ramzan aetikaf schedule
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

رمضان اعتکاف شیڈول

دعوت اسلامی کے شعبہ رمضان اعتکاف نےماہ رمضان کے پرکیف لمحات عبادت میں گزارنے کےلئے اعتکاف شیڈول جاری کردیا گیاہے

علمی وروحانی  تربیت  کےلئے ہرسال ماہ رمضان  المبارک    کی مقدس ساعتوں  کو عبادات وریاضات میں گزارنےکےلئے ہزاروں لوگ دعوت اسلامی کے پیش کردہ  نظام اعتکاف میں   رہ کر اپنی دنیاوی اور آخروی  زندگی کی اصلاح کی کوشش کرتے ہیں۔دعوت اسلامی کے اعتکاف شیڈول  میں پورے رمضان ایسا وجد آفریں  ماحول عبادت کےلئے میسر آتا ہے جس  میں رہ کر   انسان کندن بن کر نکلتا ہے۔ذرائع  کے مطابق  ایک بار پھر   ماہ رمضان  1445   میں علم دین سیکھنے کا موقع  پورے  ماہ کےاعتکاف میں پیش کیا جارہے ۔ملک پاکستاکے 26 شہروں میں  شعبہ رمضان اعتکاف    کی طرف سے امیر اہلسنت     کی صحبت  میں  ماہ رمضان گزارنےکےلئے   علم وعمل ، تربیت نفس  ، اصلاح  احوال ،ظاہری وباطنی  پاکیزگی ،فکر آخرت ، خشیت الہی اور عشق رسول کے جام سنیوں میں انڈیلنےکےلئے   شہر اعتکاف سجایا جارہا ہے۔

اس روحانی ماحول کی برکتیں سمیٹنے کےلئے جلدنیچے دیئے گئے  لنک کےذریعے اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل  کیجئے اور ماہ نزول قرآن کو  تلاوت قرآن میں   گزارنےکےلئے اپنے شہر میں قائم دعوت اسلامی  کے  مدنی مرکز فیضان مدینہ 29 شعبان کو تشریف لائیں ۔

 

https://aetkaf.dibaadm.com/online_aetkaf

 

aetikaf