30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اخلاق وآداب سکھانے والی ایک مختصروجامع تحریر
اَلْاَدَبُ فِی الدِّ یْن
ترجمہ بنام
آداب دین
مُصنِّف
حُجَّۃُ الاسلام امام محمدبن محمدغزالی شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِیْ
اَلْمُتَوَفّٰی ۵۰۵ھ
پیشکش: مجلس المدینۃ العلمیۃ(شعبہ تراجِم کتب)
ناشر
مکتبۃالمدینہ باب المدینہ کراچی
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
’’باادب بانصیب ‘‘ کے11 حُروف کی نسبت سے
اس کتاب کو پڑھنے کی ’’11 نیّتیں ‘‘
فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ: ’’ نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖیعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ ‘‘ (المعجم الکبیر للطبرانی ، الحدیث: ۵۹۴۲ ، ج۶ ، ص۱۸۵)
دو مَدَنی پھول:
{۱} بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
{۲}جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
{۱}ہر بارحمد و {۲}صلوٰۃ اور{۳}تعوُّذو{۴}تَسمِیّہ سے آغاز کروں گا۔ (اسی صَفْحَہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔ {۵} رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا۔ {۶} حتَّی الْوَسْعْ اِس کا باوُضُواورقِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا{۷}جہاں جہاں ’’اللہ‘‘کا نامِ پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور{۸} جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَپَڑھوں گا۔ {۹}دوسروں کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائوں گا۔ {۱۰}اس حدیثِ پاک ’’تَھَادَوْا تَحَابُّوْا‘‘ ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی ۔ ‘‘ (مؤطاامام مالک ، ج۲ ، ص۴۰۷ ، الحدیث: ۱۷۳۱)پرعمل کی نیت سے(ایک یا حسبِ توفیق) یہ کتاب خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا۔ {۱۱} کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو نا شرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا۔ (مصنّف یاناشِرین وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
از: شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت ، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ
مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع