30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عاشقانِ رسول کی130حکایات
مع مکّے مدینے کی زیارتیں
مُؤَلِّف:
شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا
ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادِری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
ناشِر
مکتبۃُ المد ینہ بابُ المدینہ کراچی
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہمِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
عاشقانِ رسول کی130حکایات
مع مکّے مدینے کی زیارتیں
شیطان لاکھ سُستی دلائے یہ کتاب مکمَّل پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ایمان
تازہ ہوجائے گا اور آپ مکے مدینے کی حاضِری کیلئے بے تاب ہو جائیں گے۔
اُمُّ الْمؤمِنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صدّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہے کہ صاحِبِ معراج ، محبوبِ ربِّ بے نیاز صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جب کوئی بندہ مجھ پر دُرُودِپاک پڑھتا ہے تو فرشتہ اس دُرُود کو لے کر اوپرجاتا ہے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ
کی بارگاہ میں پہنچاتا ہے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتا ہے: اس دُرُود کو میرے بندے کی قبر میں لے جاؤ یہ دُرُود اپنے پڑھنے والے کے لئے استغفار کرتا رہے گا اوراُس (بندۂ خاص) کی آنکھیں اسے دیکھ کرٹھنڈی ہوتی رہیں گی ۔ ‘‘ (جمع الجوامع ج ۶ص ۳۲۱حدیث ۱۹۴۶۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(ان حکایات میں مدینے کی حاضِری وغیرہ کابالخصوص ذِکرہے)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع