Aadab e Murshid e Kamil (Mukammal 5 Hissay)
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Aadab e Murshid e Kamil (Mukammal 5 Hissay) | آدابِ مرشد کامل (مکمل حصہ)۔

    آدابِ مرشد کامل (مکمل حصہ)۔

    مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے

    (معجم کبیر طبرانی حدیث ۵۹۴۲ ھ ج ۶ ص ۱۸۵ بیروت)

    (۱)     رِضائے الٰہی   عَزَّ وَجَلَّ  کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا۔

    (۲)    کتاب مکمل پڑھنے کیلئے روزانہ چند صَفَحات پڑھ کر علمِ دین حاصل کرنے کے ثواب کا حقدار بنوں گا۔

    (۳)    شرِیْعَتُ و طریقت کے اَحکام سیکھوں گا۔

    (۴)    قرآنی آیات کی زیارت کروں گا۔

    (۵، ۶)مرشِد کے حُقوق وآداب پڑھ کر یاد رکھوں گااورانہیں پورا کرنے کی بھی کوشش کروں گا۔

    (۷)    جو نہیں جانتے انہیں سکھاؤں گا۔

    (۸)    دوسروں کو پڑھنے کی ترغیب بھی دلاؤں گا۔

    (۹، ۱۰)’’تَھَادُوْا تَحَابُّوْا۔ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی ۔‘‘(مؤطا امام مالک ، ج۲، ص۴۰۷، رقم :  ۱۷۳۱)اس حدیثِ مبارَکہ پرعمل کی نیت سے  حسبِ توفیق یہ کتاب دوسروں کو تحفۃً دوں گا۔

    (۱۱)    اس کتاب میں دیئے گئے طریقے کے مطابق مقررہ وقت پر روزانہ پابندی سے تصورِ مرشِد کروں گا۔

    ان شآء اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ         اچھی اچھی نیّتوں سے متعلق رَہنمائی کیلئے ، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    کا منفرِد سنّتوں بھرا بیان ’’نیّت کا پھل‘‘اور آپ کے مُرتّب کردہ  دیگر، کارڈ  یا پمفلٹ  مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے حاصِل فرمائیں ۔

       

    بِسْمِ  اللہ  الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

    اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یارَسُولَ اللہ    

    پیش لفظ

                    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!فی زمانہ ایک طرف ناقص اورکامل پیر کا امتیاز مشکل ہے تو دوسری طرف جو کسی کامل مرشِد کے دامن سے وابستہ ہیں بھی تو انہیں اپنے مرشِد کے ظاہری و باطنی آداب سے آشنائی نہیں ۔ جس کے سبب فَیضِ مرشِد کے طالب و تشنگان(یعنی پیاسے) اپنی سوکھی زبانیں تو دیکھ رہے ہیں ۔ مگر آدابِ مرشِد سے بے توجُّہی جو کہ مرشِد کامل کے فُیوض وبَرَکات سے سیرابی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اس پرتو جّہ نہیں دیتے اِن حالات میں اس بات کی اَشَد ضَرورت مَحسوس ہوئی کہ کوئی ایسی تحریرہو جس سے شریعَت کی روشنی میں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ناقص اور کامل مرشِد کی پہچان بھی ہو سکے اور کامل مرشِد کے دامن سے وابستگان آدابِ مرشِد سے مطلع ہوکر ناواقفیت کی بنا پر طریقت کی راہ میں ہونے والے ناقابلِ تصور نقصان سے بھی مَحفوظ رہ سکیں ۔اس حقیقت کو جاننے اور مرشِدِ کامل کے آداب سمجھنے کیلئے آدابِ مرشِدِ کامل کے مکمل پانچ حصوں پرمشتمل اس کتاب میں شریعَت و طریقت سے متعلق ضَروری معلومات پیش کرنے کی سعی کی گئی ہے۔

            اس کتاب میں آیات کے ترجمے کنزُ الایمان شریف اور اَحادیثِ مبارَکہ کے مکمل حوالہ جات کے ساتھ ہر کتاب کا حوالہ مع جلد و صفحہ نمبر کے ساتھ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ تلفظ کی دُرُستی کیلئے جا بجا اِعراب لگانے کے ساتھ ساتھ قارئین کی دلچسپی کے پیش نظر ایمان افروز سچّی حکایات بھی پیش کی گئی ہیں ۔

            اُمید ہے کہ آپ بااَدَب خوش نصیبوں میں شامل ہونے کے طریقہ کار اور شریعَت و طریقت کے اَسرار جاننے کیلئے اس کتاب کو اوّل تا آخر ضَرور پڑھیں گے۔ان شاء اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  اس کتاب کا گہری نظر سے مطالَعَہ نہ صرف سابِقہ زندگی میں ہونے والی کوتاہیوں کی نشاندہی کریگا، بلکہ زیرِ مطالَعَہ رکھنے والوں کی آئندہ زندگی کیلئے بھی رَہنمائی کریگا۔

            اس کتاب کو پیش کرنے کی سعادت دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃُ العِلمیہ کے شعبۂ اصلاحی کتب کوحاصل ہو رہی ہے۔ اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ  سے دعا ہے کہ وہ ہمیں شریعَت و طریقت کے ُرموز اور آدابِ مرشِد ذوق و شوق سے جاننے اور ان پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور’’اپنی اور ساری دنیا کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مَدَنی انعامات پر عمل اور مَدَنی قافِلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃُ العِلمیۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔

    (اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

     

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن