30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَـلِیْنط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمطبِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمط
یہ مضمون امیرِ اہلِ سنت کی کتاب “ مدنی پنج سورہ “ سے لیا گیا ہے
دُعائے عطار : یا اللہ پاک! جو کوئی 17صفحات کا رسالہ’’ کام کے اَوراد‘‘پڑھ یا سُن لے ، اُسے گناہوں اورفضول کاموں سےبچااوراُس کو ذکرونعت میں مشغول رہنے والی زبان عطافرما اوراُس کی بے حساب مغفرت کر۔ اٰمین بِجاہِ النّبیِّ الْاَمین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ۔
نبیِ پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسے پسند ہو کہ وہ اللہ پاک سے اِس حال میں ملاقات کرے کہ اللہ پاک اُس سے راضِی ہو تو اُسے چاہئے کہ وہ مجھ پر کَثْرَت سے دُرُودِ پاک پڑھے ۔ ( افضل الصلوات علی سید السادات ، ص27 )
رَحْمَةٌ لِّلْعٰلَمِیں ہو ، اور شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیں ہو
فَضْلِ رب سے کیا نہیں ہو ، بعد رب کے بس تمہیں ہو
یَانَبِی سَلامٌ عَلَیْكَ یَا رَسُوْل سَلامٌ عَلَیْكَ یَاحَبِیْب سَلامٌ عَلَیْكَ صَلَوٰةُ اللهِ عَلَیْكَ
(وسائلِ بخشش ، ص614)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب_ _ صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
بُزُرگوں سے منقول38مَدَنی وظائف
“ یَامُتَکَبِّرُ “ 21بار ، اوّل آخر ایک ایک بار درود شریف سوتے وقت پڑھ لیں گے تو اِن شاءَ اللہ ڈراؤنے خواب نہیں آ ئیں گے۔ (فیضانِ سنت ، 1 / 242)
یہ آیتِ کریمہ ہر جانور کے کاٹے کے لیے اِکسیر ہے ، گیارہ بارپڑھ کر کاٹنے کی جگہ پر دَم کرے : اَمْ اَبْرَمُوْۤا اَمْرًا فَاِنَّا مُبْرِمُوْنَۚ(۷۹) (پ25 ، الزخرف : 79)
(3) برائے دفعِ بواسیرخونی وبادی
ہرقسم کی بواسیرخونی وبادی کے لیے دورکعت نماز پڑھے پہلی رکعت میں بعد “ الحمد شریف “ کے “ سورۂ الم نشرح “ ، دوسری میں “ سورۂ فیل “ اورسلام کے بعد ستر بار کہے :
اَسْتَغْفِرُ اللہ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْهِ سُبْحٰنَ اللہ وَبِحَمْدِہٖ
چندروز اسی طرح کرے اِن شاءَ اللہ بواسیر دفع ہو۔
لقوہ وفالج : سورۂ زلزال لوہے(STEEL) کے برتن پر لکھ کر دھو کر پلائی جائے ۔
دیگرترکیب : “ سورۂ زلزال “ لوہے (STEEL)کے برتن میں لکھ کر دیں کہ مریض اس پر دیکھے اِن شاءَ اللہ صحت ہوگی۔
دینی کتاب یا اسلامی سبق پڑھنے سے قبل ذیل میں دی ہوئی دُعا (اوّل آخردُرُودِ پاک) پڑھ لیجئے اِن شاءَ اللہ جو کچھ پڑھیں گے یاد رہے گا :
“ اَللّٰھمَّ افْتَحْ عَلَیْنَا حِکْمَتَكَ وَانْشُرْ عَلَینَا رَحْمَتَكَ یَاذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام “
ترجمہ : اے اللہ پاک! ہم پر علم وحکمت کے دروازے کھول دے اورہم پر اپنی رحمت نازل فرما! اے عظمت اوربزرگی والے!(المستطرف ، 1 / 40)
ہر روز سبق سے پہلے اکتالیس مرتبہ پڑھ کر سبق شروع کریں :
اِلٰہِیْ اَنْتَ اِلٰهٌ عَالِمٌ وَّاَنَا عَبْدُكَ جَاھِلٌ
اَسْئَلُكَ اَنْ تَرْزُقَنِیْ عِلْمًا نَّافِعًا وَّفَھْمًا کَامِلًا
وَّطَبْعًا زَکِیًّا وَّقَلْبًا صَفِیًّا حَتّٰی اَعْبُدَكَ وَلَا تُھْلِکُنِیْ
بِالْجَھَالَةِ بِرَحْمَتِكَ یَآ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع