جناب محمد عیسی الطاہری نے اپنے وفد کے...
متحدہ عرب امات سے تعلق رکھنے والی سماجی شخصیت جناب محمد عیسی الطاہری نے اپنے وفد کےسا...
پاکستان میں ترکیہ سفارت خانے کے مذہبی امور کےنمائندے جنا ب ڈاکٹر عبد الرحمن آخوس نے فیضان مدینہ سیکٹر G-11 اسلام آباد کا دورہ کیا
اسلام آباد کے پاپوش علاقے سیکٹر G-11 میں دعو ت اسلامی کا دینی و تعلیمی مرکز فیضان مدینہ اہل علم ، دینی ومذہبی شخصیات ،سیاسی امور سے وابستہ افراد، سنیٹرز ،ایم این اے ، ایم پی اے ، بزنس پرسنز، کاورباری حضرات اور اسلام آباد میں موجود دنیا کے سفارت خانوں کے مذہبی وثقافتی امور نمائندگان کی توجہ کا مرکز رہتاہے ۔ گزشتہ دنوں پاکستان میں ترکیہ کے سفارت خانے کے مذہبی وثقافتی امور کے نمائندے جناب ڈاکٹر عبد الرحمن آخوس نے فیضان مدینہ اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ جہاں ڈاکٹر عبد الرحمن آخوس صاحب کا دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران دینی و مذہبی اسکالر جناب حاجی عمران عطاری اور دیگر اراکین شوری کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔
ڈاکٹر عبد الرحمن آخوس صاحب نے فیضان مدینہ اسلام آباد کے وزٹ کےدوران دعوت اسلامی کے دنیا بھر میں دینی کام اور فلاح پروجیکٹ پر اظہار اطمینان کیا۔فیضان مدینہ اسلام آباد کے وزٹ پر تشریف لائے ترکیہ سفارت خانے کے دیگر افراد اور ڈاکٹر عبد الرحمن آخوس صاحب نے عالمی مبلغ اسلام، دینی ومذہبی رہنما مرکزی مجلس شوری کے نگران جناب عمران عطاری قادری سے خصوصی ملاقت کی ۔ اس ملاقات میں دعوت اسلامی کے مرکزی ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔نگران شوری جنا ب مولانا حاجی عمران عطاری قادری نے فیضان مدینہ اسلام آباد کے وزٹ پر تشریف لائے مہمان جناب ڈاکٹر عبد الرحمن آخوس صاحب اور دیگر مہممانان گرامی کو دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی پروجیکٹ پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر عبد الرحمن آخوس صاحب نے نگران شوری مولانا عمران قادری کو دعوت اسلامی کے دینی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد اور دنیا بھر میں قائم فیضان مدینہ کی علمی ، دینی ، مذہبی ، سماجی ،فلاحی خدمات کو سہراہا اور مبارک باد پیش کی ، مذہبی وتبلیغی امور پر باہمی دلچسپی کا اظہار کیا اور ترکیہ میں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی پروجیکٹ کی کامیابی کےلئے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران جناب عمران عطاری نے فیضان مدینہ اسلام باد کے وزٹ پر ڈاکٹر عبد الرحمن آخوس صاحب اور تمام ہی مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری کی تحریر کردہ کتابوں کا تحفہ پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی خصوصی د عوت پیش کی۔