30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
شیطٰن لاکھ روکے مگر یہ رسالہ (32صفحات) مکمَّل پڑھیں ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ کافی سنّتیں سیکھنے کوملیں ۔
رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم ، رَحمتِ عالَم ، شاہِ بنی آدم ، رسولِ مُحتَشَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ رحمت نشان ہے : قِیامت کے روز اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عرش کے سِوا کوئی سایہ نہیں ہو گا، تین شخص اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عرش کے سائے میں ہوں گے ۔ عرض کی گئی : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ وہ کون لوگ ہوں گے ؟ارشاد فرمایا : (1)وہ شخص جو میرے اُمّتی کی پریشانی دُور کرے (2) میری سُنّت کو زِندہ کرنے والا(3) مجھ پر کثرت سے دُرود شریف پڑھنے والا ۔ (البدور السّافرۃ فی امور الا خرۃ للسیوطی ص ۱۳۱حدیث ۳۶۶ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مصطَفٰے جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایت ، نَوشَۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ جنّت نشان ہے : جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سیمَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ، ج۱ ص۵۵ حدیث ۱۷۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت )
سینہ تِری سُنّت کا مدینہ بنے آقا
جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
اب مختلف عنوانات پر مَدَنی پھول قبول فرمایئے ، پیش کردہ ہر ہر مَدَنی پھول کو سنّتِ رسولِ مقبولعلٰی صاحِبِہَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام پرمَحمول نہ فرمایئے ، ان میں سنّتوں کے علاوہ بُزُرگارنِ دین رَحِمَہُمُ اللہ المبین سے منقول مَدَنی پھول کا بھی شُمُول ہے ۔ جب تک یقینی طور پر معلوم نہ ہو کسی عمل کو ’’ سنّتِ رسول ‘‘ نہیں کہہ سکتے ۔
’’السَّلامُ علیکُم‘‘ کے گیارہ حُرُوف کی
نسبت سے سلام کے 11 مَدَنی پھول
{1}مسلمان سے ملاقات کرتے وقت اُسے سلام کرنا سنّت ہے {2} مکتبۃ المدینہکی مطبوعہ بہارِ شریعت حصہ 16صَفْحَہ 102 پر لکھے ہوئے جُزیئے کا خلاصہ ہے : ’’ سلام کرتے وَقت دل میں یہ نیّت ہو کہ جس کو سلام کرنے لگا ہوں اِس کا مال اور عزّت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع