30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حصولِ تقویٰ اور طلبِ آخرت کاجذبہ بڑھانے والی ایک تحریر
رِسَالَۃُ المُذَاکَرَۃ
مع الاخوانِ المحبّیِن من اھل الخَیر وَالدّین
ترجمہ بنام
اَچھے بُرے عمل
مؤلِّف:
شَیْخُ الْاِسْلَام اِمام عبداللّٰہ بن عَلَوی حدَّاد حضرمی شافعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْکَافِی
(اَلْمُتَوَفّٰی۱۱۳۲ھ)
پیش کش: مجلس المدینۃ العلمیۃ(دعوتِ اسلامی)
مُتَرْجِمِیْن:مدنی عُلما(شعبۂ تراجم کتب)
ناشر
مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
’’بُرے عمل سے بچو ‘‘کے 11حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ’’11 نیّتیں ‘‘
فرمانِ مصطفی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: ’’ نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖیعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے ۔ ‘‘ (المعجم الکبیرللطبرانی، الحدیث:۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)
دو مَدَنی پھول:
{۱} بغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا ۔
{۲}جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ ۔
{۱}ہر بارحمد و {۲}صلوٰۃ اور{۳}تعوُّذو{۴}تَسمِیَہ سے آغاز کروں گا(اسی صَفْحَہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا) ۔ {۵} رِضائے الٰہی کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مُطَالَعہ کروں گا ۔ {۶}حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اور قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا ۔ {۷}جہاں جہاں ’’اللّٰہ‘‘ کا نامِ پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّاور {۸} جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پَڑھوں گا ۔ {۹}دوسروں کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا ۔ {۱۰}اس حدیث ِ پاک’’تَھَادَوْا تَحَابُّوْا‘‘ ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی ۔ (مؤطاامام مالک، ج۲، ص۴۰۷، الحدیث:۱۷۳۱)پر عمل کی نیت سے (ایک یا حسبِ توفیق) یہ کتاب خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا ۔ {۱۱} کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو نا شرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا ۔
(مصنّف یاناشِرین وغیرہ کو کتابوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع