Islami Bheno Kay 8 Madani Kam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Islami Bheno Kay 8 Madani Kam | اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کام

    اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کام

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

    اسلامی بہنوں کے آٹھ۸ مَدَنی کام

    دُرُود شریف کی فضیلت

    حضرت سَیِّدُنا عبدُ اللہ بِن عَمْرو رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرما تے ہیں :  مَنْ صَلَّی عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ وَاحِدَةً ۔ جو شخص دو۲ عالَم کے مالِک و مختار باذنِ پروردگار ،  مکّی مَدَنی سر کار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر ایک بار دُرُود پاک پڑھے گا :  صَلَّی اللهُ عَلَیْهِ وَ مَلَائِکَتُهُ سَبْعِیْنَ صَلَاةً ۔ اس پر اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے 70 مرتبہ رَحْمَت بھیجیں گے ۔ [1]

    رَحْمَت نہ کس طرح ہو گناہ گار کی طرف       رحمٰن خود ہے میرے طرف دار کی طرف[2]

    صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                       صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    نیکی کی دَعْوَت کا مَدَنی سَفَر

    پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!اللہ پاک نے اس دِین کی حِفَاظَت کے لیے ہر دور  میں ایسے اَفراد پیدا کئے ، جنہوں نے نہ صِرف اِس دِیْنِ مَتِیْن(مَضْبُوط دین)پر خود عَمَل کیا ،  بلکہ دوسروں تک اس کی تعلیمات پہنچانے اور نیکی کی دَعْوَت عام کرنے کی بھی بھرپور کوشِش فر مائی ہے مگر یاد رکھئے !اللہ پاک ہر  چیز پر قادِر ہے ، وہ ہرگِز ہرگِز کسی کا مُحتَاج نہیں ، اُس نے اپنی قُدرتِ کامِلہ سے اِس دُنیا کو بنایا ، اِسے طرح طرح سے سَجا کر اِس میں اِنسانوں کو بسایا ،  پھر ان کی ہِدَایَت کے لیے وَقتًا فَوقتًا رُسُل و اَنبیا عَلَیْہِمُ السَّلَام کو مَبْعُوث فرمایا(یعنی بھیجا) ۔  وہ اگر چاہے تو اَنبیائے کِرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے بغیر بھی بِگڑے ہوئے انسانوں کی اِصلاح کر سکتا ہے ،  لیکن اُس کی مرضی کچھ اِس طرح ہے کہ اس کے بندے نیکی کی دَعْوَت دیں اور اس کی راہ میں مَشَقَّتیں جھیل کر بارگاہِ عالی سے بُلَند دَرَجات پائیں ۔ چُنَانْچہ اللہ پاک اپنے رَسُولوں اور نبیوں عَلَیْہِمُ السَّلَام کو نیکی کی دَعْوَت کیلئے دُنیا میں بھیجتا رہا اور آخِر میں اپنے پیارے حبیب ،  حبیبِ لبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو مَبْعُوث کیا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر سِلسِلۂ نبوَّت خَتْم فرمایا ۔ پھر یہ عَظِیمُ الشَّان مَنْصَب اپنے پیارے مَـحْبُوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی پیاری اُمَّت کے سُپُرد کیا کہ خود ہی آپَس میں ایک دُوسرے کی اِصلاح کرتے رہیں اور نیکی کی دَعْوَت کے اِس اَہَم فریضے کو سر اَنجام دیں ۔  چُنَانْچِہ مکۂ مکرمہ میں مَـحْبُوبِ ربِّ دَاوَر ، شفیعِ روزِ مَـحْشَرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی اِنْفِرَادِی کوشِش سے اِسْلَام کی دَعْوَت كو عام کیا اور  اس کام میں صحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے بھی جو اِشَاعَتِ اِسْلَام میں مُعَاوَنَت فرمائی وه  اپنی مِثال آپ ہے ۔ مِثال کے طور پر جب اس سر زمین میں نُورِ اِسْلَام کی کِرنیں پہنچیں کہ عَنْقَرِیب جسے دَارُ الْـھِجْرَت ،  مَدِیْنَةُ النَّبِی اور مَدَنی مَرْکَز بننے کا شَرَف حاصِل ہونے والا تھا ، تو وہاں کے رہنے والوں نے بَـیْعَتِ عُقْبۂ اُولیٰ کے بعد ہادِیِ عالَم ،  شاہِ بنی آدَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہِ بیکس پناہ میں عَرْض کی :  کوئی ایسامُبَلِّغ ان کے  ہاں بھیجا جائے ، جو نہ صِرف ان کے علاقے (Area) میں نیکی کی دَعْوَت عام کرے ، بلکہ لوگوں کو قرآنِ کریم کی تعلیمات (Teachings) سے بھی آراستہ کرے چُنَانْچِہ اللہ پاک پیارے حبیب ، حبیبِ لبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سَیِّدُنا مُصْعَب بِنْ عُمَیْر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو مُنْتَخَب (Select) فرمایا ۔  آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نبوَّت کے گیارہویں سال بَمُطابِق 620 ؁ء کو مدینہ مُنَوَّرہ پہنچے اور صِرف 12 ماہ کے قلیل عرصے میں آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اِس بہترین انداز میں نیکی کی دَعْوَت عام کی کہ مدینے شریف کا کُوچہ کُوچہ اور گلی گلی  ذِکْرِ خُدا و ذِکْرِ مصطفے ٰ کے



    [1]     مسندا حمد ،  مسند عبد الله بن عمرو بن العاص ،  ۳ / ۵۹۹ ،  حدیث :  ۶۹۲۵

    [2]   ذوقِ نعت ،  ص ۱۱۱

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن