Frameen e Ameer e Ahle Sunnat
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Ameer e Ahle Sunnat Kay 126 Irshadat | امیراہل سنت کے 126 ارشادات

    Frameen e Ameer e Ahle Sunnat

    book_icon
    امیراہل سنت کے 126 ارشادات
    اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَـلِیْن ط
    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
    امیرِ اہلِ سنّت126 ارشادات( )
    دُعائے جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت: یاربَّ المصطفےٰ !جو کوئی  14 صفحات کا رسالہ ”امیرِ اہلِ سنّت کے 126  ارشادات “ پڑھ یا سن لےاسے دین کی خدمت کا جذبہ عطا فرما اور راہِ سنت پر چلنے کی توفیق عطا فرما ۔
    اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّیْن صلّی اللہُ علیه واٰلهٖوسلّم

    دُرود شریف کی فضیلت

    اَمِیرُالمؤمنین ،حضرتِ علیُّ المرتضیٰ شیرِخُدا  رضی اللہُ عنہ فرماتے ہیں: جب کسی مسجِد کے پاس سے گُزرو تو رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر دُرُودِپاک پڑھو۔
     (فضل الصلاۃ علی النبی للقاضی الجہضمی ،ص70 ،رقم:80)
    صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                 صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد 
    دورِ حاضر کی عظیم علمی و روحانی شخصیت شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت، حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ اُن ہستیوں میں سے ایک ہیں جنہیں اللہ پاک نے بے پناہ علم وحکمت سے نوازا ہے ۔ آپ کے ملفوظات و ارشادات سن کر لوگ اخلاق وکردار کا پیکر بنتے اور دین ودنیا کی ڈھیروں برکتیں سمیٹتے ہیں ، آئیے ہم بھی اِن ارشادات کی روشنی میں اپنے ظاہر وباطن کو سنوارنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

    ارشاداتِ امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ

    (1) جنّت میں لے جانے والے کاموں میں سے ایک کام ”مسلمان کو اپنے شَر سے بچانا ہے۔“(مَدَنی مذاکرہ، 3ربیع ُالاول1439ھ)
    (2) بندے کی سب سے بڑی خوبی ایمان دار (یعنی مسلمان ) ہونا ہے۔
    (24ذوالحجۃ الحرام1443بمطابق23جولائی 2022)
    (3) رِیاکاری سے بچتے ہوئے اِخلاص کے ساتھ نیک اَعمال کرنے کی عادت بنائیے کہ مُخلص شخص ہزار ( 1000)پَردوں میں چُھپ کر بھی نیک کام کرے، اللہ پاک اسے لوگوں میں مشہور فرما دیتا ہے۔(مَدَنی مذاکرہ،25ذوالحجۃ الحرام1435ھ)
    (4)دینی تعلیم حاصل کرنے والے کا مُستقبِل (یعنی قبر و آخرت) روشن و تابناک ہے۔
    (مدنی مذاکرہ،10محرم الحرام1436ھ)
    (5) مسکرا نا سنّت ہے،مسکرانے والوں کے لوگ قریب آتے ہیں، ہر وقت رونی صورت بنائے رکھنے والوں سے لوگ دُور بھاگتے ہیں۔(مَدَنی مذاکرہ،25رمضان المبارک1436ھ)
    (6)عاجزی کے الفاظ بو لنے میں کہیں رِیاکاری نہ ہوجائے لہٰذا جب تک دلی کیفیت نہ ہو تو زبان سے اپنے آپ کو ”حقیر، فقیر“ نہیں کہنا چاہئے۔(مدنی مذاکرہ، 24ربیع الآخر1439ھ)
    (7)صحیحُ العقیدہ سنّی و باعمل عالمِ دین کی صُحبت میں رہنے والے شخص کو علم و روحانیت دونوں حاصل ہوتے ہیں۔(مَدَنی مذاکرہ،21صفر المظفر1436ھ)
    (8)یہ عاشقانِ رسول کا حصّہ ہے کہ جب مدینے جاتے ہیں تو روتے ہیں کہ ہم حاضری کے قابل نہیں اور جب مدینے سے واپس ہوتے ہیں تو بھی روتے ہیں کہ مدینہ چھوٹ رہا ہے۔
     (مَدَنی مذاکرہ، 3شعبان المعظم1438ھ)
    (9)یاد رکھئے! دنیا  نہ کسی کے کام آئی ہے، نہ آئے گی اور نہ ہی قبر میں ساتھ جائے گی۔
     (مَدَنی مذاکرہ،یکم محرم الحرام1436ھ)
    (10) نبیِ آخِرُالزَّماں صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم، صحابۂ کرام، اہلِ بیتِ اَطہار اور اولیائے کرام رِضوانُ اللہِ علیہم اجمعین کی غلامی میں دراصل آزادی ہے۔(مَدَنی مذاکرہ، 13شوال المکرم1435ھ)
    (11)خوشی کے موقعے جیسے شادی یا سالگرہ وغیرہ پر تحفے میں شو پیس یا کوئی اور چیز دینے کے بجائے نقد پیسے دینا  زیادہ مفید ہے کہ اس سے وہ اپنی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔
    (مَدَنی مذاکرہ، 6ربیع الاوّل1439ھ)
    (12)ہر وہ بات جس سے گناہوں کا دروازہ کھلے اس سے اِجتناب کرنا (یعنی بچنا) ضروری ہے۔(مَدَنی مذاکرہ،8محرم الحرام1436ھ)
    (13)قَبولىت کا دارو مدار کثرت و قلّت پر نہىں، بلکہ اِخلاص پر ہے۔
    (مَدَنی مذاکرہ، 5ربیع الاول1439ھ)
    (14) مساجد کے امام صاحبان و مؤذِّنین سفید پوش ہوتے ہیں اور ان کی تنخواہیں عُموماً کم ہوتی ہیں لہٰذا ہر ایک کو ا پنی حیثیت کے مطابق ان کی مالی خدمت کرنی چاہئے، اس سے
     اِن شاءَ اللہ ان کا دل خوش ہوگا۔(انہیں مُصلّے، مٹھائی کے ڈبّے اور عِطر وغیرہ کے خوبصورت پیکٹ دینے کے بجائے ”رقم“ پیش کرنی چاہئے تاکہ وہ ضرورتاً دوا، راشن اور لباس وغیرہ کی ترکیب فرما سکیں۔)
     (مدنی مذاکرہ، 6ربیع الاول1439ھ)
    (15)نقشِ نَعْلَىن شرىف کے بَیج(Badge) عمامے ىا کپڑوں پر لگانے کا مقصد زىنت حاصل کرنا نہىں بلکہ بَرَکت حاصل کرنا ہے۔(مَدَنی مذاکرہ، 11ربیعُ الاول1439ھ)
    (16)اَبرُو یعنی بَھنووں پر تیل لگانا سنّت ہے اور اس سے سَر دَرد بھی دُور ہوتا ہے ۔
    (مَدَنی مذاکرہ، 25جمادی الاخریٰ1438ھ)
    (17)ہمیں دنیاوی بھلائیاں حاصل کرنے کے لئے بھی وہی کام کرنا چاہئے جو عین شریعت کے مطابق ہو۔(مَدَنی مذاکرہ،4محرم الحرام1436ھ)
    (18)میری مالی خدمت کرنے کا جذبہ رکھنے والے میرے بدلے اپنے عَلاقے کے صحیحُ العقیدہ سنّی عالمِ دین کی خدمت کریں ۔(مَدَنی مذاکرہ،5محرم الحرام1436ھ)
    (19)مصیبت پر صبر کرنے کی ایک صورت یہ ہے کہ کسی سے اُس مصیبت کا بِلا مصلحت اظہار نہ کیا جائے۔(مَدَنی مذاکرہ،10محرم الحرام1436ھ)
    (20)جب بھی بولیں اچھا بولیں کہ میٹھے بول میں ایسا سِحْر (یعنی جادو) ہے کہ سَرْکش (یعنی نافرمان وباغی) مُطِیْع (یعنی اطاعت گزار) ہوجاتے ہیں۔ (مَدَنی مذاکرہ، 4ربیع الآخر1436ھ)
    (21)دُودھ اللہ پاک کی ایسی نعمت ہے کہ جس میں پانی اور غِذا دونوں ہیں، البتہ سب سے اچھا دُودھ بکری کا ہے اور یہ جَلْد ہضم (Digest) بھی ہوجاتا ہے۔(مَدَنی مذاکرہ، 5ربیع الآخر1436ھ)
    (22)تھکن کا ایک علاج یہ بھی ہے کہ نِیم گرم پانی سے غسل کرلیا جائے اور سونے سے پہلے تسبیحِ فاطمہ ( یعنی 33بار سُبْحانَ اللہ، 33 بار اَلحمدُ لِلّٰہ اور 34 بار اَللہُ اَکْبَر ) کا وِرْد کیا جائے۔
    (مَدَنی مذاکرہ،یکم جمادی الاولیٰ1436ھ)
    (23)ماں باپ کی قَدْر کیجئے کہ ان کا نعمَ البدل (Alternate) کوئی نہیں ہے۔
    (مَدَنی مذاکرہ،7جمادی الاولیٰ1436ھ)
    (24)ماں باپ کو چاہئے کہ وہ بچّوں کو پیار و محبت اور حکمتِ عملی سے سمجھائیں، بات بات پر جھاڑنا، مارنااور چیخ چیخ  کرسمجھانا بچّوں کو باغی (نافرمان) بنا سکتا ہے۔ 
    (مَدَنی مذاکرہ،13رجب المرجب1436ھ)
    (25)سلیقہ مند اولاد اپنے والدین کے سامنے بلند آواز سے بات نہیں کرتی بلکہ ان کا ادب کرتی اور ان کے ہاتھ پاؤں چُومتی ہے۔(مدنی مذاکرہ، 6رمضان المبارک 1436ھ)
    (26)جو بات دو ہونٹوں میں نہیں سمائی وہ کہیں نہیں سمائے گی۔
    (مدنی مذاکرہ، 6 رمضان المبارک1432ھ)
    (27)جس کے بارے میں یہ حُسنِ ظن ہو کہ اس کی دُعا قبول ہوتی ہے تو اس سے بے حساب مغفرت کی دعا کروانی چاہئے۔(مَدَنی مذاکرہ،25رمضان المبارک1436ھ)
    (28)حُسنِ ظن میں کوئی شَر(یعنی بُرائی) نہیں اور بَدگمانی میں کوئی خیر (یعنی بھلائی) نہیں ۔
     (مدنی مذاکرہ،18رمضان المبارک1432ھ)
    (29)روزانہ (Daily) 12گلاس، یعنی کم و بیش 3لیٹر پانی پئیں اِن شاءَ اللہ گُردوں کے امراض سے محفوظ رہیں گے اور قبض سے بھی بچیں گے۔(مَدَنی مذاکرہ،9محرم الحرام1436ھ)
    (30)اگر مسلمان ظاہری نَمُود و نُمائش کے اَخراجات ختم کرکے اِعْتِدال سے زندگی گزاریں تو خوشحالی آجائے گی،اِن شاءَ اللہ ۔(مَدَنی مذاکرہ،25رمضانُ المبارک1436ھ)
    (31)وقت ایک نعمت ہے اور نعمت کی قدر اس کے زَوَال (یعنی ختم ہونے) کے بعد ہوتی ہے لہٰذا اس وقت کو قیمتی بناتے ہوئے نیکیوں میں گزارئیے۔(مدنی مذاکرہ،4رجب المرجب1440ھ)
    (32)معاشرے (Society) کا سب سے مُعَزَّز (Respectable) اور عقل مند  طبقہ عُلَمائے کرام کا ہے۔ علمائے کرام پر تنقید نہیں بلکہ ان کا اَدَب و احترام کیجئے۔ 
    (مدنی مذاکرہ، 2 محرم الحرام 1441ھ)
    (33) (افسوس!) آج مسلمان سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے کو رُسوا کررہے ہیں جبکہ اِسلام نے مسلمانوں کو ایک دوسرے کی عزّت کا مُحافِظ بنایا ہے ۔
     (مدنی مذاکرہ،5محرم الحرام 1441ھ)
    (34)جس کے پاس مال زیادہ ہوتا ہے لوگ اسے مال دار (Rich) سمجھتے ہیں مگر حقیقت میں مال دار وہ قناعَت پسند شخص ہے کہ جتنا اللہ پاک نے اسے دیا وہ اس پر راضی  رہے ۔
     (مدنی مذاکرہ، 10ربیع الآخر1440ھ)
    (35)بُزرگانِ دین کے مزارات پر فیض حاصل کرنے کے لئے جانا چاہئے اور (دنیا و 
    آخِرت کی بھلائی پانے کیلئے) ان کے نقشِ قدم پر چلنا چاہئے۔(مدنی مذاکرہ، 3محرم الحرام 1441ھ)
    (36)دس بیبیوں کی کہانی، جنابِ سیّدہ کی کہانی وغیرہ مَن گھڑت کہانیوں کا پڑھنا اور ان کی منّت ماننا جائز نہیں۔ اگر کسی نے ان کے پڑھنے کی منّت مانی ہے تو اس منت کا پورا کرنا بھی جائز نہیں ہے۔(مدنی مذاکرہ،5محرم الحرام 1441ھ)
    (37)کسی کو اپنا  راز بتانا گویا اُس کا غُلام بننا ہے۔(9ذوالحجۃ الحرام 1441ھ30جُولائی2020)
    (38)بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کھجور، پانی یا نمک  سے روزہ اِفطار کرنا ضَروری ہے، ایسا نہیں ہے بلکہ کسی بھی کھانے یا پینے کی چیز سے روزہ اِفطار کرسکتے ہیں۔
     (مدنی مذاکرہ،18رمضان المبارک1437ھ)
    (39)جہاں ضرورت ہو وہاں بے شک عَلَی الْاِعْلان اِصلاح کی جائے مگر آج کل بعض نادان لوگ اِصلاح کے نام پر سوشل میڈیا کے ذریعے مسلمان کے عیب لاکھوں لوگوں تک پہنچا دیتے ہیں جس سے اس مسلمان کی عزت محفوظ نہیں رہتی۔(مدنی مذاکرہ،5محرم الحرام 1441ھ)
    (40)اگر آپ بارگاہِ رِسالت میں مقرّب ہونا چاہتے ہیں تو پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی اطاعت،سنّتوں پر خوب عمل اور دُرود شریف کی کثرت کیجئے،اِن شاءَ اللہ اس کی برکت سے نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا قُرب مل جائے گا۔(مدنی مذاکرہ، 2 محرم الحرام 1441ھ)
    (41)دینِ اسلام فتنہ و فساد کی حوصلہ شکنی اور پیار، اَمن اور بھائی چارے کی حوصلہ اَفزائی کرتا ہے۔(مدنی مذاکرہ،5محرم الحرام 1441ھ)
    (42) بچّوں میں یہ فطری (یعنی قدرتی Natural) بات ہوتی ہےکہ وہ بڑوں کی نقّالی (یعنی انہیں Copy) کرتے ہیں، اگر گھر میں نَمازوں کا ماحول ہوگا تو بچّے بھی نَمازوں کی نقّالی کریں گے اور اگر (مَعَاذَ اللہ) گانے باجے یا ڈانس کا ماحول ہوگا تو بچّے بھی ڈانس کریں گے۔
    (مدنی مذاکرہ،19صفرالمظفر1441ھ)
    (43)نیک اعمال پر اِستقامت پانے کے لئے اِبتداءً نفس کو جبراً  نیکیوں کی طرف گامزن کرنا پڑتا ہے۔(مدنی مذاکرہ،29جمادی الاخریٰ1436ھ)
    (44)جو ملکی قَوانِین (National Rules) شریعت سے نہ ٹکراتے ہوں اُن پر عمل کرنا چاہئے۔(مدنی مذاکرہ،25رمضان المبارک1436ھ)
    (45)گھر میں (خدانخواستہ) گناہوں بھرے چینل چلائیں گے تو بچّے بھی گانے گُنْگنائیں گے اور فلمی ڈائیلاگ بولیں گے جبکہ  مدنی چینل چلائیں گے تو اِن شاءَ اللہ اس کی برکت سے بچّوں کے ایمان کی حفاظت، کِردار میں نِکھار اور زبان پر ذِکر و دُرود رہے گا۔
    (مدنی مذاکرہ،19صفرالمظفر1441ھ)
    (46)گُناہ کرنا تو دُور کی بات ہے گُناہ کے قریب بھی نہیں جانا چاہئے۔
    (مدنی مذاکرہ، 8 شوال المکر م 1441ھ /30مئی 2020 ء)
    (47)QuantityنہیںQuality پر نظر رکھئے۔ (تعدا د  نہیں معیار پر نظررکھئے۔)
    (48)خاموشی، تقویٰ اورنیکی اپنا لیجئے اور مُناظرانہ اندازکی بجائے مُبَلِّغ بن جائیے، اِن شاءَ اللہ قوم آپ کے پیچھے آجائے گی۔(5محرم الحرام 1441)
    (49)ا پنی شہرت کی وجہ سے بارہا میں اللہ کی خفیہ تدبیر سے ڈر تاہوں ۔(6محرم الحرام 1441) 
    (50)سنجیدگی (اپنائیں مگر ) ایسی بھی نہ ہوکہ مُسکرانے کے موقع پر بھی منہ بنا رہے۔
    (8محرم الحرام 1441)
    ‬‬‬‬‬‬‬‬(51) مسکراہٹ بہت سے مسائل حل کردیتی ہے۔(16 صفر المظفر 1442ھ3 اکتوبر 2020ء)
    ‫(52)  ( اُخروی اعتبار سے)ہمیشہ ”مظلوم“ کی جیت ہوتی ہے۔(7محرم الحرام 1444بمطابق 5اگست 2022)‬‬‬‬‬‬
    ‫(53) تجوید و قراءت کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنے والا ”قابل ِرشک “ہے۔‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬
    (2محرم الحرام 1444بمطابق 2اگست 2022) ‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬
    (54) بچوں کو چاکلیٹ، ٹافیاں ،چپس وغیرہ کھلانے کی بجائے دودھ ،پھل اور سبزیاں وغیرہ کھلائیے ،ان شاء اللہُ الکریم بچوں کی صحّت اچھی رہےگی۔‬‬
     (2محرم الحرام 1444بمطابق 2اگست 2022) 
    ‫(55) مسلمان کا اَنداز کہیں بھی بداخلاقی والا نہیں ہونا چاہئے۔‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬
    (6محرم الحرام 1444بمطابق 4اگست 2022) ‫‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬
    (56) الحمدُللہ! میں وقتاً فوقتاً اپنے مریدین و طالبین کے لئے دُعائیں کرتا رہتا ہوں ۔‬‬‬ ‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬
     (9محرم الحرام 1444بمطابق 8اگست 2022)‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬
    ‫(57)”سُکھ کے ساتھی “ بہت مگر ”دُکھ کا ساتھی “کوئی کوئی ہوتا ہے۔‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬
    (9محرم الحرام 1444بمطابق 8اگست 2022) ‬‬‬‬‬‬‬‬
    ‫ ‫(58)محرّمُ الحرام میں اہلِ بیتِ اَطہار (علیہمُ الرّضوان) کے مُسْتَنَد فضائل بیان کرنے چاہئیں تاکہ لوگوں کے دِلوں میں اِن مقدس ہستیوں کی عظمت بیٹھے۔ ‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬(مبلغین کے لیے )‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬
    (9محرم الحرام 1444بمطابق 8اگست 2022) ‬‬‬‬‬‬‬‬
    (59) ”اصل عزت ‘‘آخرت کی ہے، دنیا کی عزّت کا کوئی معیار نہیں ۔‬‬‬‬‬‬‬
    (3 ربیع الآخر 1444بمطابق30 اکتوبر 2022)
    ‬‬‬‬‫(60)کام صرف چاہنے سے نہیں ’’کرنے ‘‘سے ہوتا ہے کہ’’ حرکت میں برکت ہے‘‘۔‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬
    (4 ربیع الآخر 1444بمطابق30 اکتوبر 2022)
    (61)غفلت سے بچنے کے لئے غافلوں کی صحبت سے بچنا ہوگا۔
    (29محرم الحرام 1444بمطابق 27 اگست 2022)
    (62)دِل ” تلوار“سے نہیں ” حُسنِ اخلاق “ سے جیتے جا سکتے ہیں۔
    (پہلی صفر 1444ہجری بمطابق 29 اگست 2022)
    (63)دُکھوں پر ” مرچیں “رکھنے کے بجائے ’’مرہم ‘‘رکھئے۔
    (پہلی صفر 1444ہجری بمطابق 29 اگست 2022)
    (64)جو ہمیں سمجھائے وہ ہمارا ’’محسن‘‘ ہے۔(19 ربیع الاول 1444بمطابق 15 اکتوبر 2022)
    (65)جِسے (عمل کا )جذبہ مل جائے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں چلا جائے سنتیں نہیں چھوڑتا ۔ (پہلی ذوالحجۃ الحرام 1443 ہجری بمطابق فرسٹ جولائی 2022)
    (66)کسی کا” محل “ دیکھ کر اپنی” جھونپڑی“ جَلانے کے بجائے فٹ پاتھ پر پڑےبے گھر کو دیکھئے۔(3صفر المطفر 1444 بمطابق31 اگست 2022 بتغیر)
    (67)’’اِحساس ‘‘محبت کی اَساس (یعنی بنیاد)ہے۔(3صفر المطفر 1444 بمطابق31 اگست 2022)
    (68)ٹوٹے دل جوڑنے چاہئیں نہ کہ جُڑے دلوں کو توڑا جائے ۔
    (9  ربیع الاخر 1444 ہجری بمطابق 4 نومبر 2022)
    (69)مریض کی عیادت کو جائیے کہ سُنّت ہے، مگر اتنا زیادہ نہ رُکئے کہ مریض پریشان ہو جائے ۔(11 رمضان المبارک 1443 ہجری بمطابق13اپریل 2022) 
    (70)”مسلمان کو ہر تکلیف پر اجر ملتا ہے ۔صبر جنت کا خزانہ ہے ۔“ 
    (18 رمضان المبارک 1443 ہجری بمطابق20اپریل 2022)
    (71)یامُہَیْمِنُ 29 بار روزانہ پڑھنے والا اِن شاءَ اللہ ُالکریم ہر آفت وبلا سے محفوظ رہے گا ۔(20 رمضان المبارک 1443 ہجری بمطابق22اپریل 2022)
    (72)” ایک مقبول نیکی دنیا کی ساری دولت اور بادشاہت سے بہتر ہے ۔ “ 
    (23 رمضان المبارک 1443 ہجری بمطابق25اپریل 2022)
    (73)یااللہُ 100 بار سوتے وقت پڑھنے سے ان شاء اللہُ الکریم شریر جنات کی شرا رت اور فالج ولقوے کی آفت سے حفاظت ہوگی ۔ 
     (26 رمضان المبارک 1443 ہجری بمطابق28اپریل 2022)
    (74) ماہِ رَمَضان کے آنے پر خوش اور جانے پر غمزدہ ہونا خوش نصیبوں کا حصہ ہے ۔ 
    (28 رمضان المبارک 1443 ہجری بمطابق30اپریل 2022)
    (75) عید صرف رنگ برنگے کپڑے پہننے، سیر و تفریح کرنے ا ور اچھے اچھے کھانے کھانے کا نام نہیں ، عید تو اللہ کریم کا شکر ادا کرنے، خیر خیرات کرنے اور رضائے الٰہی کے کام کرنے کادن ہے۔(29رمضان المبارک 1443ہجری بمطابق 1مئی 2022)
    (76)جسے کوئی سمجھانے والا نہیں وہ بڑا ’’بدنصیب ‘‘ہے۔
    (19 ربیع الاول 1444بمطابق 15 اکتوبر 2022)
    (77) گناہ کرنا نہیں چاہئے اور( گناہوں پر) رونا ترک کرنا(یعنی چھوڑنا)بھی نہیں چاہئے ۔
    (3رمضان المبارک 1442)
    (78)تنقید برداشت کرنے والا ’’بڑاآدمی ‘‘ہے۔(9  ربیع الاخر 1444 ہجری بمطابق 4 نومبر 2022)
    (79)طلبہ ملک کا اہم ’’سرمایہ ‘‘ہوتے ہیں اور یہ ملک کی ’’تقدیر‘‘ بدل سکتے ہیں۔
    (10رمضان المبارک 1442ھ رات)
     (80) (نیک عمل کی)قبولیت کا دارو مدار قِلَّت و کثرت(یعنی کمی اور زیادتی) پر نہیں” اخلاص“  پر ہے۔(10رمضان المبارک 1442ھ)
    (81)کبھی بھی بڑا بول نہیں بولنا چاہئے۔(13 رمضان المبارک 1442ھ بعد عصر)
    (82)عزت دو عزت لو۔(15 رمضان المبارک 1442ھ رات)
    (83)بچوں، بوڑھوں اور مریضوں کو پیار دیجئے۔(15 رمضان المبارک 1442ھ رات)
    (84) ہمارا کردار ایسا ہونا چاہئے جسے دیکھ کر لوگ کہیں اِس کو”Follow“کرنا چاہئے ۔
     (16 رمضان المبارک 1442ھ رات)
    (85)” سنجیدگی‘‘ عالِم کا زیور ہے۔(15 ربیع الاول 1444ھ)
    (86)رُوح کی غذا ’’اللہ پاک کا ذکر ‘‘ہے۔(16 رمضان المبارک 1442ھ بعد عصر)
    (87)اللہ پاک کو ناراض کرنے والے کام کر کے بھلا خوشی منائی جاسکتی ہے؟(یقیناً نہیں )
    (19رمضان المبارک 1442ھ رات)
    (88)”مشورہ“ اُس سے لیں جو خوفِ خدا  والا اور امین (یعنی امانت دار)ہو۔
    (16رمضان المبارک 1442ھ رات)
    (89)حضور  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی نسبت کی وجہ سے میں ساداتِ کرام سے محبت کرتا ہوں۔(20 رمضان المبارک 1442ھ رات)
    (90)”جنت “ساداتِ کرام کے قدموں کے صدقے سے ملے گی۔
    (20 رمضان المبارک 1442ھ رات)
    (91)اَصل شادی (یعنی خوشی کا موقع)”مدینے کی حاضری “ہے۔
    (21 رمضان المبارک 1442ھ رات)
    (92)رمضانُ الکریم میں نوٹ کمانے کی بجائے”نیکیاں کمانے ‘‘پر توجہ دینی چاہئے ۔ 
    (22 رمضان المبارک 1442ھ رات)
    (93)جب مجھے پتا چلتا ہے کہ فُلاں دعوتِ اسلامی کا دینی کام کرتا ہے تو میرا دل خوش ہوتا ہے۔(7 ربیع الآخر 1444 بمطابق3 نومبر 2022خصوصی مدنی مذاکرہ)
    (94)سب سے بڑا ”متأثِّر کُن“ شخص وہی ہے جو گناہوں سے بچتا ہو اور اُس کا ہر قدم
    ” سنتوں ‘‘ کے راستےپر پڑتا ہو ۔(25 رمضان المبارک 1442ھ رات) 
    (95)تسخیرِ قُلوب (یعنی دِلوں کو قابوکرنے)کا بڑا وظیفہ چہرے پر”مسکراہٹ“رکھنا ہے،  مگر  سنت کی نیت سے مسکرائیےاور نیکی کی دعوت (دینے )کی خاطر لوگوں کو قریب کیجئے۔
    (25 رمضان المبارک 1442ھ رات)
    (96)کسی کی ”جان “بچانا اگرچہ اچھا کام ہے مگر کسی کا”ایمان“بچانا اِس سے زیادہ ”اہم “ ہے۔(26 رمضان المبارک 1442ھ رات)
    (97)اچھی صحبت نایاب نہیں تو کمیاب ضرور ہے ۔(28 رمضان المبارک 1442ھ رات)
    (98)عیدُالفطر روزہ خوروں (یعنی روزہ نہ رکھنے والوں) کی نہیں بلکہ روزہ داروں کی ہوتی ہے۔(29 رمضان المبارک 1442ھ رات)
    (99)میرے نزدیک میرے لئے وہ ”دِن“ افضل ہے جس میں کوئی گناہ نہ ہو۔
    (29 رمضان المبارک 1442ھ عصر)
    (100)کسی کو اُصول کا پابندبنانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ خود اُصول کے پابند بن جائیں۔
     (18صفرالمظفر1443،26ستمبر2021)
    (101)اپنی شخصیت کو نِکھارنے کی بجائے اپنے نامۂ اعمال کو نکھارنے کی فکر کیجئے ۔
     (18صفرالمظفر1443،26ستمبر2021)
    (102)سب سے اعلیٰ کُرسی ”غلامیٔ مصطفیٰ“ کی کُرسی ہے۔(11ربیع الاوّل1443)
    (103)” کام“ کرنے سے ہوتاہے فقط چاہنے یا کُڑھنے سے نہیں۔
    (7جمادی الاولیٰ1443،12دسمبر 2021)
    (104)دُنیاوی خوشی عارِضی (Temporary)ہے اوراس میں بھی کئی غم چُھپے ہوئے ہیں ۔
     (28ربیع الآخر1443،5دسمبر 2021)
    (105)دورانِ بیان اچھے الفاظ استعمال کرنا اور واہ وا  چاہنا ایک ایسی دیمک ہے جو بیان کے اجروثواب کو چاٹتی رہتی ہے۔(19محرم الحرام1441،19ستمبر 2019)
    (106)مسلمانوں کو سستا مال بیچ کر رمضانُ المبارک میں نیکیاں کمائیے کہ رمضانُ المبارک مال نہیں بلکہ نیکیاں کمانے کا مہینا ہے۔(1رمضان 1443،2اپریل ،2022)
    (107)شرعی مَصْلحتوں کے بغیرخطروں سے کھیلنے والے بَہادُر نہیں اَحْمق (یعنی بے وقوف ) ہوتے ہیں۔(1رمضان 1443،2اپریل ،2022)
    (108)اچھا دوست وہ ہے جس کو دیکھ کر خدا یاد آئے۔(1رمضان 1443،2اپریل ،2022)
    (109)مرض ہویا قرض بس اپنے موڈ میں حرج (یعنی سختی)نہیں آنا چاہئے ۔(یعنی مزاج بداخلاق نہیں ہوناچاہئے۔)(5شوال المکرم 1443،خصوصی مدنی مذاکرہ)
    (110)پہلے جان ہتھیلی پر  رکھنی پڑتی ہے پھر جان قربان کرنے والے بنتے ہیں۔
    (5شوال المکرم 1443،خصوصی مدنی مذاکرہ)
    (111)صاحبِ مال بننے کی بجائے صاحبِ نیک اعمال بننے کی کوشش کیجئے۔
     (6شوال المکرم 1443،خصوصی مدنی مذاکرہ)
    (112)ہم اللہ پاک کے عاجز بندے ہیں، ہمیں عاجزی ہی کرنی ہے، داداگیری (یعنی بدمعاشی)نہیں ۔(19ذی القعدہ 1443۔19 جون 2022)
    (113)جو شریعت اور طریقت کو الگ الگ کہےہمیں اُس سے الگ رہنا ہے۔
    (19ذی القعدہ 1443۔19 جون 2022)
    (114)غلامئ مصطفیٰ میں ملنے والی حکومت جسموں پر نہیں بلکہ دِلوں پر ہوتی ہے۔
    (19ذی القعدہ 1443۔19 جون 2022)
    (115)ہفتہ وار اجتماع کی پابندی کریں ، اِن شاءَ اللہُ الکریم باجماعت نماز کے بھی پابند ہوجائیں گے۔ (24ذی القعدہ 1443۔24 جون 2022)
    (116)غلامیٔ رسول کی کرسی مل جائے تو پھر کسی کرسی (یعنی دُنیاوی عُہْدے یا مَنْصب)کی ضرورت نہیں ۔(27ذی القعدۃ الحرام 143428. جون2022)
    (117) ” 72 “ نیک اعمال اللہ پاک کی یاد کا ذریعہ ہیں اور  اللہ  پاک کی یاد میں ہی سکون ہے۔
    (27ذی القعدۃ الحرام 143428. جون2022)
    (118)سرمایۂ عشق پانے کیلئے عشقِ  اِلٰہی اور عشقِ رسول پر مبنی حکایات و مضامین پڑھنے چاہئیں۔(مَدَنی مذاکرہ ، 4 ذوالقعدۃ الحرام 1435)
    (119) جسےدین کے معاملے میں ستایاجائے اُسے چاہئے کہ سرکار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو یادکرلیا کرے ۔ (28ذی القعدۃ الحرام 1443۔28جون2022)
    (120) مُنْجِیات و مُہْلِکات (مُنْجِیات یعنی نجات دِلانے والے اعمال،مُہْلِکات یعنی ہلاکت میں ڈالنے والے اعمال) کا عِلم سیکھیں گے تو شیطان کا بھرپور مُقابلہ ہو سکے گا۔ 
     (مَدَنی مذاکرہ ، 6 شوال المکرم 1435)
    (121)ذہین پر اپنی ذہانت کا شکر ادا کرناضروری ہے کیونکہ ذہانت قدرتی عَطْیہ (یعنی اللہ پاک کی طرف سے تحفہ)ہے۔ (28ذی القعدۃ الحرام 1443۔28جون2022)
    (122)جذبہ ہو تو راہیں ہزار ،جذبہ نہ ہوتو بہانے ہزار۔
    (27ذی القعدۃ الحرام 143428. جون2022)
    (123)اگر استطاعت ہوتو شہر کاسب سے بہترین جانور خرید کر قربانی کرنے کےلئے بارگاہِ رسالت میں پیش کریں اورعرض کریں:
    کیا پیش کریں جاناں کیا چیز ہماری ہے                                                                          یہ دل بھی تمہارا ہے یہ جاں بھی تمہاری ہے
    (3ذوالحجۃ الحرام 1443۔2 جون2022)
    (124) استاد کی قابلیت اس میں ہے کہ وہ کُنْد ذہن طالبِ علم کو پڑھا کر امتحان میں کامیاب کردے۔(3ذوالحجۃ الحرام 1443۔2 جون2022)
    ‫(125)”بولنا “آسان ہےمگر” کرکے“ دِکھانا مشکل ہے۔‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬
    (2محرم الحرام 1444بمطابق 2اگست 2022)‬‬‬‬‬‬
    (126)جب عُہْدہ ومَنْصب ملتاہے تو بندہ بسا اوقات ظلم میں مبتلا ہوجاتاہے۔

     … اکثر ارشادات ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے سلسلے ”عطار کا چمن کتنا پیارا چمن“ سے لیے گئے ہیں ۔ 

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن