جامعۃ المدینہ یوکے کی گریجویشن تقریب
دعوت اسلامی کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے ہزاروں طلبا و طالبات جب علم دین کا کورس
کنزالمدارس بورڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب 2مئی کو جناح کنونشنل سینٹر اسلام آباد میں ہوگی
پاکستان کے دینی اداروں میں سرفہرست دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعات المدینہ انسٹیٹیوٹ جدید وقدیم نظام تعلیم کے خوبصورت سنگم کے ساتھ تعلیمی خدمات کے علاوہ معاشرتی اصلاح میں بھی اپنا نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔حصول تعلیم سے محروم طبقہ کو دینی ودنیاوی علوم سے آراستہ کرنے کےلئے جامعات المدینہ بوائز وگرلز، فیضان اسکولنگ سسٹم ،دارالمدینہ اسلامک یونیورسٹی اور دارالمدینہ اسلامک اسکولنگ سسٹم کاقیام اہل پاکستان اور دنیا میں بسنے والے اہل اسلام کےلئے عملی ثبوت ہے ۔دعوت اسلامی نے اپنے تمام تر تعلیمی اداروں کو ایک منظم ومستحکم نظام تعلیم کے ساتھ مربوط کرنےکےلئے اپنا گورٹمنٹ آف پاکستان سے منظور شدہ تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کے نام سے بھی متعارف کروایا ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے دعوت اسلامی کے تمام تر تعلیمی ادارے کنز المدارس کے مقررہ کردہ نصاب کے تحت ہی اپنا نظام تعلیم چلارہے ہیں۔چنانچہ تعلیم سیشن 2024 تا2025 میں کنز المدارس بورڈ کےتحت طلبہ وطالبات نے دینی ودنیاوی تعلیم کے امتحانات کامیابی حاصل کی اور خصوص وہ طلبہ وطالبات جنہوں نے پوزیشنز حاصل کی ان کے اعزازات میں کنزالمدارس بورڈ نے ایک تقریب تقسیم انعامات اسلام آباد کے جناح کنونشنل سینٹر میں منعقد کررہا ہے جس میں کثیر تعداد میں اسکالز، پروفیسرز، اساتذہ سیاسی و سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔جناح کنونشنل سینٹر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران ، عالمی مفکراسلام ،مشہور ومعروف دینی وسماجی شخصیت جناب عمران قادری عطاری ہوں گے اور مولانا عمران عطاری صاحب شرکائےتقریب تقسیم انعامات سے خصوصی گفتگو بھی فرمائیں۔عزت مآب جناب مولانا عمران قادری دورحاضر کے چیلنجز اور اس کے تدارک کےلئے اسلامی نظام کی اہمیت وافادیت اور دعوت اسلامی کےکردار پر روشنی بھی ڈالیں ۔طلبہ وطالبات کی نوک پلک سنوانے اور انہیں علم فقہ سے آشنائی دینے والے مشہور مفسرقرآن شیخ الحدیث والتفسیر جناب مفتی محمد قاسم عطاری بھی مہمان خصوصی کے طور تقریب تقسم انعامات میں شرکت اور فکر انگیز خطاب کریں گے۔یاد رہے کہ 2مئی 2025 جناح کنونشنل سینٹر میں ہونے والی تقریب تقسیم انعامات کی میزبانی کا اعزاز جناب حاجی عبد الحبیب عطاری کو حاصل ہوگا ۔2 مئی 2025 بروز جمعہ 09:00pm پر طلبہ وطلبات کی حوصلہ افزائی اور دعوت اسلامی کی تعلیمی خدمات کے عینی شاہد بننے اور دنیابھر میں دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کو خوبصورت منظم اور مربوط نظام کو شریعت کے دائرکار رہتے ہوئے چلانے والےمشہور معروف اسلامی اسکالر جناب مولاناعمران قادری کے فکر انگیز خیالات سے دل ودماغ کو روشن کرنے کےلئے تشریف لائیں اور تقریب تقسیم انعامات کے میزبان جناب حاجی عبد الحبیب صاحب کےساتھ مل کر پروگرام کی رونقوں میں اضافہ کریں اور پاکستان کے دیگر شہروں میں رہنے والوں کےلئے مدنی چینل پر تقریب تقسیم انعامات براہ راست نشر کی جائے گی۔