30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
علاج کے گھریلونسخوں پرمشتمل مَدَنی گلدستہ
گھریلو علاج
مُؤَلِّف :
شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا
ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادِری رضوی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ
ناشر :
مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
مدینے کے سلطان، رحمتِ عالمیان ، سرورِ ذیشان ، محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ جنَّت نشان ہے : جو مجھ پرایک دن میں ایک ہزار بار دُرُودِپاک پڑھے گاوہ اُس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے ۔ (اَلتَّرْغِیب وَالتَّرْہِیب ج۲ص۳۲۸ حدیث ۲۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اللہتبارَکَ وَ تَعالٰی ہی حقیقت میں شافِیُٔ الْاَمراض یعنی بیماریوں سے شِفا دینے والا ہے ۔ سبھی جانتے ہیں کہ بعض اوقات بڑے بڑے ماہرِطبیب بہتر سے بہترین دوائیں دیتے ہیں مگر’’ مرض بڑھتا گیا جُوں جُوں دوا کی‘‘ کے مِصداق مرض میں مسلسل اضافہ ہوتا اوربِالآخِر مریض دم توڑ دیتا ہے ۔ مسلم شریف میں ہے : اللہ عَزَّ وَجَلَّکے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ صحّت نشان ہے : ہر بیماری کی دوا ہے ، جب دوا بیماری تک پہنچا دی جاتی ہے تواللہ عَزَّ وَجَلَّکے حکم سے مریض اچھا ہو جاتا ہے ۔ (مُسلِم حدیث ۲۲۰۴ص۱۲۱۰)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یقینابڑھاپے اور موت کے سوا ہربیماری کا علاج ہے ۔ ہاں یہ بات الگ ہے کہ کئی اَمراض کا علاج اَطِبّا (یعنی ڈاکٹرز)اب تک دریافت نہیں کر پائے ۔ لہٰذا یہ کہنے کے بجائے کہ ’’فلاں مَرَض کا علاج نہیں ہے ‘ ‘ مناسب یہ ہے کہ یوں کہا جائے کہ ہمارے پاس اِس بیماری کا علاج نہیں یا ڈاکٹرز ابھی تک اِس مَرَض کا علاج دریافت نہیں کرسکے ۔ بَہَر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع