30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
امیرُالْمُؤمِنِین، حضرت سیّدنا عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں : بے شک دعا زمین وآسمان کے درمیان ٹھہری رہتی ہے اور اس سے کوئی چیز اوپر کی طرف نہیں جاتی جب تک تم اپنے نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر درود پاک نہ پڑھ لو ۔ ( تِرمِذی ج۲ص۲۸ حدیث۴۸۶)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بِسْمِ اللہ کے ساتھ حرف کی نسبت سے شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ پڑھنے کے 7 مدنی پھول
{1}شجرہ ٔعالیَّہ قادِرِیَّہ کے اوراد وغیرہ پڑھنے کی ہر اس اسلامی بھائی اوراسلامی بہن کو اجازت ہے جو سلسلۂ عالیَّہ قادرِیَّہ رضوِیَّہ میں داخل ہے ۔
{2}شجرہ شریف میں دئیے ہوئے تمام اوراد و وظائف کے ہرحرف کو اس کے درست مخرج کے ساتھ اداکر نا لازمی ہے ۔ ([1])
{3}اَلف اورع ۔ س او رص ۔ ہ اورح وغیرہ وغیرہ میں جو لازمی فرق نہیں کرسکتا یہاں تک کہ معنی تبدیل ہو جاتے ہوں اُسے یہ اَوراد پڑھنے کی اجازت نہیں اور خبردار !غلط پڑھنے کی صورت میں نقصان کا اندیشہ ہے ۔ لہٰذا ان اوراد وغیرہ کو کسی صحیح قراٰن جاننے والے سنی قاری یا سنی عالم کو سنا دیجئے ۔
{4}شجرہ شریف میں جن اَوراد کیلئے ترتیب وار پڑھنا لکھا ہے اُن کو بالترتیب پڑھیں گے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ برکتیں زیادہ ملیں گی ۔
{5}اپنے لئے اتنے ہی اَوراد مُنْتَخَبکیجئے جتنے آپ نبھا سکیں ۔
{6}اوراد کے ترجمے پڑھنا ضروری نہیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع