30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
163 مَدَنی پھول
شیطٰن لاکھ سُستی دلائے یہ رسا لہ(40صفحات) آخر تک
پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ کافی سُنّتیں سیکھنے کو ملیں گی۔
دُرُود شریف کی فضیلت
سرکارِمدینہ، راحتِ قلب وسینہ، صاحبِ معطَّرپسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ باقرینہ ہے: ’’اے لوگو! بے شک بروزِ قِیامت اسکی دَہشتوں اورحساب کتاب سے جلد نجات پانے والا شخص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دنیا کے اندر بکثرت دُرود شریف پڑھے ہوں گے ۔‘‘ (اَلْفِرْدَوْس بمأثور الْخَطّابج۵ص۲۷۷ حدیث۸۱۷۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مختلف عنوانات پر مَدَنی پھول قَبول فرمایئے،پیش کردہ ہر ہر مَدَنی پھول کو سنّتِ رسولِ مقبول عَلٰی صَاحِبِہَا الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام پرمَحمول نہ فرمایئے، ان میں سنتوں کے علاوہ بُزُرگانِ دین رَحمَہُمُ اللہُ الْمُبِین سے منقول مَدَنی پھول کا بھی شُمُول ہے۔یہ مسئلہ یاد رکھئے کہ جب تک یقینی طور پر معلوم نہ ہو کسی عمل کو ’’ سنّتِ رسول ‘‘ نہیں کہہ سکتے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع