Ameer e Ahle Sunnat Kay Farameen Aur Luqman Hakeem Ki Nasihat
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Ameer e Ahle Sunnat Ke 150 Irshadat | امیراہل سنت کے 150 ارشادات

    Ameer e Ahle Sunnat Kay Farameen Aur Luqman Hakeem Ki Nasihat

    book_icon
    امیراہل سنت کے 150 ارشادات
                
    اَلحمدُ لِلّٰہ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط امیرِ اہلِ سنّت کے 150 ارشادات دُعائے جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت: یاربَّ المصطفےٰ !جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ ”امیرِ اہلِ سنّت کے150 ارشادات “ پڑھ یا سن لےاسے امیرِ اہلِ سنّت کے صدقے نیکی کی راہ پر چلا اور دین و دنیا کی خوب برکتیں عطا فرما ۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّیْن صلّی اللہ علیهِ واٰله وسلّم

    دُرود شریف کی فضیلت

    شہنشاہِ خوش خصال، پیکرِ حُسن وجمال صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ باکمال ہے:”اِذَا نَسِیْتُمْ شَیْئاً فَصَلُّوْا عَلَیَّ تَذْکُرُوْہ اِنْ شَآءَ اللّٰہ،یعنی جب تم کوئی چیز کو بھول جاؤ تو مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھ لیا کرو ان شاء اللہ وہ چیز تمہیں یاد آجائے گی ۔“ (القول البدیع ، ص427) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

    بزرگوں کے ارشادا ت کی اہمیت

    حضرت لقمان رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:عُلَما کے ساتھ لازمی طور پر بیٹھا کرو اور حکمت والوں کا کلام سنا کرو کیونکہ اللہ پاک حکمت کے نور سے مُردہ دل کو اسی طرح زندہ کرتا ہے جس طرح مُردہ زمین کو بارش کے قطروں سے۔ (معجم کبیر،8/199، حدیث:7810)) یادرہے! علم وحکمت بھری باتوں سے جہاں فکر ونظر کے دریچے روشن ہوتے ہیں، وہیں علمِ دین سیکھنے کا ثواب بھی ہاتھ آتا ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ ! شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سُنَّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطارقادری رضوی ضیائی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ بھی اَسلاف (گزشتہ بزرگوں) کے طریقے پر عمل کرتے ہوئے عام فہم اَنداز میں قرآن و حدیث کی روشنی میں نہ صِرف شَرعی سوالات کے جوابات ارشادفرماتے ہیں،بلکہ بعض اوقات قیمتی طِبِّی معلومات سے بھی رُوشَناس فرماتے، مُتعدَّد گتھیوں کو سُلجھاتے(یعنی مشکلات کو حل فرماتے)،مختلف علمی مدنی پھولوں کے ذَریعے اسے اور منفرد بناتے اور دیکھنےسُننے والوں کے دِلوں میں خوفِ خدا و عشقِ مصطفٰے کی شمع بھی فَروزاں (روشن) فرماتے ہیں۔آپ دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی مَجلس وَعظ ونصیحت کاخزینہ اور گمراہوں کیلئے ہدایت کا زِینہ ہے آئیے! مختلف موضوعات پر آپ کے ارشاداتِ عالیہ مُلاحظہ کیجئے:

    امیرِ اہلِ سنّت کے150 ارشادات

    (1) اسلام امن اور راحت کا پیغام دیتا ہے۔(17شوال 1435 بمطابق14اگست2014) (2) کوئی کام کرنا ہو تو (اُسے)سنجیدہ(Serious) لینا ہو گا، انسان سنجیدگی سے کوئی کام کرے تو منزل پالیتا ہے۔(20شوال 1435 بمطابق16اگست2014) (3) حسبِ ضرورت روزی پر قناعت کرنا سیکھیں۔(4 ذوالقعدۃ الحرام 1435ھ۔30 اگست 2014) (4) فضول باتوں سے اس لئے بھی بچیں کہ فضول بات کرتے کرتے کہیں گناہوں بھری گُفتگو میں نہ پڑجائیں۔(4 ذوالقعدۃ الحرام 1435ھ۔30اگست 2014) (5) جس مُرید میں دِینی خوبیاں جتنی زیادہ ہوں گی،پیر اپنے اُس مُرید سے زیادہ محبت کرے گا۔(18ذوالقعدۃ الحرام 1435ھ۔13ستمبر2014) (6)والدین اپنی اولا د پر یہ ظاہر نہ کریں کہ ہم اپنے فلاں بیٹے یا بیٹی سے زیادہ محبت کرتے ہیں ورنہ دیگر احساسِ کمتری کا شکار ہوں گے اوریہ اُن کیلئے باعثِ ہلاکت(باعثِ نقصان) ہوگا۔(18ذوالقعدۃ الحرام 1435ھ۔13ستمبر2014) (7)سوشل میڈیا پر اپنے بنے ہوئے اکاؤنٹس پر اپنی فوٹو لگانا مجھے اچھا نہیں لگتا،اپنی تصاویر ختم کرکے حُبِّ جاہ کا خاتمہ کرنے کی کوشش کریں۔ (18ذوالقعدۃ الحرام 1435ھ۔13 ستمبر2014) (8) جتنا زیادہ نیکی کرنے میں شیطان وسوسے ڈالے، اُتنی ہی زیادہ ہمت سے نیکی کرنی چاہئے۔(18ذوالقعدۃ الحرام 1435ھ۔13ستمبر2014) (9) بچوں کوجانوروں کے ساتھ حُسنِ سلوک کا ذہن دینا چاہیے۔ (30ذوالقعدۃ الحرام 1435ھ۔25ستمبر2014) (10)اپنے نیک اعمال پر مطمئن نہیں ہوناچاہئے بلکہ اللہ پاک کی خُفیہ تدبیر سے ڈرتے رہنا چاہیے۔(30ذوالقعدۃ الحرام 1435ھ۔25ستمبر2014) (11) پیرکی توجہ حاصل کرنے کیلئے پیر کی اطاعت کی جائے ۔ (30ذوالقعدۃ الحرام 1435ھ۔25ستمبر2014) (12)کُتب تصنیف کرنا آسان کام نہیں جو اِس کا اہل ہو اُسی کو یہ کام کرنا چاہئے۔ (فرسٹ ذوالحجۃ الحرام 1435ھ۔ 26ستمبر2014) (13)اچھے دوست کو پہچاننے کیلئے اُس کے ساتھ سفر کریں یا کو ئی معاملہ مثلاً خریدو فروخت وغیرہ کریں۔(فرسٹ ذوالحجۃ الحرام 1435ھ۔ 26ستمبر2014) (14)جب تک ہم نے’’ الفاظ‘‘نہ بولے ،ہمارے ہیں،جب نکل گئے تو دوسروں کے ہو گئے،وہ جو چاہیں کریں۔(3ذوالحجۃ الحرام 1435ھ۔28ستمبر2014) (15)صحابہ کرام اپنے بچوں کو بہادری کی تربیت دیاکرتے تھے۔ ہمارے بچے شیرکی طرح بہادر ہونے چاہئیں۔ (4ذوالحجۃ الحرام1435ھ۔29ستمبر2014) (16)سب مل کر مُلک کی تعمیر اور مسجد بھرو تحریک میں ہمارا ساتھ دیں،ہمارا بچّہ بچّہ نَمازی بن گیاتو مُلک بھی خوشحال ہوجائے گا۔(5ذوالحجۃ الحرام 1435ھ۔30ستمبر2014) (17)سُنّت میں عظمت ہے۔(10ذوالحجۃ الحرام 1435ھ ۔5اکتوبر2014) (18)مُعاشرے کی غلط رُسومات میں شامل ہو جانا مَردانگی نہیں بلکہ مَرد وہ ہے جو معاشرے کو اپنے پیچھے چلائے۔(11ذوالحجۃ الحرام 1435ھ۔ 6 اکتوبر2014 ) (19)کفایت شعاری اپنا نا سیکھ لیں اوراگر ایک دِن کا کھانا بچ جائے توپھینکنے کی بجائے دوسرے دِن کھالیں۔(16ذوالحجۃ الحرام 1435ھ ۔11اکتوبر2014) (20)بُزُرگوں سے نسبت رکھنے والی ہر شے ” تَبرُّک‘‘ ہے ۔ (16ذوالحجۃ الحرام 1435ھ ۔11اکتوبر2014) (21) والدین سے خدمت لینے کی بجا ئے اِن کی خدمت کریں۔ (16ذوالحجۃ الحرام 1435ھ ۔11 اکتوبر2014) (22)معافی مانگنے سے ویلیو(Value)ڈاؤن(Down)نہیں اَپ (Up)ہوتی ہے۔ (23ذوالحجۃ الحرام 1435ھ۔ 18 اکتوبر2014) (23)فضول سے بچو تاکہ گناہ میں نہ پڑجاؤ۔(23ذوالحجۃ الحرام 1435ھ۔ 18 اکتوبر2014) (24)کسی کو ’’مَنوانا‘‘ ہمارا کام نہیں”سمجھانا“ کام ہے۔(23ذوالحجۃ الحرام 1435ھ۔ 18اکتوبر2014) (25)اپنی نیکیوں پر اعتماد نہ کریں بلکہ اللہ کی رحمت پر نظر رکھیں۔ (23ذوالحجۃ الحرام 1435ھ ۔18 اکتوبر2014) (26)مل کر کھانا کھاتے ہوئے ایسا انداز اختیار نہ کریں کہ دوسروں کو گِھن آئے، مہذَّب سے مہذَّب ترین انداز ہوناچاہئے۔(24ذوالحجۃ الحرام 1435ھ ۔19اکتوبر2014) (27)رَنگ باتوں سے کم اورصحبت سے زیادہ چڑھتاہے۔ (25ذوالحجۃ الحرام 1435ھ ۔20اکتوبر2014) (28)مخلص شخص ہزار پَردوں میں چُھپ کر بھی نیک کام کرے، اللہ پاک اُس کو لوگوں میں مشہور کردیتاہے۔(25ذوالحجۃ الحرام 1435ھ ۔20 اکتوبر2014) (29)خوفِ خُدا کی ایک اہم علامت یہ ہے کہ بندہ اللہ پاک کی نافرمانیوں سے بچے۔ (25ذوالحجۃ الحرام 1435ھ۔ 20اکتوبر2014) (30)ملنسار شخص سے لوگ محبت کرتے ہیں ۔(25ذوالحجۃ الحرام 1435ھ۔ 20اکتوبر2014) (31)بقرعید ہو یامیٹھی عید،ہمیں ڈر ڈر کراور کم کھاناچاہئے۔ (فرسٹ محرم الحرام 1436ھ۔ 25اکتوبر2014) (32)میراتجربہ ہے کہ فی زمانہ مسلمانوں کی غالب اکثریّت کو دُرست نمازپڑھنانہیں آتی،نہ مخارِج دُرُست ہیں اورنہ ارکان دُرُست اداکرتے ہیں ۔ (فرسٹ محرم الحرام 1436ھ۔ 25اکتوبر2014) (33)ہمارے ہر کام کا مَحْوَر (مقصد)رِضائے اِلٰہی ہونا چاہیے ۔ (فرسٹ محرم الحرام 1436ھ۔ 25اکتوبر2014) (34)ہماری زندگی کا مقصد اللہ و رسول کو منانا ہے ،مگرہم لوگوں کو منانے میں خوار (ذلیل)ہورہے ہیں۔(فرسٹ محرم الحرام 1436ھ۔ 25اکتوبر2014) (35)مالکان اپنی گاڑیوں میں لکھ کر لگا دیں: اس گاڑی میں گانے باجے اور فلمیں وغیرہ نہیں دکھائی جاتیں، مسافر (Passengers) اصرار نہ کریں۔ (3محرم الحرام 1436ھ۔ 27 اکتوبر2014) (36)رزقِ حلال کے حصول کے لیے وہ کاروبارکیجئے، جس میں دین کی خدمت بھی کر سکیں۔(3 محرم الحرام 1436ھ۔ 27اکتوبر2014) (37)برائیوں سے بچنے کا شُعُور برائی سے بچنے کا ذریعہ ہے۔ (4محرم الحرام 1436ھ۔ 28اکتوبر2014) (38)امام مُعاشرے کے معززین ہیں، ان کا احترام کیجئے۔ان کی خدمت کریں مگر مُصافحہ کے دوران رقم نہ دیا کریں بلکہ لفافے میں ڈال کر تنہائی میں دیں۔ (5محرم الحرام 1436ھ ۔29اکتوبر2014) (39)خادمِ مسجد معاشرے کا مظلوم ترین فرد ہے، اس کے ساتھ بھی مالی تعاون کریں۔ (5محرم الحرام 1436ھ۔ 29 اکتوبر2014) (40)دکانوں وغیرہ کے نام متبرک نہ رکھے جائیں کیونکہ ان کی توہین ہوسکتی ہے مثلاً غوثیہ ٹیلرز وغیرہ بلکہ دنیاوی نام رکھے جائیں۔(5محرم الحرام 1436ھ۔ 29 اکتوبر2014) (41)افسوس!آج کل غفلت کا دور دَور ہ ہے خوف کی چیزیں مثلاًبادل کا گرجنا اوربجلی کا کڑکنا وغیرہ میں لوگ توبہ اِستغفارکے بجائے اُچھل کود کرتے اورلُطف اُٹھاتے ہیں۔ (5محرم الحرام 1436ھ ۔29 اکتوبر2014 خصوصی) (42)گُناہ سے بچنے کیلئے گناہ کے اسباب کو ختم کرنا ہوگا۔ (6محرم الحرام 1436ھ۔ 30 اکتوبر2014 خصوصی) (43)اللہ پاک کی نافرمانی کرنا مسلمان کا نہیں، شیطان کاکام ہے۔ (7محرم الحرام 1436ھ۔ 31 اکتوبر2014) (44)مسلسل نیکی کی دعوت دیتے رہیں شَرم و جھجک ختم ہوتی جائے گی۔ (7محرم الحرام 1436ھ۔ 31 اکتوبر2014 خصوصی) (45)جس بات سے گناہوں کا دروازہ کھلے اس سے اِجتِناب کریں۔ (8محرم الحرام 1436ھ۔ فرسٹ نومبر2014) (46)قبرستان جاتے رہئے کہ اِس سے عِبرت حاصل ہوتی ہے۔ (8محرم الحرام 1436ھ۔ فرسٹ نومبر2014) (47)جس (مُعالِج)کے علاج سے فائدہ نہ ہوتو اسے بُرابھلانہ کہیں ، شفادینے والاتواللہ کریم ہے۔ (9محرم الحرام 1436ھ ۔2نومبر2014) (48)جس چیز کی نسبت حرمین طیبین (مکہ و مدینہ)اوربزرگوں سے ہوجائے ،شریعت کے دائرہ میں رہتے ہوئے اس کے لیے بہترسے بہترین الفاظ استعمال کیجئے ۔ (9محرم الحرام 1436ھ۔ 2نومبر2014) (49)ہر اُس بات اورحرکت سے بچئے جس سے کسی مسلمان کی دل آزاری ہو سکتی ہو۔ (10محرم الحرام 1436ھ ۔2 نومبر2014) (50) ہرفردکو عالم بننے کی کوشش کرنی چاہئے، عالم ہونا بہت بڑی سعادت ہے۔ (18ربیع الآخر 1436ھ۔ 7فروری2015) (51)استاذ اور کتابوں کا زیادہ سے زیادہ احترام کیا جائے، ان شاء اللہ علم کی روح حاصل ہوگی۔ (11محرم الحرام 1436ھ۔ 4نومبر2014) (52)اگر امام مسجد،ملنسار و بااخلاق ہوتو وہ دین کی بہت خدمت کرسکتاہے۔ایساامام مسجد محلے کا بے تاج بادشاہ ہوتاہے۔(11محرم الحرام 1436ھ۔ 4نومبر2014خصوصی) (53)کسی مُسلمان کو دوسرے مُسلمان سے بَدظن نہیں کرنا چاہئے۔ (11محرم الحرام 1436ھ ۔4نومبر2014خصوصی) (54)اگرطلبہ کے اخلاق دُرست ہو جائیں اوران میں صحیح معنوں میں سنجیدگی آجائے تو یہ دین کی بہت خدمت کرسکتے ہیں۔(15محرم الحرام 1436ھ۔ 8نومبر2014خصوصی) (55)دینی کتابیں سَستی بیچی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اِستفادہ کریں، یہ دینی مُرَوَّت (اخلاق) کا تقاضا ہے۔(16محرم الحرام 1436ھ۔ 9نومبر2014خصوصی) (56)داڑھی اور عمامہ ایسی نعمتیں ہیں جو انسان میں موجود برائیاں دور کرتی ہیں۔ (21محرم الحرام 1436ھ ۔15نومبر2014خصوصی) (57)موٹر سائیکل پر ٹریپل سواری(تین کا بیٹھنا) قانونی واخلاقی جرم اورجان کے لیے خطرہ ہے۔(21محرم الحرام 1436ھ ۔15نومبر2014خصوصی) (58)ماں باپ کا علاج اپنا پیٹ کاٹ کر(یعنی کم کھا کر،گزاراکر کے) بھی کرنا چاہیے۔ (21محرم الحرام 1436ھ ۔15نومبر2014خصوصی) (59)جونیکی کرنا چاہتے ہیں، اس کو سنجیدہ (Serious) ہونا ضروری ہے، صرف ’’چاہنا‘‘ کافی نہیں۔(29محرم الحرام 1436ھ۔ 22نومبر2014) (60)جب کوئی طبیعت پوچھے تو جواب میں اَلْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن کہا جائے ، بچوں کو بھی سکھایا جائے۔(7صفر المظفر 1436ھ۔ 29نومبر2014) (61) مجھے بچپن سے نمازِ باجماعت پڑھنے کا جذبہ تھا۔(7صفر المظفر 1436ھ۔ 29نومبر2014) (62)خاموش رہنے میں دُنیا و آخِرت کے فوائِد ہیں۔(7صفر المظفر 1436ھ۔ 29نومبر2014) (63) مَدَنی چینل اچھی اچھی نیتوں سے دیکھنا عبادت ہے، کیونکہ یہ خالِص دِینی چینل ہے ۔ (7صفر المظفر 1436ھ۔ 29نومبر2014) (64)حضرتِ عائشہ صدیقہ کی شان، ستاروں اور مٹی کے ذرّوں سے زیادہ ہے۔ (16صفر المظفر 1436ھ ۔6دسمبر2014) (65)تنگدَستی کے اسباب میں سے یہ بھی ہے کہ ماں باپ کو نام لے کر پکارا جائے ۔ (16صفر المظفر 1436ھ۔ 6دسمبر2014) (66)مخاطَب سے اس کے مقام و مرتبہ کے مطابق اچھے الفاظ سے بات کیجئے۔ (16صفر المظفر 1436ھ۔ 6دسمبر2014) (67)اصل نیک وہی ہے جو اللہ پاک کے ہاں بھی نیک ہو، مَحض شُہرت ہونا کافی نہیں۔ (21صفر المظفر 1436ھ ۔13دسمبر2014) (68)دعوتِ اسلامی ’’ عمل‘‘ کی تحریک ہے ،رَسمی (Formality) نہیں ۔ (21صفر المظفر 1436ھ۔ 13دسمبر2014) (69)نام ہونے (یعنی شُہرت) میں بھی اِمتحان ہے۔(21صفر المظفر 1436ھ ۔13دسمبر2014) (70)ہرایک کو اِس کی نفسیات کے مطابِق نیکی کی دعوت دی جائے ۔ (28صفر المظفر 1436ھ۔ 20دسمبر2014) (71)کاش!ایسا ہو جائے کہ جب ہم بولنا چاہیں تو تھوڑا سارُک جائیں،سوچیں، پھر بولیں۔ (28صفر المظفر 1436ھ ۔20دسمبر2014) (72)کسی مسلمان پر زبانِ طعن نہ کھولی جائے ۔(28صفر المظفر 1436ھ۔ 20دسمبر2014) (73)حافظ کو سارا سال قرآنِ مجید کی تلاوت کرتے رہنا چاہیے، تاکہ منزل پکّی رہے۔ (28صفر المظفر 1436ھ 20دسمبر2014) (74)حتّی الامکان ایسی فلائٹ یا بس میں سفر کریں، جس میں کسی نماز کا وقت نہ آئے۔ (28صفر المظفر 1436ھ۔ 20دسمبر2014خصوصی) (75)اپنے بچوں کو شیر بناؤ ،دعوتِ اسلامی کے رسالے پڑھاؤ، بھوتوں پریوں کی کہانیوں سے بچاؤ۔(2ربیع الاوّل 1436ھ۔ 24دسمبر2014) (76)لوگ عموماً کہہ دیتے ہیں کہ اللہ نے یوں فرمایا ہے ،قرآن میں یوں ہے جو کہ بہت غلط اندازہے، جب تک سو فیصد یقین یاکسی مفتی یا مستندعالم سے تصدیق نہ کرلیں تو اپنی طرف سے یوں نہ کہا کریں۔(2ربیع الاوّل 1436ھ۔ 24دسمبر2014) (77)مُومِن نرم طبیعت اور نرم زبان والا ہوتا ہے۔(4ربیع الاوّل 1436ھ۔ 26دسمبر2014) (78)نرم مزاج شخص سے لوگ محبت کرتے ہیں۔(4ربیع الاوّل 1436ھ ۔26دسمبر2014) (79)باطِن کو اُجلا اور نیا کرنے کے لیےسچی توبہ کرلیجئے۔(5ربیع الاوّل 1436ھ۔ 27دسمبر2014) (80)جان بوجھ کرنماز ترک کرنے سے دل میلا ہوتا ہے۔ (5ربیع الاوّل 1436ھ۔ 27دسمبر2014) (81)مسلمان جہاں بھی ہوں، اِسلام کے اُصولوں کے پابند ہیں ۔ (5ربیع الاوّل 1436ھ۔ 27دسمبر2014) (82)جلوسِ میلاد میں نیاز کو لوگوں کی طرف پھینکنے کے بجائے ،ہاتھوں میں دیا کریں۔ (5ربیع الاوّل 1436ھ۔ 27دسمبر2014) (83)جلوسِ میلادمیں اِس طرح پُر وقار اور مؤدب اندازمیں شرکت کریں کہ غیر مسلم بھی دیکھے تو مسلمان ہوجائے۔(5ربیع الاوّل 1436ھ ۔27دسمبر2014) (84)اصل حافظِ قرآن وہ ہے جو قرآن کے احکام مانے اور عمل کرے۔ (6ربیع الاوّل 1436ھ۔ 28دسمبر2014) (85)موبائل فون کے نقصانات اس کے فوائدسے زیادہ ہیں۔ (8ربیع الاوّل 1436ھ۔ 30دسمبر2014) (86)روزانہ اِحتِساب کرنا چاہیے کہ زندگی کا ایک قیمتی دن گزر گیا۔ (9ربیع الاوّل 1436ھ ۔31دسمبر2014) (87)تاریخِ دنیا کے مُطالعہ سے یہ بات معلوم ہوتی ہے: ’’انقلاب‘‘ ہمیشہ ایک ہی لاتا ہے، بقیہ لوگ اُس ایک کے مُعاوِن ہوتے ہیں ۔ (10ربیع الاوّل 1436ھ ۔فرسٹ جنوری2015) (88)چراغاں اور بزرگانِ دین کی نیاز ،سُنّیوں کا شِعار ہے۔ (10ربیع الاوّل 1436ھ۔ فرسٹ جنوری2015) (89)جو ہمارے ہاتھ میں ہے ،اُسے تو کوئی چھین سکتا ہے، مگرجومُقدَّر میں ہے وہ کوئی نہیں چھین سکتا۔(11ربیع الاوّل 1436ھ ۔2 جنوری2015) (90)مساجِد کو آباد کرنے کاطریقہ یہ ہے کہ جب بھی نماز پڑھنے جائیں ،کسی نئے پر انفرادی کوشش کرکے ساتھ لیتے جائیں۔مسجدمیں درسِ فیضانِ سُنّت کی ترکیب بنائیں، مسجد میں دل لگائیں نیز وہاں بیٹھ کر ذکر و اَذکار کیا کریں۔(11ربیع الاوّل 1436ھ۔ 2 جنوری2015) (91)دِل سَمُندر کی طرح وسیع ہونا چاہیے، جس کا دِل بار بار دُکھ جاتا ہو وہ دِین تو کیا دُنیا کا کام بھی نہیں کر سکتا، اُس کے دوست بھی بہت تھوڑے ہوتے ہیں۔ (11ربیع الاوّل 1436ھ۔ 2 جنوری2015) (92)کامیاب ہونا چاہتے ہوتو دلوں میں عشقِ مصطفے کی شمع فَروزاں کرلو ۔ (11ربیع الاوّل 1436ھ۔ 2 جنوری2015) (93)اُس ڈاکٹر سے علاج کروائیے جو اَمانت دار اور خوفِ خُدا والا ہو۔ (11ربیع الاوّل 1436ھ ۔2 جنوری2015) (94)نیک اعمال کا حقیقی عامِل، ہزاروں لاکھوں میں پہچانا جاتا ہے۔ (12ربیع الاوّل 1436ھ۔ 3جنوری2015) (95)دین پرعمل کرنے سے وہ عزّت ملتی ہے کہ وزراء بلکہ صدر بھی رشک کرتے ہوں گے۔(12ربیع الاوّل 1436ھ ۔3جنوری2015) (96)بعض اوقات کسی نیک شخص کے پاس بیٹھنے سے تقدیر بدل جاتی ہے۔ (17ربیع الاوّل 1436ھ۔ 8 جنوری2015) (97)مدنی مُذَاکَرہ معلومات کا خزانہ ہے۔(17ربیع الاوّل 1436ھ ۔8 جنوری2015) (98)حُصولِ علمِ دین بہت اہمّ عبادت ہے۔(17ربیع الاوّل 1436ھ ۔8 جنوری2015) (99)مدنی مُنّیوں کو بھی کبھی کبھی مدنی برقع پہنانا چاہئے تاکہ بڑی ہونے سے پہلے ہی پردے کاذہن بنے۔(19ربیع الاوّل 1436ھ ۔10 جنوری2015) (100)کسی مسلمان کے بارے میں نہ کہا جائے کہ ’’ہلاک ہوگیا‘‘ بلکہ ’’اِنتِقال کرگیا‘‘ کہنا بہتر ہے۔(19ربیع الاوّل 1436ھ ۔10 جنوری2015) (101)اگر اِمام و مؤ ذِّن ، ملنسار اورمیٹھے میٹھے ہوں ،تو لوگ اِن کے اِرد گِرد ہوں گے۔ (19ربیع الاوّل 1436ھ ۔10 جنوری2015) (102)امام و مؤذِّن کو اپنی غربت پر فاقہ کرلینا چاہئے ،مگرکسی مالدار کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاناچاہئے۔(19ربیع الاوّل 1436ھ ۔10 جنوری2015) (103)اپنے دل میں عشقِ رسول کا چراغ جلائیے ،دُنیا و آخرت میں کامیابی ہوگی۔ (2ربیع الآخر 1436ھ۔ 22 جنوری2015) (104)اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان کی بات ہمارے لئے حرفِ آخِر ہے۔ (3ربیع الآخر 1436ھ۔ 23 جنوری2015) (105)گُناہوں کے عذابات سے واقفیت ہوگی توان سے بچنے کا ذہن بنے گا۔ (4ربیع الآخر 1436ھ۔ 24 جنوری2015) (106)بندہ اتنے مہربان ربّ کی نافرمانی کیسے کرے؟جو لاتعداد نعمتوں سے نوازتا ہے ۔ (4ربیع الآخر 1436ھ ۔24 جنوری2015) (107)عموماً جھاڑنے والے سیٹھ سے، نوکر وفا نہیں کرتا۔(4ربیع الآخر 1436ھ 24 جنوری2015) (108)میٹھے بول میں ایسا سحر(جادو) ہے کہ سرکش(نافرمان) ، مطیع(فرمانبردار) ہو جائے ۔ (4ربیع الآخر 1436ھ۔ 24 جنوری2015) (109)تیکھے بول میں ایسا زہر ہے کہ اولاد نافرمان ہوجائے۔ (4ربیع الآخر 1436ھ۔ 24 جنوری2015) (110)بِلا اجازتِ شرعی، دل آزار انداز سے گُھور کر دیکھنا بھی گُناہ ہے۔ (4ربیع الآخر 1436ھ ۔24 جنوری2015) (111)جذبہ سچا ہو تو کامیابی قدم چوم لیتی ہے۔(4ربیع الآخر 1436ھ۔ 24 جنوری2015) (112)جب کسی کام کی پوچھ گُچھ نہ ہوتو وہ پہلے ٹھنڈا(سُست)اور پھر ختم ہوجاتاہے۔ (4ربیع الآخر 1436ھ۔ 24 جنوری2015خصوصی) (113)اگرآپ نے کسی کی اِصلا ح کی کوشش کی اوروہ سُنّتوں کاعامِل بن گیا توگویا آپ نے اُس کی آنے والی نسلوں کی اِصلاح کردی۔(4ربیع الآخر 1436ھ۔ 24 جنوری2015خصوصی) (114)مدنی چینل کی نعمت سے بھر پور فائدہ اُٹھائیں اوراِس کو دیکھنے کی دعوت دیتے رہیں۔(4ربیع الآخر 1436ھ ۔24 جنوری2015خصوصی) (115)عُرس منانے کی رُوح یہ ہے کہ جن کا عُرس منا رہے ہیں، اُن کی سیرت پربھی عمل کریں۔(5ربیع الآخر 1436ھ ۔25 جنوری2015) (116)جس طرح کھانے کی حِرْص (لالچ)کی جاتی ہے ،اِس سے زیادہ نماز و نیکیوں کی حِرْص کیجئے۔(5ربیع الآخر 1436ھ ۔25 جنوری2015) (117)شروع سے ہی بچوں کو زیادہ کھانے پینے اور اچھے اچھے لباس سے بے رغبت کیاجائے۔(5ربیع الآخر 1436ھ ۔25 جنوری2015) (118)اچھی نیّت ہوتو کسی کے دِینی نقصان پر دِل جلانا کارِ ثواب ہے۔ (5ربیع الآخر 1436ھ۔ 25 جنوری2015خصوصی) (119)شادی میں بھی شریعت کے احکام ہی کی پابندی کی جائے۔غیر شرعی رُسومات میں رشتہ داروں کی بات نہ مانی جائے، رشتہ دار نہ جنّت میں داخِل کرسکتے ہیں نہ دوزخ میں ڈال سکتے ہیں ۔(5ربیع الآخر 1436ھ۔ 25 جنوری2015خصوصی) (120)مُفتی بہت عقل مند ہوتا ہے۔(6ربیع الآخر 1436ھ ۔26جنوری2015) (121)نام لے کر پُکارنا سُنّت ہے۔(6ربیع الآخر 1436ھ۔ 26جنوری2015 خصوصی) (122)وہ بڑا بدنصیب ہے، جس پر اِصلاح کرنے والوں کا دروازہ بند ہو۔ (7ربیع الآخر 1436ھ۔ 27جنوری2015) (123)یہ ذہن بنالیجئے کہ مجھے کوئی مارے یا دھکے دے، میں نے دعوتِ اسلامی کادینی ماحول نہیں چھوڑنا، بلکہ دعوتِ اسلامی سے ایسے چِپک جائیں ، کوئی ٹکڑے ٹکڑے کرکے بھی جُدا نہ کر سکے۔(7ربیع الآخر 1436ھ۔ 27جنوری2015 خصوصی) (124)بزرگانِ دین کا فیض حاصل کرناچاہتے ہیں تو اِن کی سیرت پر عمل کریں۔ان شاء اللہ الکریم اِتنا فیض ملے گاکہ دوسروں کو تقسیم کریں گے۔(8ربیع الآخر 1436ھ ۔28جنوری2015) (125)کوئی کسی بھی ناگوار انداز میں سوال کرے، ہمیں صبر و تحمل سے اِس کا اَحسن (اچھے) اندازمیں جواب دینا چاہئے۔(8ربیع الآخر 1436ھ۔ 28جنوری2015) (126)کسی بھی گُناہ سے سکون نہیں ملتا۔(8ربیع الآخر 1436ھ۔ 28جنوری2015خصوصی) (127)حرام مال میں برکت نہیں ہوتی، کسی نہ کسی طرح ہاتھ سے نکل جاتاہے۔ (8ربیع الآخر 1436ھ ۔28جنوری2015خصوصی) (128)حُبِّ جاہ(عزّت وشُہرت کی محبّت) بُری بَلا ہے۔ اس میں دُنیاوآخِرت کی تباہی ہے ۔ (8ربیع الآخر 1436ھ۔ 28جنوری2015خصوصی) (129)ہمیں اللہ پاک کے لیے جینا اور اُسی کے لیے ہی مرناہے۔ (8ربیع الآخر 1436ھ۔ 28جنوری2015خصوصی) (130)ظُلم، آخِرت کا اندھیرا ہے۔(8ربیع الآخر 1436ھ۔ 28جنوری2015خصوصی) (131)اگرہم کَمَاحقہ فضول باتوں سے بچنے میں کامیاب ہوجائیں ،تو یہ اللہ پاک کی (بڑی ) نعمت ہے ۔(8ربیع الآخر 1436ھ۔ 28جنوری2015خصوصی) (132)ایک دن کے بچّے سے بھی تُو تڑاق سے بات نہ کی جائے۔۔ (8ربیع الآخر 1436ھ۔ 28جنوری2015خصوصی) (133)جو آپ سے ” تُو“ کہہ کر بات کرتاہے، آپ اُس کے ساتھ بھی آپ جی جناب سے گفتگوکیاکریں ۔۔(8ربیع الآخر 1436ھ۔ 28جنوری2015خصوصی) (134)اگرکوئی صحیح معنوں میں مدنی انعامات پر عمل کرے تووہ نیک و پرہیز گار بن جائے گا۔(8ربیع الآخر 1436ھ۔ 28جنوری2015خصوصی) (135)گیارہویں والے (غوثِ اعظم)کے دامن سے وابستہ ہوجائیں ،تو وہ بارہویں والے آقا( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )تک پہنچائیں گے۔(10ربیع الآخر 1436ھ۔ 30جنوری2015) (136)آخِرت کے اِعتبارسے قبر پہلی منزل ہے۔(10ربیع الآخر 1436ھ۔ 30جنوری2015) (137)گُناہ اِیمان لِیوا(لے۔وا)ہوسکتاہے اور(اس سے ) اِیمان ضائع ہونے کاخطرہ بڑھ جاتا ہے۔(10ربیع الآخر 1436ھ۔ 30جنوری2015) (138)گُناہوں کی بیماری ،بدن کی بیماریوں سے زیادہ تشویشناک ہے ۔ (16ربیع الآخر 1436ھ ۔5فروری2015) (139)جس کا بیٹابے عمل ہو ، اُس کو اِس کے بیٹے کی بے عملی کا طعنہ دینا دل آزاری ہے۔ (16ربیع الآخر 1436ھ۔ 5فروری2015) (140)سب سے بڑی مصیبت کفروشرک ہے۔(16ربیع الآخر 1436ھ ۔5فروری2015) (141)ڈاکٹر اور دکاندار نماز کے وقت اپنی دکان وغیرہ پر ایک بورڈ آویزاں کرکے نمازِ باجماعت ادا کیا کریں۔ اس بورڈ پر نمایاں لکھا ہو’’وَقفہ ٔنماز‘‘اوراس کے نیچے یہ تحریر ہو ” مجھے دعوتِ اسلامی سے پیارہے‘‘۔(16ربیع الآخر 1436ھ۔ 5فروری2015) (142)لذّتِ عشقِ رسول لازوال دولت ہے ۔(16ربیع الآخر 1436ھ۔ 5فروری2015) (143)تہجد پڑھنے والے کے چہر ے پر نور ہوتاہے۔ (16ربیع الآخر 1436ھ۔ 5فروری2015 خصوصی) (144)مسجد کی سجاوٹ لائٹوں سے نہیں،نماز یوں سے ہے۔ (17ربیع الآخر1436ھ۔ 6فروری2015) (145)اگرتمام لوگ کفایت شعاری سے بجلی استعمال کریں تومُلک بھر میں لوڈشیڈنگ میں کمی آسکتی ہے۔(17ربیع الآخر1436ھ۔ 6فروری2015) (146)جوبارگاہِ الٰہی میں جھکتاہے، بلندی پاتاہے۔(17ربیع الآخر1436ھ۔ 6فروری2015) (147)صبح کے خاص فضائل ہیں، طلوعِ صبح تا طلوع آفتاب اللہ رِزْق تقسیم فرماتاہے ۔ (17ربیع الآخر1436ھ ۔6فروری2015) (148)موبائل فون کو رابطہ کا آلہ بنائیے، اسے تفریح کے لیے استعمال نہ کیجئے۔آجکل موبائل گناہوں کا آلہ بن چکا ہے۔(17ربیع الآخر1436ھ۔ 6فروری2015) (149)جب بھی کوئی حدیثِ پاک بیان کریں تو اُس میں اپنی طرف سے کوئی لفظ نہ ملائیں۔(17ربیع الآخر1436ھ۔ 6فروری2015 خصوصی) (150)جذباتی آدمی اچھا کام بہت اچھا کرتاہے اورمنفی کام بہت بُرا کرتاہے۔ (17ربیع الآخر1436ھ۔ 6فروری2015 خصوصی)

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن