30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
حضرتِ سیِّدُنا ابو ہُر یر ہ رضی اللہ تعالٰی عنہسے روایت ہے کہ حضور تاجدارِ مدینہصَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ رُوح پرورہے کہ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ عَزَّوَجَلَّاُس پر دس رحمتیں نازِل فرمائے گا۔
(صَحِیح مُسلِم، ص۲۱۶، حدیث: ۴۰۸)
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے انیس حروف کی نسبت سے19 دُرُود وسلام
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بزرگوں نے فرمایاہے کہ جو شخص ہر شبِ جمعہ (جمعہ اور جمعرات کی درمیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا موت کے وقت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمکی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وقت بھی، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہصَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم اسے قبر میں اپنے رحمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔ (اَفْضَلُ الصَّلَوات عَلٰی سَیِّدِ السّادات، ص۱۵۱ملخصًا)
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ حضرتِ سیِّدُنا اَنسرضی اللہ تعالٰی عنہسے روایت ہے کہ تاجدارِمدینہصَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو شخص یہ دُرُود پاک پڑھے، اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اس کے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے ۔ (المرجع السابق، ص ۶۵)
صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ
جویہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو اس پر رحمت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ (اَلْقَوْلُ الْبَدِیْع، ص۲۷۷)
جَزَی اللہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع