحانات کے دوران کنز المدارس بورڈ کے چیئرمین جناب محمد جنید صاحب نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور طلبہ سے امتحانی عمل اور ایڈمنسٹریشن اسٹاف کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا۔
چیئرمین کنز المدارس بورڈ حاجی
جنید عطاری نے کہا کہ:
"طلبہ کے امتحانی نظام کو پروفیشنل
انداز میں ترتیب دیا گیا ہے، جس کی بدولت صرف چند دنوں میں 786 امتحانی مراکز میں
درسِ نظامی کے طلبہ بغیر کسی دشواری کے امتحانات دے رہے ہیں۔"
ماہرینِ تعلیم کی جانب سے کنز المدارس بورڈ کی پذیرائی
پاکستان کے مختلف شہروں میں کنز المدارس بورڈ کے امتحانی مراکز کے دورے کے دوران نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر محمد فاروق نے بورڈ کی منظم تعلیمی حکمت عملی کو سراہا۔
انہوں نے کہا:
"کنز المدارس بورڈ کو قائم ہوئے
ابھی چند سال ہی ہوئے ہیں، لیکن تقریباً دو لاکھ طلبہ کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے
آراستہ پبلک سیکٹر امتحانات کا انعقاد اور ایک منظم تعلیمی نظام کی موجودگی کنز
المدارس بورڈ کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کامیابی پر کنز المدارس بورڈ کا
تمام اسٹاف قابلِ تعریف ہے"۔