یوم تلاوت قرآن
دعوت اسلامی کے تحت عالمی سطح پر14 جولائی کو یوم تلاوت قرآن منایا گیا
معراج النبی کی شب دعوت اسلامی کا ایک روح پرور اجتماع ابرون یوتھ سینٹر آسٹریلیا میں 7فروری کو بعدنماز عشاء ہوگا
شب معراج جنتی مشاہدات، مکاشفات اور امام الانبیاء کی عظمت وشان بیان کرنےکےلئے دعوت اسلامی ہر سال رجب المرجب میں جشن معراج النبی کا پروگرام نہایت خوبصورت انداز میں منعقد کرتی ہے۔ سال نو کے دوسرے مہینے 27 رجب المرجب کی شب ایک روحانی اجتماع بروز بد ھ 7فروری کو ابرون یوتھ سینٹر آسٹریلیا میں ہوگا۔معراج النبی کا یہ پروگرام صبح صادق تک جاری ہے گاجس میں قرآن کی تلاوت سے محفل کاآغاز اور حمد ونعت سے عاشقان رسول کے دل جگمگائے جائیں گے نیز جنتی مشاہدات اور حضور کےمقام ومرتبہ کی شان رفعت مبلغ دعوت اسلامی بیان کریں گے۔اس بابرکت اجتماع میں اجتماعی طور پر صلاۃالتسبیح کی جماعت رات 2:30 ادا کی جائے گی۔اور صبح روزہ رکھنےکےلئے سحری کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا میں ہونے والے معرا ج البنی کے پروگرام کا ایڈریس اور فون نمبر نوٹ کرلیجئے
Auburn Youth Centre Wyatt Park Sports Complex, Church ST, Lidcombe NSW 2141 Australia
Contact no :1300 004 786