دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

حج و قربانی سے متعلق اسپیشل مدنی مذاکرے

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مناسک حج ،احکام قربانی  اور دلچسپ اسلامی موضوعات پر  07جون بروز جمعہ سے چاند رات تک   سوال جوابات پرمشتمل مدنی مذاکروں  کا سلسلہ ہوگا۔

بے شمار علمی  موضوعات پر  سوال وجواب  اور شریعت کے  بیان کردہ طریقہ زندگی  سے آگاہی دینے کےلئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں  ہر ہفتہ کی رات بالعموم اور ہر اہم اسلامی تہوار  کے موقع     پر بالخصوص  عالم اسلام کی عظیم علمی وروحانی شخصیت ، مصلح امت، پیکر سنت رسول جناب مولانا محمد الیاس قادری رضوی     کی زیر سرپرستی   علمی  نشست  بنام  مدنی مذاکرہ کا اہتمام کیاجاتا ہے۔ اس علمی مذاکرے میں  شریک لوگوں  کے سوالات کے جوابات  امیر اہلسنت دیتے ہیں،کسی بھی شرعی مسئلہ کی رہنمائی کےلئے محمد الیاس قادری امیر اہلسنت   مفتیان کرام کی موجودگی میں مسئلہ کی وضاحت کرتے ہیں، عقائد ، عبادات، معاملات، اخلاقیات  اور انفرادی واجتماعی زندگی کے پیچیدہ مسائل کی گتھیاں سلجانے کےلئے بانی دعوت اسلامی  اپنی زندگی کے تجربات  بتاکر لوگوں کی مسائل کا حل بتاتے  ہیں۔چنانچہ   مسلمانوں کی اجتماعیت کا سب سے بڑا ایونٹ حج اور سنت ابراہیمی   کی ادائیگی  سے متعلق بہت سارے ذہن میں آنے والے اشکالات اور سوالات  کے جوابات دینے اور  حج کی اہمیت وفضیلت   کےساتھ قربانی کے مسائل بیان کرنے کےلئے 07 جون2024 سے   ذوالحجہ 1445 کی  دسویں رات تک روزانہ  فیضان مدینہ کراچی میں    امیر اہلسنت  مدنی مذاکروں کے ذریعے  امت کی رہنمائی فرمائیں گے۔

ذوالحجہ کی پہلے  دس  دن    ہونے والے علم وعمل ، زہد وتقوی، شریعت وطریقت، معرفت وسلوک ، اخلاقیات ومعاملات اور زندگی کے بے شمار مسائل  پر رہنمائی حاصل کرنے کےلئے رات 09:45  پر شروع ہونے والے مدنی مذاکروں میں ضرور شرکت کی سعادت حاصل کریں۔