Arbaeen e Attar Qist 02
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
Type 1 or more characters for results.
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Arbaeen e Attar Qist 02 | اربعین عطار قسط:2

اربعین عطار قسط:2
            
الحمدُ للہ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن ؕ

پہلے اِسے پڑھیں

دُعائے عطار: یا ر بِّ مصطفےٰ ! جو کوئی 40صفحات کا رسالہ ” اَربعینِ عطّار (قسط: 2)“ پڑھ یا سُن لے اُسے چلتے پھرتے، اُٹھتے بیٹھتے ہر وقت دُرود و سلام پڑھنے کی توفیق عطا فرما اور اُسے ماں باپ سمیت بےحساب بخش دے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم

جس دروازے سے چاہو جنّت میں داخل ہوجاؤ

فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم :میری اُمّت کے لیے جس نے 40 حدیثیں یاد کیں جن کے ذریعے اللہ پاک اُنہیں نفع عطا فرمائے تو اُس سے کہا جائے گا:”جنت کے جس دروازے سے چاہو داخل ہو جاؤ۔“ ( العلل المتناہیہ لابن جوزی، 1/119، حدیث: 162) ایک اور حدیثِ پاک میں ہے کہ اللہ پاک کے پیارے پیارے آخِری نبی، مکی مَدَنی،محمدِ عربی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص میری اُمّت تک پہنچانے کے لیے دین کے مُتعلِّق ”چالیس حدیثیں “یاد کرلے گا تو اللہ پاک اُسے قیامت کے دِن عالمِ دین کی حیثیت سے اُٹھائے گا اور قیامت کے دن مَیں اُس کی شفاعت کروں گا اور اس کے حق میں گواہ ہوں گا۔ (مشکاۃ المصابیح، 1/68، حدیث: 258)

چالیس احاد یث ہی کیوں؟

حضرتِ شیخ عبدُ الحق محدّثِ دِہلوِی رحمۃُ اللہ علیہ اس حدیثِ پاک کی شرح میں لکھتے ہیں:علمائے کرام فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اس ارشاد سے مُراد لوگوں تک چالیس احادیث پہنچانا ہے ،چاہے وہ یاد نہ ہوں اور نہ ہی اُن کا معنیٰ اُسے معلوم ہو ۔ اِسی حدیث ِ پاک کی وجہ سے پہلے کےکئی بڑے بڑے علمائے کرام نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی شفاعت کا امّید وار بننے اور لوگوں کو بنانے کے لئے اَرْبَعِینَات (یعنی چالیس احادیث ) تحریر فرمائیں۔ شیخ عبدُالحق محدّث دِہلوِی رحمۃُ اللہ علیہ اپنے بارے میں عاجزی و اِنکسار کرتے ہوئے لکھتے ہیں:فقیر حقیر نے بھی ”چہل (یعنی چالیس)احادیث “ کا ایک مجموعہ تالیف کیا ہے۔ علمِ حدیث کی خدمت اور تدریس کے بعد سب سے پہلے مجھے جس تالیف کی توفیق عطا ہوئی وہ ” اربعین “ (یعنی چالیس حدیثیں)ہے۔ ( اشعۃ اللمعات (اردو) ،1/517ملخصاً)

دُرودوسلام کے مُتعلّق اربعینِ عطّار(قسط: 2) لکھنے کی وجہ

اے عاشقانِ رسول:چالیس احادیث پہنچانے کی یہ فضیلت پانے کےلئے صدیوں سے علمائے کرام ( کَثّرَھُمُ اللہ یعنی اللہ پاک اِن کی تعدا د خوب بڑھائے )چالیس احادیث لکھتے چلے آئے ہیں۔ امیرِاہلِ سنّت حضرتِ علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے قلم سے لکھی ہوئی چالیس احادیث بنام ”اَربعینِ عطّار(قسط: 1) “پچھلے سال ربیع الاوّل شریف 1445 ہجری مطابق ستمبر 2023 کے پُرمُسرّت(یعنی خوشیوں بھرے )لمحات میں منظر ِ عام پرآئی۔ اللہ پاک کی رحمت اور اُس کے پیارے پیارے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے کرم سے اُسے کافی مقبولیت اور عاشقانِ رسول کی طرف سے پذیرائی مِلی،دیکھتے ہی دیکھتے 30ہزار کی تعداد میں چھپنے والی یہ کتاب مکتبۃ ُالمدینہ پر ختم ہوگئی ۔لاکھوں عاشقانِ رسول نے اس کی PDF سے فائدہ اُٹھایااور مُطالعہ کیا۔تقریباً 50 ہزار سے بھی زیادہ اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نےیہ چالیس احادیث زبانی یاد کرلیں جس پر امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے انہی دِنوں ہونے والے ایک مدنی مذاکرے میں فرمایا کہ’’ میری زندگی کایہ پہلا ایسا رسالہ ہے جسے یوں عاشقانِ رسول نے زبانی یاد کیا ہے۔‘‘ اِن شاءاللہ الکریم ! آئندہ سال ربیع الاوّل شریف 1446 ہجری میں دُرود و سلام کے متعلق اربعین ِ عطّار (قسط :2) لانے کی کوشش کی جائے گی ۔

اربعینِ عطّار (قسط: 2) کیسے لکھی گئی؟

اللہ پاک کے پیارے پیارےسب سے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر دُرود وسلام پڑھنا ہمارے دل کا سُرور اور آنکھوں کا نور ہے، دُرود و سلام کے بے شمار فضائل و برکات ہیں۔ الحمدُ للہ ! ثُمَّ الحمدُ للہ ! امیرِاہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی پچھلے سال کی نیّت اور ہدف مکمل ہوا اور اربعینِ عطّار (قسط: 2)آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ یوں تو دُرودوسلام کے فضائل پر مشتمل امیرِ اہلِ سنّت کا ایک رسالہ بنام’’ضیائے درودوسلام‘‘ کئی سال پہلے مکتبۃُ المدینہ سے پرنٹ ہوچکا ہے مگر اربعینِ عطّار (قسط: 2) میں موجود احادیثِ مبارکہ اُس کے علاوہ ہیں ۔ امیرِاہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے پچھلے سال ربیعُ الاوّل شریف ہی سے اِس کام کو جلد کرنے کا ارادہ فرمالیا تھا پھر جب جب موقع ملتا رہا آپ اپنے قلم سے وقتاًفوقتاً احادیثِ مبارکہ لکھ کر عنایت فرماتے رہے، جِسے مخطوط (Original Hand writing) اور کمپوزنگ میں جمع کرکے دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃُ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) کے شعبے ’’ہفتہ واررسالہ مطالعہ‘‘ کی طرف سےاربعینِ عطّار (قسط : 2) کی صورت میں پیش کیا جارہا ہے۔اس رسالے کی ایک خوبصورتی یہ بھی ہے کہ ہر صفحے پر موجود حدیثِ پا ک کے نیچےدئیے گئےQR کوڈ کو اسکین کرنے سے آ پ وہ حدیثِ پاک ویڈیو کی صورت میں امیرِاہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی زبانی دیکھ اورسُن سکتے ہیں ۔ مُبلّغین و مُبلّغات دُرود و سلام کے متعلق اِس اربعین عطّار(قسط :2) کو زبانی یادکریں گے تو اپنے بیانات وغیرہ میں ترغیب دلانے نیز دُرودوسلام سے اپنی زبانوں کو تَر رکھنے میں مدد ملے گی۔ اللہ پاک امیرِاہلِ سنّت کو درازیٔ عمر بالخیر والعافیۃ عطافرمائے اور آپ کاشفقتوں بھرا سایہ ہمارے سَروں پر خیرو عافیت کے ساتھ سلامت باکرامت رکھے۔ اللہ کریم! اپنے فضل و کرم سےاِس کتاب کو ہمارےپیرومرشِدامیرِاہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ ،آپ کے والدین اورجس جس نے اس کتاب پرکام کیا اُن سب کےلئے بے حساب بخشش اور شفاعتِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا ذریعہ بنائے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم شعبہ ہفتہ وار سالہ مطالعہ اربعینِ عطّار (قسط 2) مکمل دیکھنے اور سننے کیلئے اس QR CODE کو اسکین کریں۔

مسجد میں آتے جاتے بارگاہِ رسالت میں سلام

اِذَ ا دَخَلَ اَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيُسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللہ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلْيَقُلْ : اَل لّٰهُمَّ افْتَحْ لِي اَبْوَابَ رَحْمَتِكَ وَاِذَا خَرَجَ فَلْيُسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَلْيَقُلْ : اَل لّٰهُمَّ بَاعِدْنِي مِنَ الشَّيْطَانِ فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم :”جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخِل ہو تو نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر سلام بھیجے اور یوں عرض کرے : اے اللہ پاک ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ اور جب مسجد سے نکلے، تو بھی نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پرسلام بھیجے اور یوں عرض کرے : اے اللہ پاک ! مجھے شیطان سے دور فرما۔ “ (سنن كبریٰ للنسائی،6/ 27،حدیث: 9918)

مجھ پر دُرودِ پاک بھیجو

صَلّ ُوا عَلَيَّ ‌وَاجْتَهِدُوْا ‌فِي ‌الدُّعَاءِ وَقُوْلُوْا : اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ فرمانِ آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : مجھ پر درودِپاک بھیجواور دُعا میں خوب کوشش کرو اور کہو: اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ ۔ (نسائی، ص 221، حدیث:1289)

خیرات نہ کر سکنے والے کا دُرود شریف

اَيّ ُمَا ‌رَجُلٍ ‌مُّسْلِم ٍ‌لَمْ ‌يَكُنْ عِنْدَهُ صَدَقَةٌ فَلْيَقُلْ فِي دُعَائِهٖ: اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَ رَسُوْلِكَ وَصَلِّ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَال ْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِيْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ فَإِنَّهَا زَكَاةٌ وَقَالَ: لَايَشْبَعُ الْمُؤْمِنُ خَيْرًا حَتّٰی يَكُونَ مُنْتَهَاهُ الْجَنَّةُ فرمان آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم :”جس مسلمان کے پاس صدقہ کرنے کو کچھ نہ ہو اُسے چاہئے کہ اپنی دعا میں یہ کہہ لیا کرے : اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَوَصَلِّ عَلَی الْمُؤْ مِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ ۔تویہ زکوٰۃہے اور مومن کبھی بھلائی سے سیر نہیں ہوتا یہاں تک کہ جنّت اُس کا ٹھکانہ ہو تی ہے ۔“ (صحیح ابن حبا ن، 2/130،حدیث:900) شَرْحِ حدیث:جو شخص صَدَقہ کرنے پر قُدرت نہیں رکھتا اُس کارسولِ پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے لئے اللہ پاک سے رَحمت کی دعا کرنا یعنی درودِ پاک بھیجنا اُس کےلئے صَدَقہ ہے۔ (السراج المنیربشرح جامع الصغیر،2/ 232ماخوذاً)

زمین پر گھومنے والے فرشتے

اِنّ َ لِلہِ مَلَائِکَۃً سَیَّاحِیْنَ فِی الْاَرْضِ یُبَلِّغُوْنِیْ عَنْ اُمَّتِیْ السَّلَامَ فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : ” زمین پر کچھ فرشتے گھومتے پھرتے ہیں جو میری اُمّت کا سلا م مجھ تک پہنچا تے ہیں ۔“ (الاحسان بترتیب ابن حبان ،2/134،حدیث:910)

دعا میں دُرود شریف

اِجْ عَلُوْنِي فِي ‌وَسْطِ ‌الدُّعَاءِ وَفي اَوَّلِهٖ وَفِي آخِرِهِ فرمان آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم :”مجھے دُعا کے درمیان،شُروع اور آخِر میں رکھو۔ (مصنف عبد الرزاق،2/141 ،حدیث: 850 ) (یعنی تم مجھ پر اپنی دُعا کے شُروع میں ،درمیان میں اور آخِر میں دُرُود بھیجو)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن