newsfeed ka izafa prayer times application mein
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

پریئر ٹائم ایپلی کیشن میں NewsFeed کا اضافہ

News Feed   پریئر ٹائم موبائل ایپلی کیشن میں ایک علم دین سے بھرپور پلیٹ فارم کا اضافہ

دعوت اسلامی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے دورحاضر کی جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی کو خدمتِ دین اور اشاعت علم دین میں کیسے استعمال کیا؟ وہ کیا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ  کی خاص پروڈکٹس اور ایپیس ہیں جس نے علم دین حاصل کرناہر ایک کےلئے ممکن بنایا؟ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے اب تک  اسلام کے علمی ورثہ کو کتنے لوگوں تک پہنچایاَ؟ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی   عصر حاصر کی  آئی ٹی ٹیکنالوجی  مزیدبہتر انداز میں استعمال کرکے  قرآن، حدیث، فقہ ، اسلامی علوم کے انسائیکلو پیڈیا فتاوی رضویہ، حضور علیہ الصلاۃ و السلام کی مدحت سرائی سے بھرپور نعیہ کلام، علم کے موتیوں سے سجے علم کے گلدستے ، بچوں کی تربیت کے انمول خزانے ، سینکڑوں کتابوں کی لائبریری  ہر عاشقان رسول تک پہنچانے کےلئے کیا کچھ خدمت دین کررہی ہے ؟ یہ سب آپ جاننے کےلئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی نے ایک ایسا پلیٹ فارم  نیوز فیڈ کےنام پریئر ٹائم موبائل ایپلی کیشن میں متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے آپ کو ملے بہت کچھ معلوماتی خزانہ ، علم کے ذخائر، قرآن وحدیث کی باتیں، نئی نئی موبائل ایپلی کیشن کی معلومات۔نیوز فیڈ ایک ایسافیچر پریئر ٹائم موبائل ایپلی کیشن میں متعارف ہواہے جس کے ذریعے کتابیں ، میڈیا،آرٹیکلز ،خوبصورت اقوال سےسجے امیجز، نیوز اور بہت کچھ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی پیش کردہ پروڈکٹس بھی مل سکیں گی۔