30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
پہلے اسے پڑھ لیجئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ سگِ مدینۂ ضِیابار، عطّارِ بد اطوارغَفَرَ لَہُ اَلْغَفّٰار کے قُرَّۃُ الْعُیُونِ وَالْاَبصْار، (یعنی آنکھوں کی ٹھنڈک) الحاج ابو اُسَید عُبید رضا ابنِ عطارؔسَلَّمَهٗ اللہُ السَّتْار کے گھر بروز منگل ۲۱ ماہِ ولادتِ محبوبِ ربِّ لَمْ یَزَلربیعُ الاوَّل ۱۴۲۸ھ (10.4.2007) کو مَدَنی مُنّی کی ولادت ہوئی ۔ 14ویں دن بروز پیر شریف(۵ ماہِ شیخ عبد القادر، ربیع الآخِر ۱۴۲۸ھ )یوں اجتِماعی عقیقہ شریف کی ترکیب ہوئی کہ اِس میں میرے مَن کے شہزادے نگرانِ شوریٰ کی دو مَدَنی مُنِّیوں اور مزید ایک اسلامی بھائی کے دوشہزادوں کے عقیقے بھی شامِل ہوگئے ۔ ’’بِسْمِ اللّٰہ‘‘ کے سات حُروف کی نسبت سے عقیقے کے سات جانور ذَبح ہوئے اور رات غُلام زادے کے مکان ’’بیتِ عبرت‘‘ کی چھت پر کھانے کی دعوت ہوئی ۔ بعدہٗ’’ عقیقہ‘‘ کے عُنوان پر’’ مَدَنی مذاکرہ ‘‘ ہوا ۔ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک، دعوتِ اسلامی کی مَدَنی مجلس’’المدینۃُ العلمیۃ‘‘ کی طرف سے نظرِ ثانی وتخریج کی کاوِش اور ’’مجلسِ مَدَنی مذاکرہ‘‘ کی پیش کش پر وہ مَدَنی مذاکرہ ضَروری ترمیم کے ساتھ مکتبۃُ المدینہ کی طرف سے بصورتِ رسالہ بنام ’’عقیقے کے بارے میں سُوال جواب‘‘ منظرِ عام پر لایا گیاہے ۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے قَبول فرمائے اور نافِعِ خلائِق بنائے اور اِس کے ہرمسلمان قاری کی بے حساب مغفرت کرے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
ایک چُپ سو۱۰۰ سُکھ
طالب غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت و
بے حساب جنّت الفردوس میں آقا کے پڑوس کا طالب
۷ربیع الآخِر۱۴۲۸ ھ
2014-12-31
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
شیطٰن لاکھ سُستی دلائے صرف (22 صفحات) پر مُشتمل یہ رسالہ مکمّل پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ معلومات کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا ۔
حضر تِ سیِّدُنا ابودَرْداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہشفیعُ الْمُذْنِبِیْن رَحمۃٌلِّلْعٰلَمِین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکاارشادِ دِلنشین ہے : جس نے مجھ پر دس مرتبہ صُبْح اور دس مرتبہ شام دُرُود ِ پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی ۔ (مَجْمَعُ الزَّوائِد ج۱۰ص۱۶۳حدیث۱۷۰۲۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سُوال1 : عقیقہ کے کیا معنٰی ہیں ؟
جواب : عقیقہ کا لفظی معنٰی : عقیقہ بنا ہے عَقٌّ سے بمعنٰی کاٹنا، الگ کرنا ۔ (مراٰۃ ج۶ص ۲ )
عقیقہ کے شرعی معنٰی : بچّہ پیدا ہونے کے شکریہ میں جو جانور ذَبْح کیا جاتا ہے اُس کو عقیقہ کہتے ہیں ۔ (بہارِشریعت ج۳ص۳۵۵)
سُوال2 : عقیقہ کرنے میں کیا کیا اچّھی نیّتیں کرنی چاہئیں ؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع