30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سفرِ آخرت کی تیاری کے لئے نصیحتوں اور حکایات کا انمول خزانہ
بَحْرُ الدُّمُوْعِ
ترجمہ بنام
آنسوؤں کا دریا
مؤلف
امام ابوالفرج عبدالرحمن بن علی الجوزی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی
المتوفیٰ ۵۹۷ ھ
پیش کش
مجلس المدینۃ العلمیۃ (شعبہ تراجم کتب )
ناشر
مکتبۃ المدینہ باب المد ینہ کراچی
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
’’محبت میں اپنی گُما یاالہٰی ‘‘ کے 20 حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ’’20 نیّتیں ‘‘
فرمانِ مصطفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖo مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے (المعجم الکبیر للطبرانی، الحدیث : ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)
دو مَدَنی پھول :
{۱} بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
{۲}جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
{۱}ہر بارحمد و {۲}صلوٰۃ اور{۳}تعوُّذو{۴}تَسمِیّہ سے آغاز کروں گا۔(اسی صَفْحَہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔{۵}رِضائے الٰہی عَزَّ وَجَلَّ کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا۔ {۶} حتَّی الْوَسْعْ اِس کا باوُضُو اور {۷}قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا{۸} قرآنی آیات اور {۹}اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا{۱۰}جہاں جہاں ’’اللہ ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّ وَجَلَّ اور{۱۱} جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پَڑھوں گا۔{۱۲}اس روایت ’’عِنْدَذِکْرِ الصَّالِحِیْنَ تَنَزَّلُ الرَّحْمَۃُیعنی نیک لوگوں کے ذِکر کے وقت رَحمت نازل ہوتی ہے ۔‘‘( حِلیۃُ الاولیاء ، حدیث ۱۰۷۵۰، ج ۷ ، ص۳۳۵)پر عمل کرتے ہوئے اس کتاب میں دئیے گئے واقعات دوسروں کو سُنا کر ذکرِ صالحین کی بَرَکتیں لُوٹوں گا{۱۳}(اپنے ذاتی نسخے پر) عِندَالضَّرورت خاص خاص مَقامات پر انڈر لائن کروں گا۔{۱۴}(اپنے ذاتی نسخے پر) ’’یادداشت‘‘ والے صَفَحَہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا۔ {۱۵}دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کروں گا۔{۱۶}مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے اس کا کارڈ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع