30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(یہ کلام ۸ شوال المکرم ۱۳۴۱ھ کو کمپوز کیا گیا)
سرہے خَم ہاتھ میرا اُٹھا ہے یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے
فَضل کی رحم کی اِلتِجا ہے یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے
قَلب میں یاد لب پر ثنا ہے میرے ہر درد کی یہ دوا ہے
کون دُکھیوں کا تیرے سِوا ہے یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے
قَلب سختی میں حد سے بڑھا ہے بندہ طالِب تِرے خوف کا ہے
اِلتجائے غمِ مصطَفٰے ہے یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے
حُبِّ دُنیا میں دل پھنس گیا ہے نَفسِبدکار حاوِی ہوا ہے
ہائے شیطاں بھی پیچھے پڑا ہے یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے
آہ! بندہ دُکھوں میں گِھرا ہے اِس کو تیرا ہی بس آسرا ہے
اِلتجائے کرم یاخُدا ہے یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے
تیرا اِنعام ہے یاالہٰی کیسا اِکرام ہے یاالہٰی
ہاتھ میں دامنِ مصطَفیٰ ہے یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے
عِشقدے سَوز دے چشمِ نَم دے مجھ کو میٹھے مدینے کا غم دے
واسِطہ گُنبدِم سبز کا ہے یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے
ہر گنہ سے بچا مجھ کو مولیٰ نیک خَصلَت بنا مجھ کو مولیٰ
تجھ کو رَمَضان کا واسِطہ ہے یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے
فضل کر رحم کر تو عطا کر اور مُعاف اے خدا ہر خطا کر
واسِطہ پنجتن پاک کا ہے یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے
عَفو و رَحمت کا بخشش کا سائِل ہوں نہایت گنہگار و غافِل
میرا سب حال تجھ پر کھلا ہے یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے
ہوں بظاہِر بڑا نیک صورت کر بھی دے مجھ کو اب نیک سِیرت
ظاہِر اچھا ہے باطِن بُرا ہے یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے
بے سبب اے خدا کردے بخشش حَشر میں مجھ سے کرنا نہ پُرسِش
نام غَفّار مولیٰ تِرا ہے یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے
مجھ خطاکار پر بھی عطا کر بے حساب بخش دے رَبّ اکبر
مجھ کو دوزخ سے ڈر لگ رہا ہے یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے
نَزع میں ربِّ غفّار تجھ سے موت سے قبل بیمار تجھ سے
طالبِ جلوئہ مصطَفٰے ہے یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع