rabi ul akhir kay madani muzakray
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ربیع الآخر کے خصوصی مدنی مذاکرے

اولیائے کرام کے خوبصورت تذکروں بھرپور خصوصی مدنی مذاکروں کا سلسلہ 04اکتوبرسے ربیع الآخر کی 11 ویں شب تک جاری رہے گا۔

ربیع الآخر میں اولیاء کے تذکرے ہر دینی محفل کے خصوصی موضوعات ہوتے ہیں اورخاص طور پر سلطان اولیاء حضرت شیخ عبد القادر الجیلانی کی سیرت وکردار، فضائل ومناقب کے تذکرے تو زبان زدہ عا م ہوتے ہیں اس کی وجہ سیدنا شیخ عبد القادری الگیلانی کی شخصیت اور ان کا علمی وروحانی مقام ہےجس کا ہر زمانہ معترف رہا ہے اسیلئے ربیع الاآخر کے مہینے میں ناصرف سلسلہ قادریہ  سے جڑے لوگ آپ کے فضائل کے تذکرے کرتے ہیں بلکہ ہر سلسلہ کے لوگ  آپ  کی شان وشوکت کے حسین تذکروں سے قلوب و اذہان کو روشن کرتے ہیں۔جبکہ عوام کی اکثریت اولیاء کرام کی دینی خدمات  کےبارے میں بہت کم لوگ واقفیت رکھتے ہیں، بہت کم جانتے ہیں کہ ان بزرگان دین  نے دین کو کس طرح مضبوط کیا، لوگوں کو دین کی طرف کیسے راغب کیا،ان کی تعلیمات کا نچوڑ کیا تھا چونکہ یہ سب باتیں خاص خاص لوگو ں کا موضوع بحث تھیں ۔ صد آفریں ہوامیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری عطاری   کی بہار آفریں فکر پر جنہوں نے ہر میدان میں اپنی علمی عملی فکری دھاگ بٹھائی اور عوامی سطح پر دین کا شعور دیا اور مسلسل اپنے علمی ورثہ کو مدنی مذاکرے کے ذریعے لوگوں کے سینوں میں منتقل کررہے ہیں۔امیر اہلسنت کی فکری جدوجہد سے بھر پور مدنی مذاکرے صدیوں پر محیط علم کے بہتے دریا ہیں جس سے علم وعمل کے موتی جھڑ رہے ہیں۔امیر اہلسنت کی علمی باتوں کا سلسلہ ہر خاص تہوار اور اسلامی مہینوں کے مشہور ایام میں مدنی مذاکرہ کے نام سے جاری رہتا ہے چنانچہ ربیع الثانی کی آمد کےساتھ ہی 04 اکتوبر سے ربیع الآخر کی 11 ویں شب تک  بھرپورانداز میں مدنی مذاکروں کے ذریعے سیرت اولیاء ،شان اولیاء، مناقب اولیاء کے ساتھ حضور غوث اعظم کی سیرت وکردار، علمی مقام ، روحانی منصب، کرامات اور مناقب غوث اعظم  سے متعلق علمی باتیں  سنیں گے۔