30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
آنکھوں سے آنسو نہ نکلیں تو کیا کریں؟ ([1])
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۲۳صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم : جو مجھ پر جُمعہ کے دِن اور رات 100 مَرتبہ دُرُود شرىف پڑھے ، اللہ پاک اُس کى 100 حاجتىں پُورى فرمائے گا۔ 70 آخرت کى اور 30 دنىا کى۔ اور اللہ پاک اىک فرشتہ مُقرَّر فرمادے گا جو اُس دُرُودِ پاک کو مىرى قبر مىں ىُوں پہنچائے گا جىسے تمہىں تَحائف (ىعنى Gifts) پىش کئے جاتے ہىں۔ بِلا شُبہ مىرا علم مىرے وِصال (ىعنى ظاہِرى وَفات) کے بعد وىسا ہى ہوگا جىسا مىرى حَىات (ىعنى زِندَگى) مىں ہے۔ ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
آنکھوں سے آنسو نہ نکلیں تو کیا کریں؟
سُوال: دل روئے لىکن آنکھوں سے آنسو نہ نکلىں تو کىا کرىں؟ (سوشل میڈیا کے ذریعے سُوال)
جواب: بعض لوگ کہتے ہیں کہ مىرا دل روتا ہے ، حالانکہ یہ بولنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اگر ضرورت ہو تو بتادیا جائے ، جیسے سب رورہے ہوں اور آپ کی آنکھوں سے آنسو نہ نکل رہے ہوں جس کی وجہ سے شرم آرہی تو کہا جاسکتا ہے کہ ’’ىار! مىرا دل بھی روتا ہے ، لیکن کىا کروں کہ آنکھوں سے آنسو نہىں آتے۔ ‘‘ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کوئی پوچھ بیٹھے کہ ’’دل کیسے روتا ہے؟ اُس کے آنسو کہاں ہوتے ہیں؟‘‘ تو دل جب روتا ہے تو آنسونہیں نکلتے ، بس دل میں غم کی کیفیت
[1] یہ رِسالہ ۳۰ رَبِیْعُ الاَوّل ۱۴۴۱ھ بمطابق 27 نومبر 2019 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَۃ کے شعبے ’’فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے۔
(شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
[2] شعب الایمان ، باب فی الصلوات ، فضل الصلاة علی النبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ لیلة الجمعة ویومھا...إلخ ، ۳ / ۱۱۱ ، حدیث : ۳۰۳۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع